صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

مرکز نے کام کے مقامات پر(سرکاری اور پرائیویٹ) کووڈ ٹیکہ کاری کے مرکز شروع کرنےکے لئے رہنمائی نوٹ جاری کیا


11؍ اپریل 2021 سے کام کرنے کے مقامات پر 45 سال سے زیادہ عمر کے تمام ملازمین کی ٹیکہ کاری کام کے مقام پر ٹیکہ کاری کے مراکز پر کی جائے گی

Posted On: 07 APR 2021 7:02PM by PIB Delhi

پہلی اپریل 2021 سے 45 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام شہریوں کو کووڈ-19 کا ٹیکہ لگانےکی مہم کے آغاز کے ساتھ مرکزی حکومت نے ٹیکہ کاری کے احاطے میں توسیع کرنے کی خاطر ایک اہم قدم اٹھایا ہے اور اس زمرے کے تمام شہریوں کے لئے ، جن میں ایک قابل قدر آبادی معیشت کے منظم سیکٹر میں مصروف ہے اور مختلف دفاتر (سرکاری اور پرائیویٹ) یا مینوفیکچرنگ اور خدمات کے شعبےمیں کام کر رہی ہے، اس اقدام کے تحت احاطہ کیا جا رہا ہے۔

صحت کی وزارت نے تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مراسلہ بھیجا ہے کہ کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے اجلاس اب ان تمام کام کے مقامات پر (سرکاری اور پرائیویٹ دونوں ) پرمنعقد کئے جا سکتے ہیں، جہاں تقریباً 100 اہل اور ٹیکہ لگوانے کے خواہشمند افراد موجود ہیں اور ان مقامات پر کووڈ ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) کے ذریعے خدمات فراہم کی جا سکتی ہیں۔ ان اقدامات میں ریاستوں کی مدد کے لئے  رہنما خطوط تیار کئے گئے ہیں اور صحت کے مرکزی سکریٹری نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ان رہنما خطوط سے مطلع کر دیا ہے۔ یہ رہنما خطوط ضروری معلومات کے ساتھ ریاستی اور ضلعی پروگرام منیجروں کی مدد کریں گے اور اس طرح کے کام کے مقامات پر (سرکاری اور پرائیویٹ دونوں)ٹیکہ کاری کے لئے رہنمائی فراہم کریں  گے۔ کام کے مقامات پر اس طرح کے ٹیکہ کاری مرکز 11؍اپریل 2021 سے تمام ریاستوں اورمرکزکے زیر انتظام علاقوں میں شروع کئے جا سکتے ہیں۔

ریاستوں کو مزید ہدایت دی گئی ہےکہ وہ پرائیویٹ، سرکاری سیکٹر کے آجروں اور منیجمنٹ کے ساتھ کام کے مقامات پر ٹیکہ کاری شروع کرنے کے لئے ان سے صلاح و مشورہ کریں۔

حکومت ہنداس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ ٹیکہ کاری مہم زیادہ زورو شور سے چلائی جائے اور فائدہ حاصل کرنے والو ں کے لئے یہ زیادہ قابل قبول اور با مقصد ہو، ریاستی حکومتوں ؍ مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے انتظامیہ کے ساتھ مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔

کام کے مقام پر (سرکاری اور پرائیویٹ) کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے رہنما ئی

  1. پس منظر

(اے)، کووڈ-19 کے لئے ٹیکہ کاری انتظامیہ پر قومی ماہرین کا گروپ (این ای جی وی اے سی)کی سفارشات کے مطابق کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کے لئے فائدہ حاصل کرنے والوں کے ترجیحی گروپ میں توسیع کرتے ہوئے پہلی اپریل 2021 سے اس میں 45 سال اور اس سے زیادہ کے تمام افراد کو شامل کر لیا گیا ہے۔

(بی)، 45 سے 59 سال عمر( چند معاملات میں 65 سال تک )  والی ایک بڑی قابل قدر آبادی  کا تعلق معیشت کے منظم سیکٹر سے ہے۔ یہ افراد با ضابطہ پیشے میں دفاتر ( سرکاری اور پرائیویٹ)، مینوفیکچرنگ اور سروس وغیرہ میں سرگرم ہے۔

