کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جناب پیوش گوئل نے اسٹارٹ اپ انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم کا  آغاز کیا


وزیر موصوف نے کہا ہے کہ اس اسکیم سے سیڈ فنڈنگ محفوظ ہوگی، جدت طرازی کو ترغیب حاصل ہوگی، کایا پلٹ کرنے والے خیالات کو مدد ملے گی، عمل در آمد  اور نفاذ میں سہولت پیدا ہوگی اور اسٹارٹ اپ انقلاب کا آغاز  ہوگا

اس اسکیم  کی بدولت  3600 اسٹارٹ اپس کو فائدہ پہنچنے کا امکان ہے

Posted On: 19 APR 2021 6:45PM by PIB Delhi

نئی دہلی،19؍اپریل  :  ریلویز، کامرس وصنعت، صارفین کے امور اور خوراک اور سرکاری نظام تقسیم محکموں کے وزیر  جناب پیوش گوئل نے آج اسٹارٹ  اپ انڈیا اور سیڈ فنڈ اسکیم (ایس آئی  ایس ایف ایس)  کا آغاز  کیا۔ اس فنڈ کا مقصد اسٹارٹ  اپس  کو عمومی تصور  یا  نظریہ  کے ثبوت، نقش اول پیش رفت، مصنوعات  کے تجربات، منڈیوں میں رسائی اور کاروبار کے لئے ساز گار  بنانے  کے لئے مالی امداد  فراہم کی جائے گی۔ عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی  نے 16 جنوری  2021 کو  اسٹارٹ  اپ انڈیا پہل کے پانچ  سال مکمل ہونے کے موقع پر  ’’پرارمبھ:  اسٹارٹ اپ انڈیا بین الاقوامی  سربراہ کانفرنس‘‘  کے عظیم اجلاس  سے خطاب کرتے ہوئے اس اسکیم کا اعلان کیا تھا۔

945 کروڑ روپے  کے فنڈ کو پورے بھارت میں اہل انکو بیئرس کے ذریعے مستحق اسٹارٹ اپس کو آئندہ  چار  سال کے دوران  فراہم کئے جانے والے سیڈ فنڈ میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے 300  انکو بیئرس کے ذریعے اندازاً  3600  اسٹارٹ  اپس کی مدد کئے جانے کا امکان ہے۔

 اس موقع پر  اظہار خیال کرتے ہوئے جناب گوئل نے کہا کہ اس اسکیم کا  اعلان کئے جانے کے  تین مہینے کے اندر اندر  آغاز  کردیا گیا ہے، جو کہ حال کے دنوں میں تیز ترین آغاز  میں سے ایک ہے۔ انہوں نے  کہا کہ  مشکل دور ہے لیکن ہمارا  عزم مضبوط ہے اور ہمارے  اسٹارٹ اپس  کو  با اختیار بنانا اس  سے  پہلے کبھی زیادہ اہم نہیں رہا ہے۔

 وزیر موصوف نے کہا کہ  ایس آئی ایس ایف ایس  کی وجہ سے  سیڈ فنڈنگ  محفوظ  ہوگی، جدت طرازی  کو ترغیب حاصل ہوگی، کایا پلٹ کردینے والے  انقلابی خیالات  کو مدد ملے گی، نفاذ میں سہولت  پیدا ہوگی اور اسٹارٹ  اپ انقلاب کا  آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس اسکیم سے خاص طور پر بھارت کے دوسرے اور تیسرے درجہ کے قصبوں میں ، جو  اکثر  فنڈ حاصل کرنے سے محروم رہتے ہیں، ایک طاقت ور اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام تیار ہوگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ  وہ خاص طور پر دیہی علاقوں کے جدت طرازوں  کی حوصلہ افزائی کریں گے کہ وہ آگے آئیں اور  اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

