کامرس اور صنعت کی وزارتہ

اسپائیس بورڈ انڈیا اور یو این ڈی پی انڈیا کے ایکسلریٹر لیب نے ہندستانی مصالح جات کے لئے بلاک چین سے چلنے والی ٹریس ایبلٹی انٹرفیس تیار کرنے کے لئے معاہدے پر دستخط کئے

Posted On: 05 APR 2021 4:33PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 5 اپریل 2021: وزارت تجارت و صنعت اور یو این ڈی پی انڈیا کے ایکسلریٹر لیب کے تحت اسپائس بورڈ انڈیا نے آج مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے۔ مفاہمت نامے کا مقصد ہندوستانی مصالحوں کے لئے بلاک چین پر مبنی ٹریس ایبلٹی انٹرفیس بنانے کے لئے سپلائی چین اور تجارت میں شفافیت بڑھانا ہے ۔

بلاک چین کھلے اور مشترکہ الیکٹرانک لیجر پر لین دین کی ریکارڈنگ کا ایک لامرکزی عمل ہے۔ اس سے ایک پیچیدہ نیٹ ورک بشمول کسانوں، بچولیوں،تقسیم کاروں، پروسیسروں، خوردہ فروشوں، ریگولیٹروں اور صارفین میں اعداد و شمار کے نظم و نسق میں آسانی اور شفافیت لائی  جا سکتی ہے۔ اس طرح سپلائی چین کو آسان بنایا جا سکتا ہے۔ اس سے کسانوں کو بھی سپلائی چین کے دوسرے ممبروں کی طرح معلومات تک رسائی حاصل ہوسکے گی۔ اس طرح پوری سپلائی چین کو مزید موثر اور مساوی بنایا جا سکتا ہے۔

یو این ڈی پی اور مصالحہ بورڈ انڈیا مصالحہ جات کے کاشتکاروں کو منڈیوں سے جوڑنے کے لئے اسپائیس بورڈ انڈیا کے تیار کردہ ای۔ اسپائس بازار پورٹل کے ساتھ بلاک چین ٹریسی ایبلٹی انٹرفیس کو مربوط کرنے کی رُخ پر سرگرم ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ بلاک چین انٹرفیس کا ڈیزائن مئی 21 تک مکمل ہوجائے گا۔ اس منصوبے کو آندھرا پردیش کے منتخب اضلاع میں مرچ اور ہلدی کی کاشت کرنے والے 3,000 سے زیادہ کسانوں کے ساتھ مل کر عمل میں لایا جائے گا۔

image001MTJ3.jpg

اس مشترکہ پہل پر اسپائیس بورڈ انڈیا کے سکریٹری جناب ڈی ستیان نے کہا کہ ہندستان دنیا میں مصالحہ جات کا سب سے بڑا برآمد کار، پیدا کرنے والا اور صارف ہے۔ ہندوستان کی مصالحوں کی برآمدات نے 20-2019 کے دوران 3 بلین امریکی ڈالر کا سنگ میل عبور کیا تھا اور ہمارے اندازوں سے یہ پتہ چلتا ہے کہ ہم اس سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے 21-2020 کے دوران ایک نیا بلند مقام حاصل کریں گے۔ اسپائیس بورڈ عالمی منڈیوں میں ہندوستانی مصالحہ جات کی برآمد کو فروغ دینے کا  ضامن ہے۔ بورڈ ان کامیابیوں پر خوش ہے اور اس شعبے میں مزید ترقی کی سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے۔

جناب ڈی ستیان نے کہا کہ عالمی مصالحوں اور فوڈ سیکٹر کے بدلتے ہوئے نظم سے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی مطابقت میں اضافہ ہوا ہے۔ اس میں افزونی قدر کے فروغ ، معیار اور خوراک کے محفوظ ہونے کو مستند بنانے، ٹریس ایبلٹی سسٹم کے نفاذ اور قوت مدافعت کو بڑھانے والے اجزا کو نمایاں کرتے ہوئے مصالحوں کو فروغ دینا وغیرہ شامل ہیں۔ بورڈ اس شعبے کے حصہ داروں کو مدد فراہم کرنے اور سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لئے انتھک کوشش کر رہا ہے تاکہ ہندستان کو دنیا کے نزدیک  صاف اور محفوظ مصالحوں کی اولین منزل قرار دیا جاسکے۔