(سی)، کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے اجلاس ایسے کام کے مقاما ت پر شروع کئے جا سکتے ہیں، جہاں اہل اور خواہشمند 100 فائدہ حاصل کرنے والے موجود ہوں تاکہ ٹیکے  کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جا سکے اور اس کے زیاں کو کم کیا جا سکے۔ کام کے مقام پر ٹیکہ کاری نہ صرف کام کے مقام پر موجود عملے کے لئے سہولت پیدا کرے گی، بلکہ غیر ضروری آمدورفت سے گریز کرنے میں بھی مدد دے گی اور اس طرح کووڈ-19 وائرس کے پھیلنے کے خطرے میں کمی آئی گی۔

  1. کووڈ-19 ٹیکہ کاری کے لئے کام کے مقامات کی نشاندہی

(اے)، ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں ضلع ٹاسک فورس (ڈی ٹی ایف) اور میونسپل کمشنر کی صدارت میں شہری ٹاسک فورس (یو ٹی ایف) متعلقہ آجروں  اور  ؍ یا دفتر کے سربراہوں کے ساتھ مناسب بات چیت کے بعد اس طرح کے  سرکاری اور پرائیویٹ کام کے مقامات کی نشاندہی کریں گے۔

(بی)، کام کے مقام پر بندوبست کے لئے عملے کے ایک سینئر شخص کو نوڈل افسر کے طور پر مقرر کیا جائے گا، جو ضلع صحت اتھارٹی ؍ پرائیویٹ کووڈ ٹیکہ کاری مرکز (سی وی سی) کے ساتھ تعاون کرے گا اور ٹیکہ کاری کی سرگرمیوں میں مدد کرے گا۔

(سی)، نوڈل افسر کام کے مقام پر سی وی سی کے تمام پہلوؤں کی نگرانی کرے گا اور فیض حاصل کرنے والوں کا رجسٹریشن ، ان کی موجودگی اور آئی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کے لئے رجسٹریشن اور ٹیکہ کاری پر نگرانی کے کام میں مدد دے گا۔

3.کام کے مقامات پر اہل اور خواہشمند افراد کی نشاندہی

(اے)، کام کے مقام پر اُس مقام کے ایسے ملازمین ہی ٹیکہ کاری کےلئے اہل ہوں گے، جن کی عمر 45 سال یا اس سے زیادہ ہے۔ البتہ کام کے مقام پر سی وی سی میں کسی باہر کے شخص یا  اہل شخص کے اہل خانہ کی ٹیکہ کاری کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

(بی)، ٹیکہ لگوانے والوں کا ٹیکہ کاری سے پہلے کووِن پورٹل پر رجسٹریشن ضروری ہے۔ سی وی سی کا نوڈل افسر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ ٹیکہ لگوانے والے سبھی افراد کا پورٹل پر رجسٹریشن ہو اوران کا موقع پر ہی رجسٹریشن کرایا جا سکتا ہے، لیکن یہ سہولت صرف ملازمین کے لئے ہی دستیاب ہوگی۔

4.کووِن پر کام کے مقام کا سی وی سی کے طور پر رجسٹریشن

(اے)، نشاندہی کئے جانے کے بعد ایسے تمام کام کے مقامات کو، جہاں  ٹیکہ کاری کے مرکز قائم کئے جائیں گے، کووِن پورٹل پر رجسٹریشن کرانا ضروری ہے۔

(بی)، کام کے مقام پر سی وی سی کا نام کووِن پر مکمل طو رپر ریکارڈ کیا جانا چاہئے اور اس کے لئے کوئی مخفف استعمال نہیں کیا جا نا چاہئے۔

(سی)، ڈی ٹی ایف ؍ یو ٹی ایف کام کے مقام پر 3 کمروں کی دستیابی کویقینی بنائیں گے، جس میں ایک انتظار گاہ کے لئے، دوسرا ٹیکہ کاری کے لئے اور تیسرا مشاہدے کے لئے ہونا چاہئے۔

(ڈی)، تصدیق کے بعد ڈی آئی او کووِن پورٹل پر ورک پلیس سی ڈبلیو سی کے رجسٹریشن کو یقینی بنائے گا۔

5.ورک پلیس سی وی سی کا  سرکاری اور پرائیویٹ سی وی سی کے ساتھ تعلق

(اے)، سرکاری کام کے مقام پر ہرسی وی سی کو سرکاری میڈیکل  سہولت میں موجودہ اور سب سے قریب ترین سی وی سی کے طور پر ٹیگ کیا جائے گا۔

(بی)، کام کے پرائیویٹ مقام پر  ہر سی وی سی  کو پرائیویٹ میڈیکل فیسلٹی میں موجودہ اور قریب ترین  سی وی سی کے طور پر ٹیگ کیا جائے گا۔

