PIB Headquarters

کووڈ-19 پر پی آئی بی کا یومیہ بولیٹن

Posted On: 09 APR 2021 5:52PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی:09  اپریل ، 2021:

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002855I.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00102T2.jpg

  • پچھلے 24 گھنٹوں میں ٹیکے کی 36 لاکھ سے زیادہ خوراک دیے جانے کے ساتھ ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کی کُل تعداد 9.43 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔
  • 10 ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے۔
  • پچھلے 24 گھنٹے میں 131968 نئے معاملے درج ہوئے۔
  • قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 91.22 فیصد ہوگئی۔
  • کووڈ-19 کی صورتحال پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے کہا کہ چیلنجوں کے باوجود ہمارے بہتر تجربہ، وسائل اور ٹیکہ ہیں۔
  • بھارتی ریل مانگ کے مطابق ریل گاڑیوں کو چلانے کا عمل جاری رکھے گی۔

#Unite2FightCorona

#IndiaFightsCorona

Image

پچھلے 24 گھنٹوں میں ٹیکے کی 36 لاکھ سے زیادہ خوراک دیے جانے کے ساتھ ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کی کُل تعداد 9.43 کروڑ سے زیادہ ہوگئی۔ 10 ریاستوں میں یومیہ نئے معاملوں کا گراف تیزی سے اوپر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ کورونا کے کُل فعال معاملات کا 73فیصدصرف پانچ ریاستوں سے ہی آئے۔

آج ملک بھر میں کووڈ-19 کے ٹیکے کی خوراک دیئے جانے کی کُل تعداد 9.43 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ آج صبح 7 بجے تک کی عارضی رپورٹ کے مطابق 14,28,500 سیکشن کے ذریعے کُل 9,43,34,262 ٹیکے کی خوراکیں دی گئی ہیں۔ان میں 89,74,511 صحت کارکنان نے ٹیکے کی پہلی خوراک اور 54,49,151 صحت کارکنان نے ٹیکے کی دوسری خوراک، 98,10,164 صف اول کے کارکنان نے ٹیکے کی پہلی خوراک، 45,43,954 صف اول کے کارکنان نے ٹیکے کی دوسری خوراک، 60 برس سے زیادہ عمر والے 3,75,68,033 مستفیدین نے ٹیکے کی پہلی خوراک اور 13,61,367مستفیدین نے ٹیکے کی دوسری خوراک اور 45 سے 60 برس کی عمر کے 2,61,03,814 مستفیدین نے ٹیکے کی پہلی خوراک  اور 5,23,268 مستفیدین نے ٹیکے کی دوسری خوراک لی۔ ملک میں اب تک کُل ٹیکے کی 60فیصد خوراکیں آٹھ ریاستوں میں دی گئی ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 36 لاکھ سے زیادہ ٹیکے کی خوراکیں دی گئیں۔ ٹیکہ کاری مہم کے 83ویں دن (08اپریل 2021) 36,91,511 ٹیکے کی خوراکیں دی گئیں۔ 49,416 سیشن کے ذریعے 32,85,004 مستفیدین نے پہلی خوراک اور 4,06,507مستفیدین نے دوسری خوراک لی۔ عالمی سطح پر یومیہ خوراک کی تعداد کے لحاظ سے بھارت یومیہ اوسطاً 37,94,328 ٹیکے کی خوراک دیے جانے کے ساتھ سرفہرست بنا رہا۔ بھارت میں یومیہ نئے معاملوں کا بڑھنا جاری ہے۔ پچھلے 24 گھنٹے میں 1,31,968 نئے معاملے درج کیے گئے۔ 10 ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، اترپردیش، دہلی، کرناٹک، کیرل، مدھیہ پردیش، تملناڈو ، گجرات اور راجستھان میں کووڈ-19 کے یومیہ نئے معاملے میں اضافہ دکھائی دے رہا ہے۔ نئے معاملوں کا 83.29 فیصد انہیں 10ریاستوں میں ہی ہے۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 56,286 یومیہ نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 10,652 جبکہ اترپردیش میں 8,474 نئے معاملے درج کیے گئے ہیں۔ بھارت میں فعال معاملات کی کُل تعداد 9,79,608تک پہنچ گئی ہے۔ یہ ملک میں کُل پازیٹیو معاملوں کا اب 7.50 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل فعال معاملات کی تعداد میں سے 69,289 معاملے کم ہوئے۔ بھارت میں کُل فعال معاملات کا کُل 73.24 فیصد پانچ ریاستوں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، کرناٹک، اترپردیش اور کیرل میں ہے۔ ملک میں کُل فعال معاملات کا 53.84 فیصد اکیلے مہاراشٹر سے ہے۔ بھارت میں آج تک کُل صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 1,19,13,292 ہے۔ قومی سطح پر صحتیابی کی شرح 91.22 فیصد ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 61,899 مریض صحتیاب ہوئے۔ پچھلے 24 گھنٹوں میں 780 اموات درج کی گئیں۔ کُل نئی اموات میں سے 92.82فیصد اموات دس ریاستوں میں ہوئی ہیں۔ یہ ریاستیں مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، پنجاب، کرناٹک، گجرات، دہلی، مدھیہ پردیش، اترپردیش، تملناڈو اور کیرل ہیں۔ بارہ ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پچھلے 24 گھنٹوں میں کووڈ-19 سے کوئی موت درج نہیں کی گئی۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

