امور داخلہ کی وزارت

مودی حکومت نے او سی آئی کارڈ دوبارہ جاری کرنے کے طریقہ کار کو آسان بنایا


اس فیصلہ سے او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو سہولت ہوگی

Posted On: 15 APR 2021 7:02PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  15/اپریل2021 ۔ ایک فیصلہ سے اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ دوبارہ جاری کرنے کے عمل میں کافی آسانی ہونے کی امید ہے۔مودی حکومت نے اس عمل کو آسان بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ کی ہدایت پر لیا گیا ہے۔

او سی آئی کارڈ بھارت نژاد غیرملکیوں اور بھارتی شہریوں یا او سی آئی کارڈ ہولڈروں سے غیرملکی نژاد شریک حیات کے درمیان کافی مقبول ثابت ہوا ہے، کیونکہ یہ انھیں بھارت میں بغیر کسی پریشانی کے داخلہ اور غیرمحدود قیام میں مدد کرتا ہے۔ بھارت سرکار اب تک تقریباً 37.72 لاکھ او سی آئی کارڈ جاری کرچکی ہے۔

موجودہ قانون کے مطابق بھارت نژاد غیرملکی یا بھارتی شہری کے غیرملکی شریک حیات یا بھارت کے غیر مقیم شہری (او سی آئی) کارڈ ہولڈر کا غیرملکی شریک حیات او سی آئی کارڈ ہولڈر کے طور پر رجسٹرڈ ہوسکتا ہے۔ او سی آئی کارڈ بھارت میں داخلے اور قیام اور اس کے متعلق متعدد دیگر اہم فائدوں کے ساتھ زندگی بھر کا ویزا ہے جو دیگر غیر ملکیوں کے لئے دستیاب نہیں ہے۔

فی الحال عرضی گزار کے چہرے میں حیاتیاتی تبدیلی کو پیش نظر رکھتے ہوئے او سی آئی کارڈ کو 20 سال کی عمر تک ہر بار نیا پاسپورٹ جاری ہونے اور ایک بار 50 سال کی عمر پوری ہونے کے بعد دوبارہ جاری کرانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو سہولت فراہم کرنے کے مقصد سے اب بھارت سرکار نے اس ضرورت کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کوئی بھی شخص جو 20 سال کی عمر پہنچنے سے قبل او سی آئی کارڈ ہولڈروں کے طور پر رجسٹریشن کرائے گا اسے او سی آئی کارڈ صرف ایک بار پھر سے جاری کرانا ہوگا، جب اس کی 20 سال کی عمر پوری وہنے کے بعد نیا پاسپورٹ جاری کیا گیا ہو، تاکہ اس سے طالب ہونے پر اس کے چہرے کے نقش و نگار کو پہچانا جاسکے۔ اگر کسی شخص نے 20 سال کی عمر حاصل کرنے کے بعد او سی آئی کارڈ ہولڈر کے طور پر رجسٹریشن کیا ہے تو او سی آئی کارڈ کے دوبارہ جاری کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

او سی آئی کارڈ ہولڈر کے ذریعہ حاصل نئے پاسپورٹ کے بارے میں ڈیٹا کو اپ ڈیٹ کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ ہر بار آن لائن او سی آئی پورٹل پر اپنی باتصویر نئے پاسپورٹ کی ایک کاپی اور ایک تازہ ترین تصویر اَپلوڈ کرے گا۔  نیا پاسپورٹ 20 سال کی عمر تک اور 50 سال کی عمر پوری کرنے کے بعد جاری کیا جاسکتا ہے۔ یہ دستاویز نئے پاسپورٹ حاصل ہونے کے 3 مہینے کے اندر او سی آئی کارڈ ہولڈر کے ذریعہ اپلوڈ کئے جاسکتے ہیں۔

حالانکہ ان لوگوں کے معاملے میں جنھیں بھارت کے شہری یا او سی آئی کارڈ ہولڈر کے غیرملکی شریک حیات کے طور پر او سی آئی کارڈ ہولڈر کی شکل میں رجسٹرڈ کیا گیا ہے، متعلقہ شخص کو سسٹم پر اپلوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی، پاسپورٹ ہولڈر کی تصویر کے ساتھ نئے پاسپورٹ کی ایک کاپی اور ایک تازہ ترین فوٹو کے ساتھ ایک ڈکلیئریشن دیا جائے گا کہ ان کی شادی اب بھی برقرار ہے، ہر بار ایک نیا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔

ان دستاویزات کو او سی آئی کارڈ ہولڈر شریک حیات کے ذریعہ اپنے نئے پاسپورٹ کے حصول کے تین مہینوں کے اندر اپلوڈ کیا جاسکتا ہے۔

سسٹم پر تفصیلات اپڈیٹ کی جائیں گی اور ای میل کے ذریعہ ایک خودکار اکنالجمنٹ (رسید) کے ذریعہ او سی آئی کارڈ ہولڈر کو مطلع کیا جائے گا کہ تازہ ترین تفصیلات ریکارڈ پر لے لی گئی ہیں۔ ویب پر مبنی نظام میں اپنے دستاویزات کی آخری رسید کی تاریخ تک نئے پاسپورٹ جاری کرنے کی تاریخ سے مدت کے دوران بھارت سے سفر کرنے کے لئے او سی آئی کارڈ ہولڈر پر کوئی پابندی نہیں ہوگی۔

دستاویز اپلوڈ کرنے کی مذکورہ سبھی خدمات او سی آئی کارڈ ہولڈروں کو مفت دستیاب کرائی جائیں گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3747



(Release ID: 1712161) Visitor Counter : 306