بھارتی چناؤ کمیشن

آج مغربی بنگال کے اسمبلی حلقوں میں چوتھے مرحلے کی پولنگ


ای سی آئی نے پانچ۔ سیتل کُچی (ایس سی) اے سی، کوچ بہار میں پولنگ ملتوی

Posted On: 10 APR 2021 6:45PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  10   اپریل 2021،           آج ریاست مغربی بنگال میں انتخابات کے چوتھے مرحلے میں  44 اسمبلی حلقوں میں  15940 پولنگ اسٹیشنوں پر  پولنگ ہوئی۔  لیکن   5۔ سیت کُچی (ایس سی) اسمبلی حلقے  کوچ بہار کے تحت  ایک پی ایس نمبر 126 میں   تشدد  سے متعلق  خصوصی مشاہدین کی اطلاع کی بنیاد پر  ای سی آئی نے  پولنگ ملتوی کردی ہے۔ مفصل رپورٹ کا انتظار ہے

پولنگ میں  رائے دہندگان ، پولنگ اسٹیشنوں اور  مشاہدین کی تفصیل درج ذیل ہے:

 

جدول نمبر۔ 1: مغربی بنگال سے متعلق حقائق

ریاست

مرحلہ 1

مرحلہ 2

مرحلہ 3

مرحلہ 4

چوتھے مرحلے تک  میزان

اسمبلی حلقے

30

30

31

44

135

پولنگ اسٹیشنوں کی تعداد

10,288

10,620

10,871

15,940

47,719

رجسٹرڈ رائے دہندگان

73,80,942

75,94,549

78,52,425

1,15,81,022

3,44,08,938

انتخابات میں  حصے لینے والے امیدواروں کی کل تعداد

191

171

205

373

940

تعینات کئے گئے عام مشاہدین کی تعداد

20

23

22

35

100

تعینات کئے گئے پولیس مشاہدین کی تعداد

7

6

9

9

31

تعینات کئے گئے اخراجات سےمتعلق مشاہدین کی تعداد

9

9

7

10

35

شام پانچ بجے تک ووٹنگ کا فیصد

84.63

(فائنل وی ٹی آر)

86.11

(فائنل وی ٹی آر)

84.61

(فائنل وی ٹی آر)

76.16%

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PBPS.jpg

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002J5CA.jpg

شمولیت والے  اور قابل رسائی انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے  ای سی آئی نے  معذور افراد  80 سال سے زیادہ عمر کے بزرگ شہریوں ،  کووڈ۔ 19 کےمشتبہ یا متاثرہ افراد   اور ضروری خدمات میں تعینات افراد کے لئے  پوسٹل بیلٹ  کی سہولت متبادل  فراہم کرایا ہے۔ زمینی سطح پر مشاہدین نے  اس بات کا جائزہ لیا  کہ  ان رائے دہندگان کو  سہولت فراہم کرانے کے لئے مناسب انتظامات کئے جائیں۔

 

جدول۔ 2: معذور اور 80 پلس رائے دہندگان کی تعداد

 

ریاست

مرحلہ 1

مرحلہ 2

مرحلہ 3

مرحلہ 4

چوتھے مرحلے تک  میزان

معذور رائے دہندگان کی تعداد

40,408

54,765

64,083

50,523

2,09,779

80 پلس رائے دہندگان کی مجموعی تعداد

1,23,393

1,18,116

1,26,177

2,03,927

5,71,613

             

 

معذور رائے دہندگان کی مجموعی تعداد =  50523

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UQ7C.jpg

اسّی (80) پلس رائے دہندگان کی مجموعی تعداد = 203927

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003UQ7C.jpg

 

 

 

 

 

 

 

 

اس مرحلے کے دوران مغربی بنگال میں مجموعی طور پر  15940 بیلٹ یونٹ  (بی یو)، 15940 کنٹرول یونٹ (سی یو) اور 15940 وی وی پیٹ استعمال کئے گئے۔معیاری طریقہ کار کے مطابق  ان تمام ای وی ایم  اور وی وی پیٹ مشینوں  کی سیاسی پارٹیوں / امیدواروں کے ایجنٹوں کی موجودگی میں  پہلے ہی  فرسٹ لیول چیکنگ،  رینڈا مائزیشن  اور  کمیشننگ کی گئی۔  ایف ایل سی  اور کمیشننگ کے دوران  ان میں سے ہر ایک ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین  کی موک پول جانچ کی گئی۔ آج  پولنگ شروع ہونے سے قبل  ہر ایک ای وی ایم اور وی وی پیٹ مشین کی امیدواروں کے پولنگ ایجنٹوں کی موجودگی میں  ایک موک پول کے ذریعہ جانچ کی گئی، جس میں  ہر ایک مشین پر  معیاری طریقہ کار کے مطابق کم از کم 50 ووٹ ڈالے گئے۔ موک پول کے آخر میں  ای وی ایم  کےنتائج وی وی پیٹ سلیپوں  کے  مطابق تھے اور  انہیں پولنگ ایجنٹوں کو دکھایا گیا۔ پول کے دوران مشینوں کے کام نہ کرنے کی شرح  گزشتہ چند  پول  کے جیسی ہی رہی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008CVWM.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image009VLOR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image010DMGK.jpg