ڈاکٹر ہرش وردھن کی صدارت میں کووڈ-19 پر وزراء کے گروپ کی 24ویں میٹنگ ہوئی

صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کووڈ-19 پر اعلیٰ سطحی وزراء کے گروپ کی 24ویں میٹنگ کی صدارت کی۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مرکزی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر، شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری، بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور کیمیکلز و فرٹیلائزرس کے وزیر مملکت جناب منسکھ منڈاویہ، صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر مملکت جناب اشونی کمارچوبے اور اُمور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے ، نیتی آیوگ کے رکن (صحت) ڈاکٹر ونود کمار پال ورچوول طریقے سے موجود تھے۔

ملک میں چلائی جارہی دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم کی حصولیابیوں کا ذکر کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے بتایا کہ اب تک 60 برس سے زیادہ عمر گروپ کے 3 کروڑ سے زیادہ مستفیدین کو کووڈ کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ آج صبح 9 بجے تک یہ تعداد 9.43 کروڑ ہوچکی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے ویکسین میتری کے ذریعے عالمی برادری کو ٹیکوں کی سپلائی کی۔ اس کے تحت کووڈ-19 کے ٹیکوں کی 6.45 کروڑ خوراک 85 ملکوں کو برآمد کی گئی ہے۔ تجارتی معاہدوں کے تحت 25 ملکوں کو 3.58 کروڑ ٹیکوں کی سپلائی کی گئی ہے جبکہ 1.04 کروڑ ٹیکے 44 ملکوں کو امداد کے طور پر اور 1.82 کروڑ ٹیکے 39 ملکوں کو کوویکس کے تحت بھیجے گئے ہیں۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ 149 ضلعوں میں پچھلے 7 دنوں میں کووڈ کا کوئی نیا معاملہ سامنے نہیں آیا ہے۔ اسی طرح سے 8 ضلعوں میں پچھلے 14 دنوں میں 3 ضلعوں میں پچھلے 21 دنوں میں اور 63 ضلعوں میں پچھلے 28 دنوں میں ایسے کسی نئے معاملے کی جانکاری سامنے نہیں آئی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ کووڈ کی روک تھام اوربندوبست کیلئے وزارت صحت کے ذریعے جاری معیاری طریقہ کار کے مؤثر عمل درآمد کیلئے اجتماعی کوششوں پر نئے سرے سے توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ ہی انفرادی سطح پر مناسب طرز عمل اور ڈسپلن بڑھتی وبا کے اثرات سے نمٹنے میں اہل ہوگا۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

کووڈ-19 کی صورتحال پر وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا، ملک میں پہلی لہر کے اعلیٰ ترین سطح کو پار کرلیا ہے اور ترقی کی شرح پہلے سے بہت تیز ہے: وزیراعظم

وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مختلف ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کےساتھ کووڈ-19 کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر داخلہ نے کووڈ کے خلاف لڑائی میں حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات کی جانکاری دی۔ انہوں نے ملک میں چلائے جارہے ٹیکہ کاری (ویکسینیشن) ابھیان کی بھی تفصیل فراہم کی۔ مرکزی صحت سکریٹری نے ملک میں کووڈ-19 کی صورتحال پر ایک پرزنٹیشن دیا جس میں ان ریاستوں پر دھیان دیا گیا ہے جہاں اس وقت انفیکشن سے متاثرہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ان ریاستوں میں انفیکشن کی جانچ کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملک میں ویکسین کی پیداوار اور اس کی سپلائی کی تفصیلات بھی ریاستوں سے ساجھاکیے۔وزرائے اعلیٰ نے اس وائرس کے انفیکشن کے خلاف اجتماعی لڑائی کی قیادت کرنے کیلئے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ ان سبھی ن ے اپنے اپنے ریاستوں میں کووڈ-19 کی صورتحال کی تفصیل بھی فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت پر ٹیکہ کاری مہم کی شروعات ہونے سے لاکھوں زندگیوں کو بچایا جاسکا ہے۔ ٹیکہ (ویکسین) لگوانے میں جھجک اور اس کی بربادی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے وزرائے اعلیٰ کے سامنے کچھ واضح حقائق پر زور دیا۔ پہلا، ملک نے پہلی لہر کی اعلیٰ ترین سطح کو پار کرلیا ہے اور ترقی کی شرح پہلے سے بہت تیز ہے۔ دوسرا، مہاراشٹر، چھتیس گڑھ، پنجاب، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت کئی ریاستوں نے پہلی لہر کی اعلیٰ ترین سطح کو پار کرلیا ہے۔ کئی دیگر ریاستیں اس سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ بہت ہی تشویش کی بات ہے۔ تیسرا، اس مرتبہ لوگ اسے بہت ہلکے میں لے رہے ہیں، اور کچھ ریاستوں میں تو وہاں کی انتظامیہ بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ ایسی صورت میں تیزی سے بڑھ رہے معاملوں کی وجہ سے پریشانیاں ہورہی ہیں۔ حالانکہ وزیراعظم نے زور دیکر کہا کہ چیلنجوں کے باوجود اس وقت ہمارے پاس بہتر تجربہ اور وسائل کے ساتھ ساتھ ویکسین بھی ہے۔ کڑی محنت کررہے معالجوں اور حفظان صحت ورکروں کے ساتھ ساتھ عوام کی شراکت داری نے حالات کو سنبھالنے میں بہت تعاون دیا ہے اور وہ ابھی بھی اس کام میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

کووڈ-19 کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ میں وزیراعظم کے خطاب کا متن

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

ڈی اے وائی – این آر ایل ایس نے خود امدادی گروپ نیٹ ورک کے ذریعے دیہی علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کو بڑھاوا دیا

ٹیئر-2 اور ٹیئر-3 شہروں سمیت کووڈ-19 معاملوں میں حال میں آئی تیزی پر روک لگانے اور وائرس کے اثر کو محدود کرنے کیلئے فوری قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے۔ دیہی ترقیاتی وزارت کے دین دیال انتودیے یوجنا- قومی دیہی ذریعہ معاش مشن نے 69 لاکھ سے زیادہ خود امدادی گروپوں (ایس ایچ جی) کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے لئے آن لائن ٹریننگ کی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد کووڈ-19 ٹیکہ کاری، کووڈ-19 مناسب رویہ، صحت سے متعلق رویہ اور صلاحیت سازی پر اہم پیغام دینے کے ذریعے بیداری پھیلانا ہے۔ یہ ٹریننگ 8 اپریل2021 سے قومی سطح پر شروع کی گئی اور ایس ایچ جی اراکین کے زمینی سطح کی ٹریننگ کے ذریعے اس کا آغاز کیا جائیگا۔ یہ جون،2020 میں دیہی ترقیات کی وزارت کی قیادت میں کووڈ-19 کے خلاف روک تھام سے متعلق اقدامات پر پہلے کی ٹریننگ کے تسلسل میں ہے۔ ریاست ، ضلع اور بلاک سطح کے سبھی ماسٹر ٹرینروں اور اہل ملازمین کو قومی سطح کے وسائل کے افراد کے ذریعے تربیت فراہم کی جائے گی اور تربیت یافتہ ماسٹر ٹرینرس اس کے بدلے کلسٹر سطح پر فیڈریشن افسران، سوشل ایکشن کمیٹی کے ممبران اورکمیونیٹی کیڈروں کو تربیت فراہم کریں گے۔ تربیت یافتہ سی آر پی، دیہی سطح پر سبھی ایس ایچ جی اراکین اور دیگر کمیونیٹی اراکین کو تربیت فراہم کریں گے۔ اہم پیغامات کو ایس  ایچ جی سربراہوں کے ذریعے مختلف وسائل کے ذریعے کمیونیٹی میں آگے مشتہر کیا جائیگا۔ ان میں پمفلٹ، اعلانات، دیواروں پر لکھنے، رنگولی اور سماجی دوری کے اصولوں پر عمل درآمد کرتے ہوئے چھوٹے گروپوں میں میٹنگیں کرنا شامل ہیں۔

مزید جانکاری کیلئے :

‘‘ہومیو پیتھی - مربوط دوا کیلئے روڈ میپ’’ کے موضوع پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد

آیوش کی وزارت کے تحت آنے والے ہومیوپیتھی  میں تحقیق کیلئے مرکزی کونسل (سی سی آر ایچ) ہومیو پیتھی کے عالمی دن کے موقع پر 10 اور 11 اپریل 2021 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں ‘ہومیو پیتھی- مربوط دوا کیلئے روڈ میپ’ کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کررہا ہے۔ ہومیو پیتھی کے بانی  ڈاکٹر سیموئل ہنی مین کے یوم پیدائش کے موقع پر  ہومیو پیتھی کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس کانفرنس کا مقصد پالیسی سازوں اورماہرین کے ذریعے تجربات کا باہمی تبادلہ کرنا ہے۔ تاکہ مربوط علاج کیلئے ہومیو پیتھی کے مؤثر شمولیت کیلئے حکمت عملی کے کاموں کی شناخت کی جاسکے۔ افتتاحی تقریب کے دوران سی سی آر ایچ ہومیوپیتھک کلینکل کیس ریپازیٹری ایک طرح کا ڈاٹا بیس لانچ کریگا جس کا مقصد ملک بھر کے ہومیوپیتھی ڈاکٹروں کے ذریعے علاج کے معاملوں کا جائزہ لینا ہے۔اس موقع پر ہومیو پیتھی میں تحقیق کیلئے مرکزی کونسل کی ای۔ لائبریری کو بھی لانچ کیا جائیگا۔ اس کے علاوہ کلینیکل پریکٹس اور تعلیم کیلئے تحقیقات کے ترجمے کو بڑھاوا دینے کیلئے ہومیو پیتھی میں تحقیق سے متعلق مرکزی کونسل کی اشاعت کا بھی اجراء کیاجائیگا۔ افتتاحی اجلاس کے بعد پالیسی سازوں کیلئے بھارت میں مربوط علاج کے سلسلے میں ہومیو پیتھی کیلئے مواقع اور امکانات کے موضوع پر ایک پینل مباحثے کا بھی انعقاد کیاجائیگا۔ جس میں ہومیو پیتھک کے ماہرین اور پالیسی ساز حصہ لیں گے۔ کووڈ-19 علاج اور روک تھام کیلئے ہومیو پیتھی: تحقیق کے تجربات کے موضوع پر ایک خصوصی اجلاس کا بھی انعقاد کیاجائیگا جس میں کووڈ مطالعہ کے محققین اور اہم ماہرین تعلیم کووڈ-19 کے علاج اور روک تھام میں ہومیو پیتھی کے کردار پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

مرکزی وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی بین الاقوامی مالیاتی اور فائنانشیل کمیٹی (آئی ایم ایف سی) کی اختتامی میٹنگ میں حصہ لیا

خزانہ اور کارپوریٹ اُمور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے کل ورچوول اسپرنگ میٹنگ 2021 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے بورڈ آف گورننس کی بین الاقوامی مالیاتی اور فائنانشیل کمیٹی کی اختتامی میٹنگ میں حصہ لیا۔ میٹنگ میں آئی ایم ایف کے 190 رکن ملکوں کی نمائندگی کررہے گورنرس / متبادل گورنروں نے حصہ لیا۔ اس میٹنگ میں تبادلہ خیال کا موضوع آئی ایم ایف کے منیجنگ ڈائرکٹر کی عالمی پالیسی ایجنڈا (جی پی اے) ‘‘بولسٹرنگ دی ریکوری، کاؤنٹرنگ ڈائیورجنس’’ تھا۔ آئی ایم ایف سی کے اراکین نے  کمیٹی کو کووڈ-19 وبا سے لڑنے اور اقتصادی اصلاحات کیلئے رکن ممالک کے ذریعے اٹھائے گئے قدموں اور اقدامات کے بارے میں مطلع کیا۔ وزیر خزانہ محترمہ نرملا سیتارمن نے زور دیا کہ سبھی کو فائدہ پہنچانے والی ترقی کو ترغیب دینے کیلئے جی پی اے کے لی کاربن معیشت میں تبدیلی کی تجویز کو، کم آمدنی والی معیشتوں، ترقی پذیر معیشتوں اور اُبھر رہے بازاروں کیلئے اثرات کے تناظر میں دیکھاجانا چاہئے۔ وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف کے نقطہ نظر کی حمایت کی کہ اہم ترجیح وبا کو ختم کرنا، سبھی کیلئے ویکسین کی دستیابی اور طبی حل کو یقینی بنانا ہے۔ محترمہ سیتارمن نے کمیٹی کو بتایا کہ دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھارت میں چل رہی ہے  جس کے تحت 6 اپریل 2021 تک 83.1 ملین خوراک دی جاچکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت نے اندرون ملک تیار کردہ 65 ملین کووڈ-19  ویکسین 80 ملکوں کو سپلائی کی ہے جس میں 10 ملین ویکسین  ڈوز امداد کے طور پر دی گئی ہے۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

