ریلوے کی وزارت

ریلویز کی رقیق میڈیکل آکسیجن(LMO) اور آکسیجن سلنڈر کی نقل وحمل کے لئے تیاریاں جاری ریلوے آکسیجن ایکسپریس چلائے گا


آکسیجن ایکسپریس ٹرینوں کے تیزی سے سفر کے لئے گرین کوریڈور قائم کیا جارہا ہے

تکنیکی آزمائشوں کے بعد خالی ٹینکروں کو ممبئی اور اس کے نزدیک کالم بولی/بوائسر ریلوے اسٹیشنوں سے وزاگ اور جمشید پور/راورکیلا/ بوکا رو بھیجا جائے گا جہاں رقیق میڈیکل آکسیجن ٹینکروں کی لوڈنگ ہوگی

Posted On: 18 APR 2021 4:53PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 18 اپریل 2021: ریلویز کلیدی کوریڈور کے ذریعہ رقیق میڈیکل آکسیجن (LMO) اور آکسیجن سلنڈر کی نقل وحمل کے لئے پوری طرح سے تیار ہورہا ہے۔

کووڈ انفیکشن کی بعض طبی علامات میں آکسیجن کی دستیابی ایک کلیدی عنصر ہے۔

جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ مدھیہ پردیش اور مہاراشٹر کی ریاستی سرکاروں نے ریلوے کی وزارت سے رجوع کرکے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کس طرح رقیق طبی آکسیجن (LMO) کے ٹینکروں کو ریلوے کے ذریعہ بھیجاجاسکتا ہے۔

ریلویز نے فوری طور پر LMO کی نقل وحمل کے امکانات کے تکنیکی پہلوؤں کا جائزہ لیا۔ LMO’’رول آن ۔ رول آف‘‘(آراو۔ آر او)سروس کے ذریعہ بھیجے جائیں گے جس میں روڈ ٹینکروں کو سپاٹ ویگنوں پر رکھا جائے گا۔

بعض مقامات پر روڈ اور برج (ROB) کی اونچائی کی بندشوں اور کچھ مقامات پر اوور ہیڈ آلات(OHE) کے سبب روڈ ٹینکروں کا ماڈل ٹی 1618 جس کی اونچائی 3320 ایم ایم ہے، سپاٹ ویگنوں پر رکھے جانے کے لئے مناسب سمجھا گیا جن کی اونچائی 1290 ایم ایم ہے۔

ان تمام پہلوؤں کو جانچنے کے بعد مختلف مقامات پر ان کے ٹرائل کئے گئے۔

یہ DBKMویگن 15.04.2021 کو ممبئی میں کالم بولی گڈس شیڈ میں ر کھا گیااور LMO سے لدے ایک ٹی 1618 ٹینکر کو بھی یہاں لایا گیا صنعت اور ریلویز کے نمائندوں نے مشترکہ طور پر پیمائش کا کام کیا۔

اس پیمائش کی بنیاد پر روٹ کی منظوری لی گئی اور پھر پتہ چلا کہ یہ کام ممکن ہوسکتا ہے۔

کرایوجینک ٹینکروں میں LMO کی آر او۔ آراو نقل وحمل کے لئے تجارتی بکنگ اور کرایوں کی ادائیگی کو قابل عمل بنانے کے لئے ریلویز کی وزارت نے 16.04.2021 کو ایک سرکلر جاری کیا جس میں اسی بارے میں ضروری تفصیل اور رہنمائی موجود ہے۔ سرکلر کی نقل منسلک ہے۔

17.04.2021 کو ریلوے بورڈ کے افسران اور ریاستی ٹرانسپورٹ کمشنروں اور صنعت کے نمائندوں کی میٹنگ ہوئی جس میں رقیق طبی آکسجین کی نقل وحمل سے متعلق معاملوں پر غور کیا گیا۔

یہ فیصلہ کیا گیا کہ ٹرانسپورٹ کمشنر مہاراشٹر کے ذریعہ ٹینکروں کو منظم کیا جائے گا۔ ان خالی ٹینکروں کو ممبئی اور اس کے نزدیک کالم بولی-بوائسر ریلوے اسٹیشنوں سے وزاگ اور جمشید پور/ راورکیلا/بوکارو لوڈنگ کے لئے بھیجا جائے گا۔

درج بالا فیصلے کے مطابق زونل ریلویز کو ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ ٹریلرز کو وصول کرنے کے لئے اور انھیں لوڈ کرکے بھیجنے کے لئے تیار رہیں۔ وزاگ، انگل اور بھلائی میں ریمپ تیار کئے جائیں گے اور کالم بولی کے ریمپ کو مستحکم کیا جائے گا، دیگر مقامات پر بھی ٹینکروں کے پہنچنے تک ریمپ تیار کرلئے جائیں گے۔

18.04.2021 کو بوائسر(مغربی ریلوے) میں ٹرایل کیا گیا جہاں ایک لوڈ کئے گئے ٹینکر کو ایک سپاٹ DBKM پر رکھا گیا اور تمام مطلوبہ پیمائش کی گئی۔

ریلویز نے پہلے ہی کالم بولی میں DBKM ویگن رکھ دیئے ہیں۔ ریلویز کو مہاراشٹر کی ہدایت کا انتظار ہے کہ وہ ٹینکر روانہ کرے۔

فی الحال 19.04.2021 کو دس خالی ٹینکرز بھیجنے کا پروگرام ہے۔

ٹرانسپورٹ سکریٹری، مہاراشٹر نے 19.04.2021 تک ٹینکرز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

زونل ریلوے کو ریاستی سرکاروں سے مانگ کے بارے میں مطلع کردیا گیا ہے۔ CFTMs اور PCOMs صنعت اور ریاستی سرکاروں سے رابطے میں ہیں۔ ریلوے بورڈ نے متعلقہ GMsکو ہدایت دے دی ہے کہ وہ پوری طرح سے تیار رہں اور مرکزی حکومت کی ایجنسیوں کی سرگرمی سے مدد کریں۔

****

 

U.No. 3811

م ن۔ ر ف ۔س ا

 



(Release ID: 1712606) Visitor Counter : 188