عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بھارت کی آزادی کے 75 سال مکمل ہونے کے موقع پر ’’75‘‘ سیریز پنشن ا ٓگاہی کی شروعات کی

Posted On: 12 APR 2021 5:10PM by PIB Delhi

نئی دہلی ،11مارچ ، 2021، شمال مشرقی خطے کی ترقی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) وزیر اعظم کے دفتر، عملے عوامی شکایات ، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلا کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج بھارت کی آزاد کے 75 سال کے موقع پر ’’75‘‘ سیریز پنشن ا ٓگاہی کی شروعات کی۔ انڈیا @75 کی یاد میں  ’’امرت مہوتسو‘‘ کے ایک حصے کے طور پر پنشن اور پنشنروں کی فلاح وبہبود کامحکمہ بہت سی سرگرمیوں کا انعقاد کرے گا جن میں ’’75‘‘ سیریل عدد کی خصوصیات بتائی جائیں گی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ بھارت کی آزادی کے 75ویں سال کو   پنشنروں اور معمر شہریوں کے کاز کے تئیں وقف کرنا اس سلسلےمیں انتہائی اختراعی نوعیت کا اور  تخلیقی طریقہ ہوگا۔ ا نھوں نے کہا کہ اس سےسوشل پلیٹ فارم  کے ایک نئے میڈیم کے ذریعے معمرشہریوں کو خطاب کیا جانا ’’بھارت کا امرت مہوتسو‘‘ کی اصل روح کی علامت ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PWQ9.jpg

اگلے ایک سال یا اسی طرح کی مدت میں چند مختلف سرگرمیوں کا پروگرام بنایا گیا ہے ان میں سے ایک اہم  ہر ہفتے  سوشل میڈیا پر آنے والے سال میں دوٹوئٹ پیغام دے کر پھیلی پنشنروں کے 75 اہم ضابطوں کی  ایک سیریز کو سامنے لایا جائے گا۔ یہ ٹوئٹ عام طور پر پوچھے جانے والے سوالات (ایف اے کیو ایس) کی شکل میں ہوں گے تاکہ پنشن ضابطوں اور پنشنروں کی فلاح وبہبود کے لیے کی گئی حالیہ نئی اصلاحات  کے مختلف پہلوؤں کے بارےمیں آگاہی میں اضافہ کرنا ہے۔ ان پنشنروں کا تعلق تمام طبقوں سے ہے جن میں فیملی پنشنر بھی شامل ہیں۔

دیگر ’’75‘‘ سے متعلق سرگرمیوں میں ’’بھوشیہ‘‘ کے بارے میں تربیت فراہم کرنا (آن لائن پنشن کی منظوری کا ماڈیول) یہ کام بھارت سرکار کے 75 دفاتر کے ذریعے کیا جائے گا۔  یہ تمام  دفاتر پہلے  ایک ویڈیو کانفرنس کے ذریعے تربیت فراہم کریں گے جس کے بعد سوال وجواب کا اجلاس ہوگا۔ بھوشیہ کی تربیت اپریل 2021 میں مرکزی حکومت کی تنظیموں میں مختلف اجلاس کے دوران دی جائے گی۔ پورے ملک میں مختلف مقامات پر واقع مرکزی مسلح پولیس فورس (سی اے پی ایف) کے افسران کا بھی اس تربیت میں احاطہ کیا جائے گا۔

اسی طرح، ’’75‘‘ کے ضابطے کے تحت چلتے ہوئے 75 سال سے زیادہ عمر کے معمر سرکاری پنشنروں اور فیملی پنشنروں کے لیے ایک ا ٓن لائن ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔  پورے ملک میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بہت سی آن لائن ورکشاپ منعقد کی جائیں گی جن کا سلسلہ مئی 2021 سے شرع ہوگا۔ زیادہ سے زیادہ شہروں کا اس کے ذریعے احاطہ کیا جائے گا اور علاقے وار بھی ورکشاپ منعقد کی جائیں گی۔ ’’75‘‘ کے اسی جذبے کے تحت پنشن اور پنشنروں کی فلاح وبہبودکا محکمہ 75 ’’انوبھو‘‘ مضامین، ڈیجیٹل اعتبار سے شائع کرے گا۔ ان میں وہ مضامین بھی شامل ہوں گے جنھیں انوبھو پورٹل کے ذریعے پہلے ہی ایوارڈ دیا  جاچکا ہے یا انھیں منتخب کیاجاچکا ہے۔ یہ سرگرمی جون 2021 سے شروع ہوگی۔

*****

ش ح ۔اج۔را

U.No.3641



(Release ID: 1711292) Visitor Counter : 203