آئی این وائی اے ایس نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری پروگرام سے متعلق مفروضات کو دور کرنے کیلئے ملک گیر عوامی بیداری مہم کی شروعات کی

سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے سکریٹری پروفیسر آسوتوش شرما نے کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کو کامیاب بنانے کے مقصد سے 6اپریل کو ایک کثیر رخی ملک گیر عوامی بیداری مہم کی شروعات کی۔ مہم کے تحت ٹیکہ کاری سے متعلق مفروضات کو دور کرنے کیلئے انگریزی اور ہندی سمیت گیارہ زبانوں میں اطلاعات دی جائیں گی۔ انڈین نیشنل ینگ اکیڈمی آف سائنسز (آئی این وائی اے ایس) کے ذریعے منعقدہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری بیداری مہم، اس ادارے کے ذریعے بنائے گئےاینڈرائڈ پر مبنی موبائل ایپ، ‘کوویک نیوز’ کے ذریعے چلائی جائے گی۔ یہ ایپ اس بات کو یقینی بنائے گا کہ لوگوں کو آّسانی سے اطلاع ملے۔ اطلاعات کو پڑھنے کے لحاظ سے بہتر اور مؤثر شکل میں بدلنے کی تحریک کے ساتھ ایک ملک گیر انفوگرافک ویڈیو اور آڈیو مسابقہ منعقد کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ معلوماتی ٹیکہ ویبینار سیریز بھی منعقد کی جارہی ہے جس کا مقصد معروف مقررین کے اور کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو لیکر پوری جانکاری دینے کے توسط سے ٹیکے کے بارے میں بیداری بڑھانا ہے۔ مسابقے کے اندراجات کا استعمال آئی این وائی اے ایس کے ذریعے ٹیکہ کاری کو لیکر بیداری بڑھانے کیلئے کیا جائیگا اور ان مسابقوں کو تین گروپوں۔ اسکول ، کالج اور پیشہ ور کی سطح پر جائزہ لیا جائیگا۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

بھارتی ریلوے مانگ کے مطابق ریل گاڑیوں کا آپریشن جاری رکھے گی

بھارتی ریلوے مانگ کے مطابق ریل خدمات مہیا کراناجاری رکھے گی۔ فی الحال بھارتی ریل یومیہ اوسطاً کُل 1402 خصوصی ریل گاڑیوں کا آپریشن کررہی ہے۔ کُل 5381 نیم شہری ٹرین خدمات اور 830 مسافر ٹرین خدمات بھی آپریشن میں ہیں۔ اس  کے علاوہ 28خصوصی ٹرینیں بھی چلائی جارہی ہیں۔ مزید برآں اپریل-مئی 2021 میں بھیڑ کم کرنے کیلئے وسطی ریلوے میں 58 (29 جوڑی) اور مغربی ریلوے میں 60 (30 جوڑی) اضافی ریل گاڑیاں چلائی جارہی ہیں۔

مزید جانکاری کیلئے پڑھیں:

پی آئی بی کے علاقائی دفاتر سے موصولہ جانکاری

 

