نیتی آیوگ
اٹل انّوویشن مشن نے حفظان صحت اور زرعی اختراعات کی سمت میں کام کرنے کیلئے بایر کے ساتھ اشتراک کیا
Posted On:
13 APR 2021 4:19PM by PIB Delhi
نئی دہلی:13 اپریل ، 2021:اٹل انّوویشن مشن (اے آئی ایم)، نیتی آیوگ نے آج ملک بھر میں مشن کے اختراعات اور صلاحیت کے اقدامات کی سمت میں کام کرنے کیلئے حفظان صحت اور تغذیہ کے سیکٹر میں اہم خصوصیات رکھنے والی عالمی کمپنی بایر کے ساتھ اشتراک وتعاون کو منظوری دی۔
مشن اور بایر کے درمیان اسٹریٹیجک ساجھیداری کیلئے اسٹیٹمنٹ آف انٹنٹ پر دستخط کیے گئے اور اشتراک وتعاون کو باقاعدہ بنانے کیلئے اس کا تبادلہ کیا گیا۔ یہ اسٹیٹمنٹ آف انٹنٹ سائنس کے شعبے کو بڑھاوا دیگا، ڈیجیٹل حل اور زرعی تکنیک کو آگے بڑھا کر سپلائی سلسلوں کے ساتھ ساتھ صحت سے متعلق پروجیکٹوں کو بھی مضبوط کریگا۔ اس کے علاوہ بایر زراعت اور حفظان صحت سیکٹروں میں اپنے حالیہ اور مستقبل کے پروگراموں اور اختراعات اور صنعتوں کو بڑھاوا دینے کیلئے اٹل انّوویشن مشن کے ساتھ اشتراک کریگا۔
مشن کے ایک اہم پروگرام اٹل ٹنکرنگ لیبس (اے ٹی ایل) نے اسکولی بچوں میں تخلیقیت کو بڑھاوا دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ بایراسکولی بچوں کی رہنمائی کرنے ، ان میں تخلیقی سوچ کو فروغ دینے، مسائل کو حل کرنے اور ان کے درمیان قابل اختیارسیکھنے کی مہارت کو فروغ دینے اور باہمی مفاد کے اسکولوں کی حمایت کرنے اور ان کو اپنانےکے مواقع تلاش کریگا۔ اس کے علاوہ اٹل انّوویشن انکیوبیشن سینٹر (اے آئی سی) اور اٹل کمیونیٹی انّوویشن سینٹر (اے سی آئی سی) کے ایک حصے کے طور پر بایر نوجوان اختراع کاروں اور اسٹارٹ اپ کی رہنمائی کریگا اور اختراعات کو بڑھاوا دینے کیلئے ان کے ساتھ تعاون کریگا۔ بایر زرعی اور حفظان صحت دونوں سیکٹروں میں ڈیجیٹل حل کے سیکٹر میں اے این آئی سی اور اے آر آئی ایس ای پروگراموں سے تکنیکی صنعتوں کے ساتھ تعاون کے مواقع بھی تلاش کریگا۔
مشن کے ڈائرکٹر آر رمنن نے ورچوول طریقے سے بایر کے ساتھ اسٹیٹمنٹ آف انٹنٹ کا تبادلہ کرتے ہوئے کہا ‘‘بایر کے ساتھ تعاون اٹل انّوویشن مشن کے لئے ایک طویل مدتی اسٹریٹیجک تعاون ہےکیوں کہ ان کے مہارت کے شعبے زراعت ، حفظان صحت اور لائف سائنس قومی اہمیت کے سیکٹر ہیں۔ خاص طور سے وبا کے دور میں ان کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے۔ یہ اشتراک وتعاون بایر کی سیکٹر سے جڑی مہارت عالمی رسائی اور سہولتوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فطرت کو بڑھاوا دینے اور اسکول ، یونیورسٹی اور اسٹارٹ اپس میں معلومات اور اختراعات کو لیکر مدد کرنے کے لحاظ سے جامع ہوگی۔
بایر کروپ سائنس لمیٹیڈ کے نائب چیئرمین منیجنگ اور چیف ایگزیکٹیو ڈاکٹر نارائن نے اپنے افکار کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ‘‘بایر کے لئے نیتی آیوگ کے اٹل انّوویشن مشن کے ساتھ اشتراک وتعاون کرنا باعث مسرت ہے۔ اس تعاون کے ذریعے ہم زراعت اور حفظان صحت کے سیکٹر میں ہندوستان میں اختراعات اور صنعت سازی کو بڑھاوا دینے کی کوشش کریں گے اور اٹل ٹنکرنگ لیبس کی پہل کے تحت یہ ہمیں اسکولی بچوں کی رہنمائی کرنے اور ان میں سائنسی تجسس کو فروغ دینے کیلئے کئی مواقع فراہم کرنے میں اہل بنائے گا۔ اختراعی اسٹارٹ اپس کے ساتھ ویلوچین میں ڈیجیٹل حل لانے اور ساجھیداری میں ہماری مدد کریگا۔ اس اہم وقت میں صنعت سازی اور معلومات پر مبنی اختراعات کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے اور پورے ہندوستان میں صحت خدمات تک رسائی بڑھانے کی سمت میں ہماری پیش رفت کو تیز کرنے میں اہم کردار نبھا سکتے ہیں۔
بایر بھارت میں 120 برس سے کام کررہا ہے اور یہ زراعت ، حفظان صحت اور تغذیہ کے سیکٹر میں ایک قائد کے طور پر سماج کے ایک بڑے حصے کو فائدہ پہنچانے کیلئے سائنس اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔ اٹل انّوویشن مشن اور بایر کے درمیان زراعت اور حفظان صحت کے سیکٹروں میں اس طرح کے پہلے تعاون سے ہندوستان میں اختراع اور صنعت کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔
بایر کے بارے میں جانکاری
بایر حفظان صحت اور تغذیہ جیسے لائف سائنس کے شعبوں میں اہم صلاحیتوں والی ایک عالمی انٹرپرائز ہے۔ اس کے پروڈکٹس اور خدمات بڑھتی اور معمر ہوتی عالمی آبادی کے سبب پیدا ہونے والے چیلنجوں سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کرکے لوگوں کی مدد کرنے اور زمین کوپھلنے پھولنے دینے کیلئے تیار کی جاتی ہے۔ بایر اپنے کاروبار کے ساتھ پائیدار ترقی کو بڑھاوا دینے اور مثبت اثر پیدا کرنے کیلئے عہد بند ہے۔ ساتھ ہی گروپ کا ہدف اختراع اور ترقی کے ذریعے اپنی آمدنی کی طاقت کو بڑھانا اور صلاحیت سازی کرناہے۔ بایر برانڈ دنیا بھر میں اعتماد، بھروسہ اور معیار کیلئے جانا جاتا ہے۔ مالی برس 2020 میں گروپ نے لگ بھگ ایک لاکھ لوگوں کو روزگار دیا اور اس کی فروخت 41.4 ارب یورو تھی۔ خاص اشیاء کیلئے تحقیق وترقی پر کیا گیا خرچ 4.9 ارب یورو تھا۔ مزید جانکاری کیلئے www.bayer.com پر جائیں۔
-----------------------
ش ح۔م ع۔ ع ن
U NO: 3684
(Release ID: 1711707)
Visitor Counter : 147