(سی)، کام کے مقام پر، جنہیں سرکاری یا پرائیویٹ کے  سی وی سی کےطور  پر ٹیگ  کیا گیا ہو، کام کے مقام پر سی وی سی  میں  ٹیکہ کاری کی  ٹیم کی تعیناتی کے لئے  ذمہ دار ہوں گے۔

(ڈی)،  سرکاری اور پرائیویٹ سی وی سی کے انچارج کام کے مقام پر سی وی سی کے اجلاس کی منصوبہ بندی کے ذمہ دار ہوں گے، وہ  ٹیکہ کاری کے اجلاس میں  تمام مسائل کے  زیادہ سے زیادہ استعمال کی منصوبہ بندی کریں گے، تاکہ کم از کم ایک وقت میں  50  ٹیکہ لگوانے  والوں کا رجسٹریشن کیا جاسکے۔

(ای)،  سرکاری یا پرائیویٹ  سی وی سی کے انچارج  ٹیکے  کی فراہمی کے لئے ذمہ دار ہوں گے اور  اپنے  کام کے مقام پر  سی وی سی  کی طرف سے  کوون پر  رپورٹنگ کو  یقینی بنائیں گے۔

(ایف)،  ٹیکہ  کاری کے اجلاس کا شیڈول  15  دن  پہلے  بنایا جائے گا اور  کام کے مقام پر  پہلے سے اطلاع دی جائے گی ، تاکہ ٹیکہ کاری کے دن  زیادہ سے زیادہ افراد  دفتروں میں حاضر ہوں۔ زیادہ تر کام کے مقامات پر  ٹیکہ کاری کا  شیڈیول 15  دن سے  کام میں پورا کرلیا جائے گا۔

6-      کام کے مقام پر سی وی سی کا کولڈ چین پوائنٹ کے ساتھ رابطہ:

(اے)، تمام سرکاری اور  پرائیویٹ سی وی سی کو پہلے  ہی ٹیکے حاصل کرنے کے لئے  کسی نہ کسی کولڈ چین پوائنٹ سے مربوط کیا گیا ہے۔ یہ سی وی سی بھی  کام کے مقام پر  سی وی سی  کے ٹیگ کے ساتھ  ضروری ٹیکے حاصل کرنے کے لئے  اسی نظام کو استعمال کریں گے۔

7-      کام کے مقام پر سی وی سی  کے لئے  صحت کا بنیادی ڈھانچہ  اور  حفظان  صحت  ورکروں  کا حصول

(اے)، کچھ  کام کے مقامات پر  صحت کا بنیادی ڈھانچہ  ، جیسے اسپتال ، کلینک، نرسنگ سینٹر وغیرہ پہلے سے موجود ہوسکتے ہیں۔ اس بنیادی ڈھانچے کو،  اگر  انتظار گاہ ، ٹیکہ کاری  اور مشاہداتی  کمروں کے لئے  مناسب جگہ  دستیاب ہو،  ٹیکہ کاری کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے (ضمیمہ-1)

(بی)، کام کے مقام پر سی وی سی کے لئے  ایسے  صحت کے بنیادی ڈھانچے  کے  ورکروں  (جیسے ڈاکٹر، نرسیں اور دیگر عملہ)  کو  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری  کے لئے تعینات کیا جاسکتا ہے ۔

(سی)، کام کے مقام پر سی وی سی کے لئے  ایسے سرکاری  یا پرائیویٹ  سی وی سی کے انچارج کو، جنہیں  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کے لئے ٹیگ کیا گیا ہے،  اس بات کی ذمہ داری دی جانی چاہئے کہ وہ  عملے کو تعینات کرنے سے پہلے  حفظان صحت کے اس عملے کی تربیت کو یقینی بنائے۔

(ڈی)، کام کے مقام پر سی وی سی  کا عملہ ، جو  کووڈ – 19  ٹیکہ کاری کی سرگرمیوں میں مصروف ہے،  ٹیکہ کاری کے لئے  انہیں یکساں ایس او پی پر عمل در آمد کرے گا اور  اے ای ایف آئی  کی رپورٹنگ کے علاوہ  مینجمنٹ کو بھی رپورٹ  پیش کرے گا۔

8۔ کام کے مقامات سی وی سی پر ٹیکہ کاری سے متعلق ٹیموں کی تعیناتی۔

 (الف)صحٹ سے متعلق ضلع حکام عام طور پر سرکاری کام کی جگہوں پر ٹیکہ کاری کی ٹیمیں تعینات کریں گے۔