  • کیرلا:ریاستی وزیر صحت کے کے شیلجا نے کہا ہے کہ کووڈ معاملوں کے نئے کیسز کو روکنے کیلئے ریاست نے ایک ایکشن پلان تیار کیا ہے۔ اس جائزہ میٹنگ کے بعد انہوں نے کہا، میڈیکل کالجوں میں سنگین طور سے بیمار مریضوں کیلئے سہولتوں میں اضافہ کیا جائیگا۔ ضروری آئی سی یو اور وینٹی لیٹرس قائم کئے جائیں گے۔ چونکہ مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے لہٰذا سی ایف ایل ٹی سی کو بڑھایا جائیگا۔ وزیر موصوف نے کہا کہ 95فیصد سے زیادہ صحت کارکنان کو ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ ٹیکہ کاری مہم کو بڑھاوا دینے کیلئے ایک بڑا کمپین لانچ کیاجائیگا۔ اسی درمیان کووڈ-19 پازیٹیو پائے گئے وزیراعلیٰ پینارائی ویجاین اور سابق وزیراعلیٰ اومن چانڈی کی حالت بہتر ہے۔ جمعرات کو ریاست میں کووڈ-19 کے 4353 معاملے سامنے آئے، جبکہ اب تک اموات کی تعداد 4728 تک پہنچ گئی، کووڈ-19 جانچ کی پازیٹیویٹی 6.81 پر ٹکی ہے۔
  • تملناڈو: سرکار کے ذریعے جاری ایک حکم کے مطابق تملناڈو میں کووڈ-19 کے تیزی سے بڑھتے معاملوں کو روکنے کیلئے 10 اپریل سے کئی پابندیاں لگائی جائیں گی۔ سرکاری امتحانات ڈائریکٹر نے ریاستی بورڈ اسکولوں کے بارہویں جماعت کے طلباء کی پریکٹیکل امتحانات کیلئے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔  چنئی نگر پالیکا نے سبھی علاقوں میں ڈور ٹو ڈور بخاری جانچنے کا سروے شروع کیا ہے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ریاست میں کورونا اپریل کے آخر میں اپنے پیک پر پہنچ جائیگا۔ 8 اپریل 2021 کی کووڈ رپورٹ کے مطابق 4276 لوگ کووڈ-19 سے بیمار ہوئے جبکہ 19 لوگوں نے اس انفیکیشن کی وجہ سے دم توڑ دیا اور 86179 لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا۔ چنئی میں 1520 لوگوں کی کووڈ جانچ پازیٹیو آئی۔
  • کرناٹک: ریاستی حکومت نے کووڈ-19 کی نئی لہر کو کنٹرول کرنے کیلئے جمعرات کو بنگلور سمیت 8 شہروں میں دس دن کیلئے کورونا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی شروعات 10 اپریل سے ہوگی۔ یہ نائیٹ کرفیو سبھی دن رات دس بجے سے صبح پانچ بجے تک لاگو رہے گا۔ جمعرات کو صحت کے وزیر کے سدھاکر نے کہا کہ کرناٹک میں کووڈ-19 ٹیکے کی کوئی کمی نہیں ہے اور لگ بھگ 25سے 30 لاکھ خوراکیں ابھی بھی ریاست میں  دستیاب ہیں۔ مرکزی حکومت کے حکم پر عمل کرتے ہوئے صحت کے وزیر نے ٹوئیٹ کیا کہ 11 اپریل سے ایسے سبھی پرائیویٹ اور سرکاری کام کی جگہوں پر کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی جائے گی جہاں 45 برس کی عمر کے کم سے کم اہل مستفیدین ہوں۔ 8 اپریل 2021 کو ریاست کے ذریعے بتائے گئے کووڈ کے اعداد وشمار اس طرح ہیں: نئے کیسیز 6570، کُل فعال معاملے: 53395، کووڈ سے ہوئی نئی اموات : 36، کووڈ سے ہوئی کُل اموات: 12767۔
  • آندھراپریش: ریاست میں کووڈ-19 انفیکشن کے 2558 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جس سے کہ کُل معاملات کی تعداد 9,15,832 ہوگئی ہے۔ کووڈ-19 کی وجہ سے چھ لوگوں کی موت ہوئی ہے جس کے سبب ریاست میں کُل اموات کی تعداد 7268 ہوگئی ہے۔ 9 ضلعوں میں کورونا وائرس کے معاملے بڑھتے دیکھے جارہے ہیں۔ جن میں سے ہر ایک میں 130 سے زیادہ نئے معاملے سامنے آئے ہیں۔ انفیکشن کے 465 نئے معاملوں کے ساتھ چتور ضلع سرفہرست ہے جبکہ 399 نئے معاملوں کے ساتھ گنٹور کا مقام دوسرا ہے۔ اسی درمیان 8,93,651 ٹھیک ہوئے ہیں جس میں 915 لوگ جمعرات کو ٹھیک ہوئے اور اس کے ساتھ ریاست میں ایکٹیو کیسیز کی تعداد 14913 ہوگئی ہے۔ ریاست نے آج تک پچھلے 24 گھنٹے میں ہوئے 31268 کیس کو ملاکر کُل 1.53 کروڑ ٹیسٹ کیے ہیں۔ وزیر صحت الاّ نانی نے کہا کہ فی الحال کہیں بھی ٹیکے کی کمی نہیں ہے اور سرکار نے ایک کروڑ ٹیکے کیلئے مرکز کو درخواست بھیجی ہے۔
