کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

سال 2021 کے خریف کے موسم کے دوران کھادوں کی دستیابی یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات

Posted On: 14 APR 2021 11:01AM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 /اپریل 2021 ۔ سال 2021 کے خریف کے موسم کے دوران کھادوں کی دستیابی کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر (کیمیا و کھاد) جناب ڈی وی سدانند گوڑا اور وزیر مملکت (کیمیا و کھاد) جناب من سکھ ایل منڈاویا نے 12 اپریل 2021 کو شام 4 بجے اہم مینوفیکچررس / امپورٹرس کے ساتھ ایک میٹنگ کی۔ میٹنگ میں محکمہ کھاد کے سینئر افسران نے بھی حصہ لیا۔ مختلف کمپنیوں کے ذریعہ قابل ذکر مختلف کھادوں / خام مال کے ہدف بند دیسی پیداوار اور ممکنہ درآمدات کے بارے میں تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملک میں یوریا کی دستیابی کے سلسلے میں صنعت نے مختلف یوریا اکائیوں کے احیاء کے تعلق سے حکومت کی کوششوں کی ستائش کی، جن سے آنے والے وقت میں درآمدات پر انحصار میں کمی آئے گی۔ سکریٹری (کھاد) نے رواں خریف سیزن 2021 کے دوران سبھی ریاستوں میں یوریا کی خاطرخواہ دستیابی کا اشارہ دیا۔

یہ یقینی بنانے کے لئے کہ 2021 کے خریف کے موسم کے دوران کسانوں کو فاسفیٹک اور پوٹیسک کھاد وقت پر اور خاطرخواہ مقدار میں دستیاب کرایا جائے۔ ہر کمپنی کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ کمپنیوں نے خام مال اور تیار کھادوں کی قیمت میں اضافہ کے عالمی رجحانات جیسے مختلف امور پر روشنی ڈالی اور ملک کے لئے سب سے اچھا سودا حاصل کرنے سے متعلق اپنی حکمت عملی کی جانکاری دی۔ فرٹیلائزر ایسوسی ایشن آف انڈیا (ایف اے آئی) کے ڈائریکٹر جنرل جناب ستیش چندرا نے وزراء کو بتایا کہ 2021 کے موسم خریف کے پہلے تین مہینوں کی مانگ پوری کرنے کے لئے خاطرخواہ سطح پر مختلف کھادوں اور خام مال کا ذخیرہ موجود ہے۔

اِفکو  کے مورخہ 7 اپریل 2021 کی نوٹیفکیشن کے ذریعہ فاسفیٹک کھادوں کی قیمتوں میں کئے گئے اضافہ کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ عالمی سطح پر خام مال کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق کمپنیوں کی تشاویش کو سمجھا گیا۔ کمپنیوں نے بتایا کہ امریکہ، برازیل اور چین جیسے کھاد کی کھپت کے اہم بازاروں سے مانگ کی مسابقت کے سبب گزشتہ تین سے چار مہینوں میں، خام مال اور تیار مصنوعات کی بین الاقوامی قیمتوں میں تیز اضافہ ہوا ہے۔ کمپنیوں نے جانکاری دی کہ امریکہ کے ذریعہ مراقش اور روس سے درآمدات پر کاؤنٹر ویلنگ ڈیوٹی لگائے جانے کے ساتھ اور مغربی ایشیا کے ذریعہ سپلائی کو امریکہ کی طرف موڑنے کے ساتھ سپلائی چین میں ایک تبدیلی آئی ہے۔ چین کا فعال گھریلو موسم اور برآمدات کم ہونے سے برصغیر ہند میں سپلائی متاثر ہوئی ہے اور عالمی کمپنیاں یورپ اور امریکہ کے بازاروں میں ملنے والے اونچی ڈی اے پی قیمت کی طرح ڈی اے پی قیمتوں کی مانگ کررہی ہیں۔  کمپنیوں نے مناسب شرحوں پر سپلائی اور قیمتوں کے سلسلے میں طریقہ کار کو بحسن و خوبی جاری رکھنے کے لئے سپلائروں کو سمجھانے کی خاطر حکومت سے سفارتی ذرائع کے ذریعہ مداخلت کرنے کی درخواست کی۔

سکریٹری (کھاد) نے مختلف ریاستوں کے لئے مختلف کھادوں کی ضرورتوں کا منظرنامہ پیش کیا اور کمپنیوں کو مختلف کھادوں کی وقت پر سپلائی یقینی بنانے کا مشورہ دیا گیا۔ کمپنیوں نے یقین دہانی کرائی کہ آنے والے دنوں میں کسانوں کو وقت پر خاطرخواہ طریقے سے اور سستی قیمتوں پر کھاد دستیاب کرائی جائے گی۔ سبھی اہم کمپنیوں نے واضح کیا کہ خوردہ مراکز، تھوک مراکز، ذخیرہ مراکز، گودام وغیرہ کی سطحوں پر دستیاب موجودہ  ذخیرہ پرانی شرح پر دستیاب کرایا جائے گا۔ کیمیا و کھاد کے وزیر مملکت نے سبھی کمپنیوں کو مشورہ دیا کہ فاسفیٹک اور پوٹیسک کھادوں کی کسی بھی قیمت کو تبدیل کرنے سے پہلے محکمہ کھاد سے مشورہ کیا جائے گا۔  

اس کے علاوہ کمپنیوں اور ایف اے آئی نے یقین دلایا کہ وہ بین الاقوامی سپلائروں کے ساتھ قیمتوں کے بارے میں ایک ٹیم کے طور پر بہتر سے بہتر طریقے سے مول بھاؤ کریں گی اور فاسفیٹک و پوٹیسک کھادوں کے سلسلے میں خام مال اور تیار مصنوعات کے لحاظ سے سب سے اچھا سودا پانے کے لئے ایک مشترکہ حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

وزیر موصوف اور وزیر مملکت نے مختلف کھادوں کی وقت پر دستیابی اور سپلائی کو یقینی بنانے کے لئے صنعتوں کے ذریعہ کی جارہی کوششوں کی ستائش کی۔ صنعتوں کے قائدین کو یقین دلایا کہ موجودہ منظرنامہ میں ان کی کوششوں میں مدد کرنے کے لئے حکومت سبھی ضروری قدم اٹھائے گی۔ بین الاقوامی ذرائع سے خام مال، تیار کھاد کی وقت پر سپلائی ہو، اس کے لئے سفارتی ذرائع سے ضروری مداخلت کی جائے گی۔ وزراء نے یہ بھی یقین دلایا کہ سبھی ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اعلیٰ ترین سطحوں کے ذریعہ حساس بنایا جائے گا، تاکہ کوئی کالابازاری، جمع خوری، کھادوں کی ٹیگنگ نہ ہو۔

میٹنگ اس بات پر ختم ہوئی کہ 2021 کے موسم خریف کے دوران کھاد کی خاطرخواہ دستیابی برقرار رہے گی اور اس سلسلے میں سبھی ضروری کوششیں کی جائیں گی۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 3707

 



(Release ID: 1711911) Visitor Counter : 170