(ب)کام کے مقامات سی وی سی پر ایک مکمل طور پر تربیت یافتہ ٹیکہ کاری ٹیم کو ایک سو متعلقہ افراد کے ٹیکے لگانے کیلئے ذمہ داری سونپی جائے گی۔

اگر متعلقہ افراد کی تعداد سو سے زیادہ ہے اور ٹیکہ کاری کیلئے مناسب جگہ دستیاب ہے تو اضافی ٹیموں کو متعین کیا جائے گا۔

(ضمیمہ 1 ملاحظہ فرمائیں)

(ج) کام کی جگہوں کی انتطامیہ ،ٹیکہ کاری کیلئے خاطر خواہ کمرے ،جگہ وغیرہ کا انتطام کرنے کی ذمہ داری ہوگی۔(ویٹنگ روم،ٹیکہ کاری کا کمرہ ،اور نگرانی کا کمرہ)

(د)ہر ٹیم درج ذیل پر مشتمل ہوگی۔

* ٹیم لیڈر(ڈاکٹر ہونا ضروری ہے)

*ٹیکہ لگانے والا(انجیکشن لگانے کا مجاز)

*ٹیکہ لگانے سے متعلق عہدیدار۔1،cowin پر کام کی تصدیق کرنے والے کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے اور

* ٹیکہ کاری سے متعلق عہدیدار دو اور تین، بھیڑ بھاڑ کو قابو میں رکھنے اور اے ای ایف آئی سے متعلق نگراں کیلئے

ٹیم کے انفرادی ارکان کے کردار کی ضمیمہ 2 میں وضاحت کی گئی ہے۔

9۔اے ای ایف آئی بندوبست

(الف) کام کے تمام مقامات سی وی سی میں نگراں /ٹیم لیڈر کی حیثیت سے ایک میڈیکل افسر ہوگا

(ب)کام کے تمام مقامات سی وی سی پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کی غرض سے ایک اپنا فیلیکسز کٹ ہوگی جسے اگر ضروری ہوا تو ٹیکہ کاری کے بعد طبی دیکھ بھال کیلئے سپرد کئے جانے کے معاملے میں نزدیک ترین صحت سہولت (اے ای ایف آئی مینجمینٹ سینٹر) سے مربوط کیا جائے گا۔کام کے مقام سی وی سی سے  اے ای ایف آئی ایس بندوبست کے مرکز تک پہنچنے کا وقت ایک گھنٹے سے کم ہونا چاہئے۔

(ج) کام کے مقامات سی وی سی پر ایک بنیادی لائف سپورٹ (بی ایل ایس)ایمبولینس کو لازمی طور پر تعینات کیا جانا چاہئے اور اسے اگر ضرورت پڑی تو منسلک کئے گئے اے ای ایف آئی سینٹر تک مستفیدین کو پہنچانے کی غرض سے استعمال کیا جائے گا

کام کے مقامات سی وی سی پر ٹیکہ کاری

(اے)   کام کے  مقامات پر کئے جانے والے ایسے سیشن کے دوران ایک قسم کی ویکسین فراہم کی جائے گی۔ ایک متعلقہ فرد کو پہلے اور دوسرے ٹیکے میں ویکسین کی قسم کی آمیزش سے بچنے کیلئے یہ ضروری ہے۔

(بی)کام کے مقام پر ان مستفدین کو جنہیں پہلے ہی اس سے مختلف قسم کا ویکسین کا پہلا ٹیکہ لگایا جائے گا۔جو کام کے مقام سی وی سی پر لگائی جارہی ہے،انہیں کام کے مقام پر سیشن میں ٹیکہ نہیں لگایا جائے گا۔انہیں کووڈ سے متعلق ٹیکہ کاری کے مناسب مرکز پر اسی ویکسین کا دوسرا ٹیکہ لگوانا ہوگا۔البتہ جن افراد کو پہلے ٹیکے کے طور پر وہی ویکسین دی گئی ہے انہیں ان سی وی سی پر دوسرا ٹیکہ لگایا جاسکتا ہے۔

(سی)Co-win میں دستیاب مستفدین کی مکمل فہرست ، تصدیق کرنے والے اور ٹیکہ لگانے والے تمام افراد کیلئے دستیاب ہوگی۔اور موقع پر اندراج کرنے کا متبادل بھی فراہم ہوگا۔

(ڈی)تصدیق کرنے والے(ٹیکہ کاری افسر-1)کے ذریعہ تصدیق کی جائے گی جس کیلئے ترجیحاً آدھار کا استعمال کیا جائےگا۔