  • تلنگانہ : ریاست نے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کی تعداد بڑھانے، سبھی صحت کارکنان اور صف اول کے کارکنان  میں ایک ہفتے کے اندر 100فیصد ٹیکہ کاری اور عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے والے لوگوں پر 1000 روپئے کا جرمانہ لگانے کیلئے افسران کو ہدایات جاری کردیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ ریاست پرائیویٹ اسکولوں میں کام کرنے والے سبھی اساتذہ اور دیگر اسٹاف کو اسکول کھلنے تک ہر مہینے 25 کلو چاول اور 2000 روپئے ماہانہ مدد مہیا کرائیگی۔ میڈیا کی خبروں کے مطابق ریاست میں یومیہ پازیٹیو معاملات کی تعداد ایک ہفتے میں دوگنی سے زیادہ ہوگئی ہے اور ایک اپریل کو جہاں یومیہ معاملات کی تعداد 965 تھی تو وہیں اب یہ بڑھ کر 2055 ہوگئی ہے۔
  • آسام: اب جبکہ کووڈ-19 کی تعداد ایک بار پھر بڑھنی شروع ہوگئی ہے ریاست کے وزیر صحت ہیمنت بسواشرما نے لاک ڈاؤن یا نائیٹ کرفیو کے امکانات کو خارج کیا ہے۔ لیکن کہا ہے کہ جانچ کی تعداد بڑھائی جائے گی۔ جمعرات کو ریاست میں کووڈ-19 پازیٹیو معاملات کی تعداد 245 رہی جس میں سے 128 کامروپ میٹرو سے تھے۔ کُل ملاکر 22888 ٹیسٹ کیے گئے ۔
  • منی پور: منی پور میں 11 سے 14 اپریل کے درمیان بڑے پیمانے پر کووڈ ٹیکہ کاری ابھیان چلایا جائیگا۔ وزیراعلیٰ این بیرین سنگھ نے ٹیکے کے لئے اہل سبھی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وبا کی دوسری لہر کو روکنے کیلئے ابھیان کے دوران ٹیکہ لگوائیں۔ امپھال ائیرپورٹ پر پانچ اور ہوائی مسافر کووڈ 19 پازیٹیو پائے گئے۔ منی پور میں جمعرات کو کووڈ-19 کے 16نئے معاملے سامنے آئے اور ایک شخص کی موت ہوئی۔ ریاست میں 961 لوگوں کو کووڈ-19 ویکسین لگی، اسے ملاکر ٹیکہ لگوانےوالے افراد کی کُل تعداد بڑھ کر 90551 ہوگئی  جس میں 31813صحت کارکنان بھی شامل ہیں۔
  • میگھالیہ: کووڈ-19 پازیٹیو پائے جانے کے بعد ایک اور شخص کی موت ہوگئی جس سے کُل اموات کی تعداد 151 پہنچ گئی ہے۔ ریاست میں کووڈ-19 کے 25 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ ایک شخص صحتیاب ہوا ہے۔ نئے کیسز میں 20 مشرقی کھاسی پہاڑی ضلع سے، 2 مشرقی کھاسی جنتیا پہاڑی ضلع سے اور ایک ایک کیس ری بھوئی ضلع، مغربی جینتیا پہاڑی ضلع  اور مغربی کھاسی پہاڑی ضلع سے ہے۔ اب تک ریاست میں کووڈ-19 کے کُل 14165 کیس سامنے آچکے ہیں جن میں سے 131 فعال معاملات ہیں، 13833 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 151 کی موت ہوگئی ہے۔ میگھالیہ میں کووڈ-19 کے دھیرے دھیرے بڑھ رہے معاملوں کو دیکھتے ہوئے، جسے کئی لوگ کورونا کی دوسری لہر بھی کہہ رہے ہیں ، کھاسی جینتیا ڈیفسٹ اسکول ٹیچرس ایسوسی ایشن (کے جے ڈی  ایس ٹی اے) نے ریاست کے اسکول انتظامیہ سے خود حالات کا جائزہ لینے اور اگر ضرورت محسوس ہورہی ہے تو ریاسی حکومت کے حکم کا انتظار کرنے کے بجائے خود اسکول بند کرنے کا فیصلہ لینے کو کہا ہے۔
  • تریپورہ: پچھلے 24 گھنٹے میں 37 لوگوں کا ٹیسٹ پازیٹیو آیا ہے۔ ریاست کے نائب وزیراعلیٰ کا کووڈ 19ٹیسٹ  بھی پازیٹیو آیا ہے۔ ریاست میں کُل کیس 116 ہیں۔ آج سے پہلی جماعت اور دوسری جماعت کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ چوتھی جماعت تک کی کلاسز متبادل دنوں پر ہوگی۔
  • سکم: سکم میں یومیہ کیسز کی تعداد کم ہوکر چھ نئے کیسز پر آگئی ہے، 5537 لوگوں کو ویکسین لگی، اسی درمیان سکم میں دو اور لوگوں کے کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے کے ساتھ صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 5980 ہوگئی ہے۔ سکم میں کووڈ 19 کے کیسوں کی تعداد 6323 ہوگئی ہے۔ ان میں سے کورونا وائرس کے 97 فعال معاملات ہیں۔