جناب گوئل  نے کہا کہ  عزت مآب وزیراعظم جناب نریند رمودی  کی رہنمائی کے تحت  ڈی پی آئی آئی ٹی  نے بھارت میں  اسٹارٹ اپس  ماحولیاتی  نظام میں اہم تبدیلی لانے میں انتھک  محنت سے کام کیا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ محکمہ ایک سہولت  کار کے طور پر  ’کھلے دروازے‘ پھیلے بازو اور  کھلے ذہن‘  کے ساتھ کام کر رہا ہے اور جدت طرازی  سے متعلق سرگرمیوں میں شامل  ہونے کے لئے بڑی تعداد میں نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

وزیر موصوف نے کہا کہ  روز گار  حاصل کرنے  والے کی جگہ  روز گار  فراہم کرنے والا بننے  سے متعلق  حکمت عملی اور ذہنیت  میں ایک بڑی  تبدیلی  آئی ہے، جس سے نئے بھارت  کی ریڑھ کی ہڈی  بننے میں اسٹارٹ اپس کو مدد مل رہی ہے۔ انہوں نے  نوجوان صنعت کاروں کی ان کی صلاحیت، مستعدی  اور لگن کے لئے ستائش کی۔ انہوں نے  کہا کہ بھارت کے اسٹارٹ اپس،  نہ صرف  ملک کے لئے بلکہ پوری انسانیت کے لئے ذہن نشین کر رہے ہیں، انکو بیٹ یعنی  پروان چڑھا رہے ہیں اور جدت طرازی کر رہے ہیں۔

ڈی پی  آئی آئی ٹی  کے ذریعہ  تیار کئے گئے آن لائن  پورٹل پر انکو بیٹرس، اس کے تحت  فنڈس  کے لئے درخواست دے سکتے ہیں،  ڈی پی آئی آئی  ٹی  نے ماہرین کی ایک صلاح کار کمیٹی  تشکیل دی  ہے تاکہ اسٹارٹ اپس  انڈیا سیڈ فنڈ اسکیم پر عمل در آمد  کیا جاسکے اور  اس پر نظر رکھی جاسکے ۔

ای اے سی  کے ذریعہ  منتخب کئے گئے  اہل انکو بیٹرس کو پانچ  کروڑ روپے تک  کی امداد فراہم کی جائے گی۔ منتخبہ انکو بیٹرس  کو عمومی  تصور  کے ثبوت  یا اسٹارٹ  اپس  کو مصنوعات  کے تجربات کے ثبوت  کی درستگی  کے لئے 20  لاکھ روپے  تک کی امداد فراہم کی جائے گی۔ اس کے علاوہ  اسٹارٹ اپس  کو  منڈیوں تک رسائی،  کاروبار  کے لئے ساز گار بنانے اور تبدیل پذیر  تمسکات  یا قرض  سے منسلک قانونی دستا ویزات  کے  ذریعہ  مناسب طور پر  بڑھانے کی غرض سے  50  لاکھ روپے تک  کی سرمایہ کاری فراہم کی جائے گی۔ اسٹارٹ اپ  انڈیا  سیڈ فنڈ اسکیم کے تفصیلی رہنما  ہدایات  اسٹارٹ اپ انڈیا کے پورٹل : (www.startupindia.gov.in) پر دستیاب ہے۔

 ہونہار اسٹارٹ اپس، جنہیں  ان کے ابتدائی مرحلے میں ہی مدد کی جارہی ہے، ہر ایک  کے لئے روز گار  کے بے پناہ مواقع  تیار کریں گے، سیڈ فنڈ اسکیم کے تحت ، ملک کے تمام حصوں  کے اسٹارٹ اپس کی مدد کے لئے 300  انکو بیٹرس کو اہل بنا کر  اسٹارٹ اپس  کے لئے ورچوئل انکو بیشن کو فروغ دینے کا بھی ارادہ ہے۔ اس کے اثرات  بھارت کےد وسرے اور تیسرے درجہ کے خطوں میں جدت طرازی  کے لئے ترغیب اور تقویت  فراہم ہونے کے ذریعہ  ظاہر  ہوں گے۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح-ع م- ق ر)

U-3839



(Release ID: 1712844) Visitor Counter : 275