(ای)اگر کسی وجہ سے آدھار کے ذریعہ تصدیق ممکن نہیں ہے تو تصدیق کرنے والا فوٹو آئی ڈی کارڈ سے مستفدین کی شناخت اور اہلیت کی تصدیق کرے گا جس کا اندراج کے وقت متعلقہ فرد نے عندیہ دیا ہے۔

(ایف)آدھار کے علاوہ ،صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ذریعہ منظورشدہ دیگر آئی ڈی ہیں: 1 Epic     2 ،پاسپورٹ          3،ڈرائیونگ لائسنس      4، کارڈ     5،اسمارٹ کارڈ(این پی آر کے تحت آر جی آئی کے ذریعہ جاری کردہ) 6 پنشن دستاویزات بمع فوٹو۔

(جی)اگر کسی متعلقہ فرد کی شناخت اور اہلیت کی تصدیق ہوجاتی ہے تو اس شخص کے ٹیکہ لگایا جائے گا اور ٹیکہ کاری کے اسٹیشن کو تازہ ترین کیا جائے گاتاکہ متعلقہ فرد کے ٹیکہ نہ لگانہ پڑے۔

(ایچ)ٹیکہ کاری کے تمام عمل کو اسی دن کو دن ویکسین نیٹرموڈیول کے ذریعہ بر وقت ریکارد کیا جائے گا۔

(آئی)مستفیدن کے ٹیکہ کاری سے متعلق ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ کو کوون کے ذریعہ تیا ر کیا جائے گا۔ سی وی سی کا نوڈل افسر ٹیکہ کاری کے بعد اسی مقام پر پہلے اور دوسرے دونوں ٹیکوں کے بعد ٹیکہ کاری کے سرٹیفکیٹ کی پرنٹڈنقل فراہم کرے گا۔

(جے)کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکہ کاری کے کام کاج سے متعلق رہنما خطوط اور معیاری ضابطوں کا تفصیلی منصوبہ سازی کیلئے حوالہ دیا جانا چاہئے۔

11۔کام کے مقامات سی وی سی ایس پر ٹیکہ کاری کے کام کی نگرانی

(اے)کووڈ-19 سے متعلق ٹیکہ کاری کیلئے ٹیگ کئے گئے سرکاری یا پرائیویٹ سی وی سی ایس کے انچارج ٹیکہ کاری سے پہلے موقع پر کی گئی تیاریوں اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کا جائز لیں گے۔

(بی )ضلع اور شہری ٹاسک فورسیز کام کے مقامات پر بغیر کسی ترتیب کے اچانک نگرانی کریں گے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے گا

  • ٹیکہ کاری کیلئے معیاری ضابطوں پر پوری طرح عمل کیا جارہا ہے۔ ان میں مستفدین کی تصدیق شامل ہے تاکہ صرف اہل اور مستحق افراد ہی ٹیکے لگاسکیں۔
  • انسانی وسائل کی تربیت کی صورتحال
  • اے ای ایف آئی مینجمینٹ

12۔کام کے مقامات پر ٹیکہ کاری کیلئے مالی رہنما خطوط

(اے)ضلع صحت حکام کے زیر انتظام سرکاری کام کے مقامات پر کووڈ-19 سے بچاؤ کیلئے ٹیکے مفت لگائے جائیں گے۔

(بی)پرا ئیویٹ سی وی سی کے ذریعہ منعقد کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری ادائیگی کی بنیاد پر ہوگی اور اس کا وہی ریٹ ہوگا جو پرائیویٹ صحت سہولت ٹیکہ کاری پر وصول کیا جائے گا۔

  • فی شخص فی ٹیکے کی ایک سو روپے کی حد سے مشروط سروس چارج ۔
  • فی 150 روپے فی شخص فی ٹیکہک چارچ۔
  • اس  لئے پرائیویٹ صحت  سہولیات کے ذریعہ کل قابل وصول رقم کی مالی حد 250 روپے فی شخص فی ٹیکہ مقررہے۔

(سی)نجی شعبے کا کام کے مقام پر ٹیکہ کاری کا اہتمام کرنے والے پرائیویٹ صحت سہولت کو قومی صحت حکام کے ذریعہ نامزد بنک کھاتے میں ٹیکے کی وصول کی گئی قیمتوں کو جمع کرانا ہوگا۔ اسپتال ،متعلقہ ضلع کے ڈی آئی او انچارج کو ادائیگیوں کا ثبوت فراہم کریں گے۔

*************

ش ح ۔و ا۔ ع م۔ ک ا۔م ش

U. No. 3633

 

(Release ID: 1711146) Visitor Counter : 293