دیہی ترقیات کی وزارت

آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر دین دیال اپادھیائے کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی)، کے تحت ملک بھر میں الومنائی میٹنگوں کا انعقاد کیا گیا

Posted On: 15 APR 2021 4:01PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/اپریل2021 ۔ ویج پلیسمنٹ- لنکڈ پروگرام کو عالمی معیارات کے مطابق تیار کرنے کی اپنی بڑی کوشش کے ساتھ دیہی ترقیات کی وزارت نے قومی دیہی روزی روزگار مشن کو 25 ستمبر 2014 کو دین دیال اپادھیائے گرامین کوشلیا یوجنا (ڈی ڈی یو- جی کے وائی) کے نام سے شروع کیا تھا۔ یہ اسکیم ملک بھر میں پلیسمنٹ لنکڈ ہنرمندانہ تربیتی پروگرام ہے جسے بھارت سرکار کی دیہی ترقیات کی وزارت چلاتی ہے۔

یہ پروگرام فی الحال 27 ریاستوں اور 3 مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں نافذ کیا جارہا ہے۔ 1822 پروجیکٹوں میں 2198 سے زیادہ تربیتی مراکز میں اسے چلایا جارہا ہے۔ 839 پروجیکٹ تنفیذی ایجنسیوں (پی آئی اے) کے ساتھ شراکت داری میں 56 شعبوں میں تربیت کا کام کیا جارہا ہے۔ 600 سے زیادہ جاب رولس میں فروغ ہنرمندی کا کام چل رہا ہے۔ مالی 2020-21 میں 28687 امیدواروں کو ٹریننگ دی گئی ہے اور 49396 امیدواروں کو 31 مارچ 2021 تک ملازمت بھی مل چکی ہے۔ قیام کے بعد سے کل 10.81 لاکھ امیدواروں کو 56 شعبوں میں اور 600 ٹریڈ میں ٹریننگ دی جاچکی ہے اور 6.92 لاکھ (31 مارچ 2021 تک) کو ملازمت مل چکی ہے۔

اس اسکیم کی ایک اور خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہاں سابق طلباء کو ملنے کا موقع الومنائی میٹ کے ذریعہ حاصل ہوتا ہے۔ اس پروگرام میں سابق طلباء سے موجودہ طلباء کی بات چیت ہوتی ہے، جہاں وہ اپنے تجربات موجودہ طلباء کے ساتھ مشترک کرتے ہیں۔ اس دوران پلیسمنٹ، کیریئر کے اہداف، روزگار پانے سے متعلق چیلنجوں، ٹریننگ کی ضرورتوں اور اس سے ہونے والے فائدے کے بارے میں مل کر بات چیت ہوتی ہے۔ ماضی میں تربیت حاصل کئے ہوئے افراد میں سے کچھ کو ان کے کام کی جگہوں پر ان کی قابل تقلید کارکردگی کے لئے پروگراموں میں ان کی عزت افزائی کی جاتی ہے۔

’امرت مہوتسو‘ تقریبات کے ایک جزو کے طور پر ملک بھر میں تقریباً 119 ’الومنائی میٹ‘ کا انعقاد 5 اپریل سے 11 اپریل کے بیچ کیا گیا۔ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ان کا انعقاد بھارت کی آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے موقع پر کافی جوش کے ساتھ کیا ہے۔ 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ریاستی دیہی روزی روزگار مشنوں میں ملک گیر انعقاد کو ایک شاندار کامیابی میں تبدیل کرنے کے لئے مختلف پروجیکٹ امپلی منٹیشن ایجنسیوں (پی آئی اے) کے ساتھ جڑکر کام کیا۔

’امرت مہوتسو‘ تقریبات کے ایک جزو کے طور پر 50 سے زیادہ پی آئی اے سابق میں تربیت یافتہ افراد تک پہنچیں، جنھیں ڈی ڈی یو- جی کے وائی مراکز میں مختلف ٹریڈوں میں ٹریننگ کے بعد کامیابی کے ساتھ ملازمت حاصل ہوئی ہے۔ الومنائی میٹ کا انعقاد آن لائن اور آف لائن دونوں طرح سے پی آئی اے مراکز پر ہوا، جہاں کووڈ-19 سے متعلق حفاظتی پروٹوکول پر پوری طرح عمل کیا گیا۔ ان پروگراموں میں کووڈ سے متعلق مناسب برتاؤ کے ساتھ ساتھ اہل افراد کی ٹیکہ کاری پر بھی زور دیا گیا۔ کیرالہ، اوڈیشہ، مدھیہ پردیش، بہار، آسام وغیرہ ریاستوں میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں پروگرام منعقد کئے گئے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3745

 



(Release ID: 1712166) Visitor Counter : 203