 

 

 

 

 

ای سی آئی کے  اصول و ضوابط   کے مطابق  آزادانہ اور منصفانہ  انتخابات کی حوصلہ افزائی کے لئے 50 فیصد سے زیادہ پولنگ اسٹیشنوں کی   لائیو مانیٹرنگ اور ویب کاسٹنگ کی گئی، جس کا مقصد  پولنگ کے علاقوں میں  محفوظ ماحول کویقینی بنانا تھا۔ کمیشن ، سی ای اوز، ڈی ای اوز، مشاہدین نے لائیو اسٹریمنگ  دیکھی اور  ان پولنگ بوتھوں   پر نظر رکھی۔

 

8304

(52.1 فیصد)

15940 میں سے ویب کاسٹنگ کے ذریعہ  لائیو مانیٹر کئے گئے پولنگ اسٹیشن

 

 

 

 

 

کمیشن کی ہدایت کے مطابق  سی اے پی ایف اہلکاروں سمیت  پولیس افسران اس وقت تک  پولنگ بوتھ کے اندر نہیں جائیں گے جب تک  کہ  نظم و نسق کے مسئلے کی وجہ سے  پرازائڈنگ آفیسر ایسا نہ کہیں۔ کمیشن کی یہ  مستقل ہدایت ہے کہ  ماخوشی کی مدت یعنی  پولنگ کے وقت  کے خاتمے سے 48 گھنٹے قبل  کے دوران  پولنگ والے اسمبلی حلقوں میں  باہر کے لوگوں کو  آنےکی اجازت نہیں ہوگی۔ کمیشن نے  ڈی  ای اوز اور  پولیس افسروں کو  ایک بریفنگ میں  اس ہدایت کو دہرایا تھا۔ ان رہنما خطوط پر سختی سے عمل کیا گیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image011R67L.jpg

 

مغربی بنگال میں اس مرحلے کے انتخابات کے دوران ریکارڈ  283.70 کروڑ روپے   ضبط کئے جانے کی اطلاع  10 اپریل 2021 کو  دی گئی ہے۔ ضبط  کی گئی اشیا میں نقد رقم کے علاوہ   شراب، منشیات  تحائف وغیرہ شامل ہیں  جو کہ   2016  کے انتخابات میں  ضبط شدہ رقم 44.33 کروڑ روپے سے  6.4 گنا  سے بھی زیادہ ہے۔ کمیشن نے  بغیر لالچ و ترغیب کے  آزادانہ انتخابات کرانے اور  پیسے ، شراب، تحائف  کی بے جا  طاقت کے  غلط استعمال کو روکنے پر  خصوصی زور دیا ہے۔ موثر مانیٹرنگ کے مقصد سے  ان ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں میں   نقد رقومات ، شراب، ڈرگ اور تحائف  کی نقل و حمل کو   روکنے کے لئے مجموعی طور پر 1137  فلائنگ  اسکواڈ (ایف ایس)  اور  1012  اسٹیٹک سرویلانس ٹیمیں  (ایس ایس ٹی) کام میں لگائی گئیں جن کی نگرانی  ڈی ای اوز  اضلاع میں اخراجات مشاہدین اور خصوصی مشاہدین نے کی۔ مغربی بنگال میں  کولکاتا،   درگا پور میں  انڈال اور باگ ڈوگرا میں  مختلف اسٹیشنوں میں  آئی ٹی محکمے کی  مجموعی طور پر تین ایئر انٹلی جنس یونٹیں  بھی قائم کی گئیں۔

دس اپریل 2021 تک  پانچوں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام خطوں جہاں پر کہ  اسمبلی کے انتخابات ہورہے ہیں، میں 973.7 کروڑ روپے ضبط کئے گئے ( اس میں ضمنی انتخابات میں ضبط کئے گئے 4.46 کروڑ روپے شامل ہیں)

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image012R9LN.jpg

 

دس اپریل 2021 کو  دوپہر سے قبل تک   ضبطی کی آئٹم وار  تفصیل

 

ریاست

نقد رقم (کروڑ روپے میں)

قیمتی دھات (کروڑ روپے میں)

ڈرگ/منشیات

دیگر اشیا/ تحائف

شراب

کل (کروڑ روپے میں)

2016 کے اسمبلی انتخابات میں کل ضبطی

(کروڑ روپے میں)

2016 کے اسمبلی انتخابات کا فیصد

مقدار (کلوگرام میں)

مالیت (روپے کروڑ میں)

مالیت (روپے کروڑ میں)

مقدار  (لیٹر میں)

مالیت (روپے کروڑ میں)