  • ناگالینڈ: ناگالینڈ میں پانچ نئے کیسز سامنے آئے ہیں، فعال معاملات 147 ہیں جبکہ کُل معاملات 12381 ہیں۔ اب تک کُل 106199 لوگوں کو کووڈ کا ٹیکہ لگ چکا ہے۔
  • مہاراشٹر: آج جاری نئے اعداد وشمار کے مطابق مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 93.38 لاکھ لوگوں کو کووڈ 19 کا ٹیکہ لگایا گیا جن میں 84.35 لاکھ لوگوں کو پہلی خوراک جبکہ 9.03 لاکھ لوگوں کو ویکسین کی دوسری خوراک لگی تھی۔ اس سے مہاراشٹر ٹیکہ لگانے والوں میں اولین مقام پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے بعد اب تک راجستھان نے 88.07 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا ہے اور گجرات نے 84.75 لاکھ لوگوں کو ٹیکہ لگایا ہے۔ مہاراشٹر نے مرکز کے سے ہر ہفتے کووڈ ٹیکے کی 40 لاکھ خوراک کی سپلائی کرنے کیلئے کہا ہے اور مانگ ہے کہ اسے ویکسین میں ترجیح ملنی چاہئے کیوں کہ پانچ لاکھ سے زیادہ ایکٹیو کیسز کے ساتھ مہاراشٹر کووڈ سے سب سے زیادہ متاثرہ ریاست ہے۔
  • گوا: گوا میں کووڈ-19 کی دوسری لہر کے دوران پازیٹیو پائے جانے والے مریضوں میں کووڈ-19 اسٹرین کی پہچان میں ناکام ریاستی حکومت نے اپنی جینوم سکوینسنگ لیباریٹری بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاست کے وزیر صحت وشوجیت رانے نے کہا ہے کہ پُنے میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں سمپل کے ٹیسٹ ہونے میں 10 سے 15 دن کا وقت لگتا ہے جس سے علاج پر اثر پڑتا ہے۔ گوا کے وزیراعلیٰ جناب پرمود ساونت نے کہا کہ ریاست میں ویکسین کووریج کو زیادہ سے زیادہ بنانے کیلئے پنچایت سطح پر 11سے 14 اپریل تک ٹیکہ اُتسو منایا جائیگا۔
  • مدھیہ پردیش: مدھیہ پردیش حکومت نے چار ضلعوں رتلام، بیتول، کٹنی اور کھرگون میں لاک ڈاؤن لگانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ جہاں رتلام اور بیتول جمعہ شام چھ بجے سے اگلے 9 دن کیلئے بند رہیں گے تو وہیں کھرگون اور کٹنی میں جمعہ سے بالترتیب رات9 بجے اور شام 6 بجے سے سات دن تک پابندی لگائی جائے گی۔ یہ اقدام 60 گھنٹے کے اس لاک ڈاؤن سے اضافی ہوگا جو جمعہ شام 6 بجے سے پیر صبح 6 بجے تک سبھی شہروں میں لگایا جارہا ہے۔  حالانکہ ان پابندیوں کا ضروری خدمات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ جمعرات کو ریاست میں 4324 نئے کیسز آئے جبکہ 27 لوگوں کی موت ہوگئی۔
  • چھتیس گڑھ: کووڈ کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے چھتیس گڑھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے 15 اپریل سے یکم مئی تک ہونے والی دسویں جماعت کے امتحانات کو مؤخر کردیا ہے۔ 3 سے 24 مئی تک ہونے والے بارہویں جماعت کے امتحانات پر اب تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔ دسویں جماعت کے امتحانات کیلئے نئی تاریخوں کا اعلان آنے والے وقت میں کیاجائیگا۔ جمعرات کو چھتیس گڑھ میں کورونا کے 9242 نئے کیسز سامنے آئے ہیں اور ریاست میں فعال معاملات کی تعداد بڑھ کر 68125 ہوگئی ہے۔

حقائق کی جانچ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005ZQFK.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006YEFA.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007IBFX.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008BOBA.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0090XFZ.png

 

Image

Image

Image

Image

Image

Image

 

-----------------------

ش ح۔م ع۔ ع ن

U NO: 3650



(Release ID: 1711287) Visitor Counter : 215