نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے آئندہ تہواروں ’اُگادی گڑی پڑوا، چیتر سُکلادی، چیٹی چند، ویساکھی، ویشو، پوتھانڈہ، ویشاکھادی اور بوہاگ بیہو‘ کے لئے ملک کےعوام کو نیک خواہشات پیش کیں
Posted On:
12 APR 2021 2:41PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 12 اپریل 2021، نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آئندہ تہواروں ’اُگادی گڑی پڑوا، چیتر سُکلادی، چیٹی چند، ویساکھی، ویشو، پوتھانڈہ، ویشاکھادی اور بوہاگ بیہو‘ کے لئے ملک کےعوام کو نیک خواہشات پیش کیں۔
پیغام کا مکمل متن درج ذیل ہے-
’اُگادی گڑی پڑوا، چیتر سُکلادی، چیٹی چند، ویساکھی، ویشو، پوتھانڈہ، ویشاکھادی اور بوہاگ بیہو‘ کے مبارک موقع پر میں ملک کے عوام کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔
یہ تہوار روایتی نئے سال کے آغاز میں منائے جاتے ہیں اور ان سے ملک کی گنگا جمنی تہذیب اور مالا مال ثقافت کا اظہار ہوتا ہے۔آندھرا پردیش اور تلنگانہ کےلوگ اسے ’اگادی‘ کہتے ہیں اور کرناٹک میں یہ ’یوگادی‘ ہے، مہاراشٹر میں اس کو گڑی پڑوا کےطور پر منایاجاتا ہے اور تمل ناڈو میں اسی پوتھانڈو کےطور پر منایا جاتا ہے۔ ہماری ملیالی اور بھائی اور بہن اسے کیرل میں ویشو کے طور پر مناتے ہیں۔ پنجاب میں ویساکھی کا جشن منایا جاتا ہے اور اوڈیشہ میں اس کو ’پنا سنکرانتی‘ کہا جاتاہے۔ مغربی بنگال میں نئے سال کو ’پوئلا بوئشاکھ‘ کے طور پر منایا جاتا ہےجبکہ آسام میں نئےسال کے آغاز پر بوہاگ بہو منایا جاتا ہے۔ نام مختلف ہوسکتے ہیں۔ لیکن تہوار کا جذبے میں ایک ہی جیسا جوش جذبہ، امنگ ، امید اور میل ملاپ ہوتا ہے۔
ہماری مذہبی کتابوں اور شاستروں میں ماں قدرت کے لئے ہمارے احترام کےجذبے کو ظاہر کرنے والے بہت سے واقعات درج ہیں، جن سے قدرت کے تئیں ہماری عقیدت کا پتہ چلتا ہے۔ ہمارے ملک میں فصل کٹائی کا موسم اپنے آپ میں ایک ایسا موقع ہوتا ہےجب زندگی اور تمام طرح کی اشیا سےبھرپور قدرت کا جشن منایا جاتا ہے۔
ہمارے ملک میں تہوار کے موقع پر خاندانی ارکان اور دوست مل کر جشن مناتے ہیں لیکن کووڈ۔ 19 عالمی وبا سے پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر میں اپنے ہم وطنوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ کووڈ سے متعلق صحت اور صفائی ستھرائی کے پروٹوکول پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تہوار منائیں۔
میری خواہش ہے کہ یہ تہوار ہمارے ملک میں امن ، ہم آہنگی، خوشحالی اور خوشیاں لائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ۔ن ا۔
U-3634
(Release ID: 1711190)
Visitor Counter : 174