وزارت آیوش

ہومیو پیتھی – مربوط طریقہ علاج کیلئے حکمت عملی ، پر دو روزہ کانفرنس کا انعقاد کیا جائےگا

Posted On: 09 APR 2021 4:00PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے تحت ہومیوپیتھی میں تحقیق سے متعلق مرکزی کاؤنسل (سی سی آر ایچ)11 اپریل 2021 کو ہومیوپیتھی کے عالمی دن کے موقع پر وگیان بھون نئی دہلی میں ہومیوپیتھی-مربوط طریقۂ علاج کیلئے حکمت عملی پر ایک کانفرنس کا انعقاد کررہی ہے۔یہ کانفرنس ہومیوپیتھی کے بانی ڈاکٹر سیمونیل حاہ نے من کے یوم پیدائش کی یاد میں منعقد کی جارہی ہے۔

اس کانفرنس کا مقصد مربوط طریقہ ٔ علاج میں ہومیو پیتھی کی موثر شمولیت کے تئیں کلیدی اقدامات کی نشاندہی کی غرض سے پالیسی سازوں اور ماہرین کے تجربات سے استفادہ کرنا ہے۔ اس کانفرنس کے افتتاح کے دوران سی سی آر ایچ ایک ڈیٹا بیس-  ہوپیتھی کلینکل کیس ریپوزیٹری کا آغاز کرنا چاہتی ہے۔

اس کا مقصد ملک بھر کے معالجوں سے ہومیوپیتھی کے ذریعہ کئے گئے علاج کے اعداد و شمار کو جمع کرنا ہے تاکہ ہومیوپیتھی کے تئیں شواہد اکٹھا کئے جاسکیں۔اس موقع پر سی سی آر ایچ کی ای لائبریری کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کلینکل پریکٹس اور تعلیم سے متعلق تحقیقی کاموں کے بارے میں سی سی آر ایچ کے ذریعہ مطبوعہ کتابیں بھی جاری کی جائیں گی۔

افتتاحی اجلاس کے بعد ’’بھارت میں مربوط طریقۂ علاج کے دائرے کے تحت ہومیوپیتھی کیلئے گنجائشیں اور مواقع‘‘ کے بارے میں پالیسی سازوں کیلئے ایک پینل مباحثہ کا بھی انعقاد کیا جائے گا ۔جس میں پالیسی ساز اور ہومیوپیتھی کے ماہرین شرکت کریں گے۔

اس کے علاوہ،کووڈ-19 علاج معالجہ اور احتیاط: تحقیق تجربات کے بارے میں ہومیوپیتھی کیلئے مخصوص ایک خصوصی اجلاس بھی منعقد ہوگا۔جس میں کووڈ مطالعات کےتحقیق کار اور سرکردہ ماہرین تعلیم،کووڈ-19 کے علاج اور اس سے بچاؤ میں ہومیوپیتھی کے کردار کے بارے میں تفصیلات فراہم کریں گے۔

بین الاقوامی طور پر معروف دو مقررین ، پروفیسر میڈیسین،اندرونی طریقہ علاج اور انتہائی نگہداشت سے متعلق اندرونی طریقۂ علاج ویانا میں ماہر ڈاکٹر مائیکل فراز اور ہومیوپیتھی سے متعلق ہانگ کانگ ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر ٹو کا لن آرون ،اس کنوینشن میں ڈیجیٹل طور پر شامل ہوں گے اور مربوط کلینکل کیئر کے بارے میں اپنے تجربات سے آگاہ کریں گے۔ ان کے علاوہ کیلمبکّم میں تحقیق اور تعلیم سے متعلق چیتّی ناڈ اکیڈمی میں

 ریجنریٹو بائیولوجی  اور بائیوٹیکنو لوجی محکمے میں ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر انترا بینرجی بھی ہومیو پیتھی کے معاون کردار کے بارے میں اپنے تحقیقی شواہد پیش کریں گی۔

صحت عامہ  سے متعلق ہومیوپیتھی کے بارے میں اجلاس میں کلیدی مقررین عوامی صحت کے شعبوں میں ہومیوپیتھی کے کامیاب واقعات بیان کریں گے۔اس کے علاوہ ایک تقریب میں منعقد ہوگی جس میں ہومیوپیتھی (ایس ٹی ایس ایچ) ایم ڈی اسکالر شپ میں سی سی آر ایچ قلیل مدتی اسٹوڈنٹ شپ میں ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو اسناد تقسیم کی جائیں گی اور فاتح افراد کے ذریعہ پوسٹر پریزینٹیشن بھی پیش کئے جائیں گے۔

ہومیوپیتھی میں ابہام کے انسداد سے متعلق ویڈیو بنانے کے مقابلے کے فاتح افراد کو بھی اس تقریب کے دوران اعزاز سے نوازا جائے گا۔دو روزہ کنوینشن کے دوران بحث و مباحثے اور تبادلہ خیال کی بدولت عوامی صحت کے ساتھ ساتھ تحقیق کے شعبے میں بھی ہومیوپیتھی کو مربوط بنانے کیلئے مستقبل کی حکمت عملی کا جائزہ لیا جاسکے گا۔

 

*************

  ش ح -ع م - م ش

U. No.3591

 



(Release ID: 1711115) Visitor Counter : 225