ہندوستانی مصالحوں کے لئے بلاکچین سے چلنے والی ٹریس ایبلٹی انٹرفیس کو سامنے لانے کا  یو این ڈی پی - اسپائیس بورڈ کا یہ مشترکہ اقدام  مصالحوں کی ویلیو چین کو موثر، شفاف اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے مساوی بنانے کے لئے ہمارے سفر کا ایک اور اہم سنگ میل ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ اس انٹرفیس سے صارفین کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور برآمدات کے ساتھ ساتھ مقامی قدر افزونی اور استعمال کے لئے مصالحوں کی سورسنگ میں آسانی ہوگی۔ اس رُخ پر کامیاب مظاہرے کے بعد  بورڈ اس انٹرفیس کی پہنچ کو بڑھانا چاہے گا تاکہ ملک کے تمام بڑے مصالحوں اور خطوں کا احاطہ کیا جاسکے۔ امید کی جاسکتی ہے کہ یو این ڈی پی کی جانب سے مستقل شراکت داری اور تعاون حاصل کیا جاسکے گا۔

اشتراک و تعاون پر بات کرتے ہوئے  یو این ڈی پی انڈیا کی رہائشی نمائندہ  محترمہ شوکو نوڈا نے کہا کہ "ہمیں یقین ہے کہ بلاک چین انٹرفیس مصالحہ جات کے کاشتکاروں کو بین اقوامی منڈیوں سے جوڑنے اور ان کی آمدنی میں اضافہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔یہ ٹیکنالوجی تجارتی پارٹنروں اور صارفین کو اشیا اور ترسیل سے متعلق حقیقی اعداد و شمار فراہم کرکے عالمی وبا سے متاثر سپلائی چینوں کی تعمیر نو میں بھی مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔

اسپائیس بورڈ کے بارے میں

وزارت تجارت اور صنعت کے تحت کام کرنے والے پانچ اشیا بورڈ میں سے ایک اسپائیس بورڈ ہے۔یہ ایک خود مختار ادارہ ہے جو شیڈول کے مطابق  52  مصالحوں کی برآمد کو فروغ دینے اور  (چھوٹی اور بڑی) الائچی کے فروغ کے لئے ذمہ دار ہے۔مصالحہ بورڈ کے مرکزی فرائض درج ذیل ہیں: (1) چھوٹی اور بڑی الائچی کی گھریلو مارکیٹنگ کی تحقیق ، نشوونما اور ضابطہ۔ (2)  کٹائی کے بعد تمام مصالحوں کی فصل بہتر بنانا۔ (3) تمام مصالحوں کی برآمد کو فروغ دینا اور برآمدکنندگان کوٹیکنالوجی اپ گریڈیشن، کوالٹی مینجمنٹ، برانڈ کو فروغ دینے، تحقیق اور مصنوعات کی ترقی میں معاونت کرنا۔ (4) شمال مشرق میں مصالحوں کا فروغ (5)  معیار کی جانچ کی خدمات کے ذریعہ برآمدات کے لئے مصالحوں کے معیار کو منضبط کرنا وغیرہ۔

UNDP کے بارے میں

یو این ڈی پی کرۂ ارض کی حفاظت کرتے ہوئے غریبی کے خاتمے کے لئے 170 ممالک اور علاقوں میں سرگرم عمل ہے۔ہم ممالک کو مضبوط پالیسیاں مرتب کرنے، مہارت بڑھانے، شراکت داری، اور ادارے تیار کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ وہ اپنی ترقی کو برقرار رکھ سکیں۔یو این ڈی پی نے ہندوستان میں 1951 سے اب تک انسانی ترقی کے تقریباً  تمام شعبوں میں مستحکم ترقی اور پائیدار معاش کے ساتھ ساتھ پائیدار توانائی، ماحول، اور لچک سے متعلق کام کیا ہے۔تقریباً ہر ریاست میں 30 سے زیادہ منصوبوں کے ساتھ آج  یہ پائیدار ترقیاتی اہداف کو حاصل کرنے کے لئے کام کرتا ہے۔ اس کے لئے یہ مختلف طریقے سے ترقی کے رخ پر روایتی ماڈلز کو  تبدیل کرتا ہے۔

مزید اطلاعات کے لئے  براہ کرم اسپائیس بورڈ انڈیا کے ذیل کے ذمہ داروں سےرابطہ کریں:

سریش کمار   پی ایم

ڈائریکٹر

رابطہ: sureshkumar.pm[at]nic[dot]in

نتن جوئے

ڈپٹی ڈائریکٹر

رابطہ:nithin.joe[at]nic[dot]in

****

 

U.No. 3611

م ن۔ ر ف ۔س ا

 


(Release ID: 1711069) Visitor Counter : 279