مغربی بنگال میں  چوتھے مرحلے تک

46.76

10.60

2886.5

117

82.02

2260441

27.31

283.70

44.33

+640%

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image013F5H8.jpg

الیکشن کمیشن آف انڈیا کا  سی وجل  ایپ  شہریوں پر مرکوز موبائل ایپلی کیشن ہے جو  ریئل ٹائم بنیاد پر  ایم سی سی  کی خلاف ورزیوں  کےمعاملات کی رپورٹ کرنے کے لئے  لوگوں کو بااختیار بنانا ہے۔ اس  میں مقام کی   آبادی کی تفصیلات  خود کار طریقے سے جاتی ہے اور زمینی سطح پر  ویری فکیشن کے بعد 100 منٹ کے اندر جواب ملتا ہے۔ سی وجل ایپ کے ذریعہ مجموعی طور پر  معیاری ضابطہ اخلاق  کے 21217 معاملات  کی رپورٹ کی گئی، جن میں سے  آج  (تین بجے ) تک  20987 معاملات  کا نپٹارہ کیا گیا ہے۔

تمام پولنگ اسٹیشنوں پر  ایشورڈ منیمم فیسی لیٹی (اے ایم ایف) مثلاً  پینے کا پانی،  ویٹنگ شیڈ، پانی کی سہولت والا ٹوائلیٹ، روشنی کے لئے معقول انتطامات، معذور رائے دہندگان کی وہیل چیئر کے لئے ریمپ اور ایک معیاری ووٹنگ کمپارنمنٹ وغیرہ فراہم کرائے ۔

تمام پولنگ اسٹیشنوں پر  کووڈ 19 کے حفاظتی پروٹوکول پر عمل کیا گیا۔ رائے دہندگان اور  الیکشن سے متعلق افسروں  کی حفاظت کے لئے  پولنگ سے ایک دن قبل  پولنگ اسٹیشنوں کو  سنیٹائز کئے جانے کو یقینی بنایا گیا اور پولنگ اسٹیشنوں تک  تھرمل اسکیننگ  ہینڈ سنیٹائزر، فیس ماسک وغیرہ دستیاب کرائے گئے۔سوشل ڈسٹنسنگ کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے۔ پولنگ اسٹیشنوں پر سوشل ڈسٹنسنگ کے قاعدوں پر  سختی  سے عمل کئے جانے کی نگرانی  بی ایل  او اور رضا کاروں نے کی۔ کمیشن نے  کووڈ حفاظت ، ڈرانے دھمکانے ، لالچ ترغیبات سے آزاد انتخابات  کے لئے سخت حفاظتی انتظامات   کرتے ہوئے  ایک شفاف اور  نگراں  میکانزم کو یقینی بنانے پر  بہت زیادہ زور دیا ہے۔

 

 

 

حفاظت کے ساتھ اور پرامن طریقے سے  انتخابات کو یقینی بنانے کے لئے  الیکشن کمیشن نے  زبردست حفاظتی منصوبہ تیار کیا۔ آزادنہ، منصفانہ، شمولیت والا  اور قابل رسائی طریقے سے انتخابات کرانے کے لئے  پرامن ، ڈرانے دھمکانے  سے پاک اور  موافق ماحول کو یقینی بنانے کے لئے  سینٹرل آرمڈ پولیس فورسز (سی اے پی ایف)  مقامی پولیس فورس کے ساتھ تعینات کئے گئے۔رائے دہندگان، خصوصی طور پر  سماج کےکمزور طبقات سے تعلق رکھنے والے  رائے دہندگان  کا اعتماد حاصل کرنے کے لئے   خدشات والے علاقوں میں  مستقل پوائنٹ پٹرولنگ  اور دیگر اعتماد سازی کے اقدامات کئے گئے۔ کوچ بہار کے سیتل کُچی اسمبلی حلقے کے  ایک پی ایس  نمبر 126 کو چھوڑ کر  15939 بوتھوں میں  ووٹنگ پرامن طریقے سے ہوئی۔ اس ایک  پولنگ اسٹیشن میں  دوبارہ پولنگ کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

 

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا نے  آج کے انتخابی عمل میں جوش و جذبے کے ساتھ اور بے خوف  شرکت کے لئے   تمام متعلقین  اور خصوصی طور پر رائے دہندگان کے تئیں ممنونیت کا اظہار کیا۔ کمیشن نے  انتخابات میں  حصہ لینے اور کووڈ پروٹوکول کے قاعدوں کا احترام کرنے کے لئے  خصوصی طور پر معذور رائے دہندگان ، بزرگ شہریوں،  سروس ووٹرس کا شکریہ ادا کیا۔ ای سی آئی نے  پولنگ  اسٹاف آن ڈیوٹی ، سکیورٹی اہلکاروں ، نگران اسٹاف، مشاہدین، خصوصی مشاہدین،  ریلوے حکام ، قانون نافذ کرنے والے ایجنسیوں کے ساتھ ساتھ  صحت سےمتعلق حکام کابھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے  عالمی وبا کے باوجود  آزاانہ، منصفانہ، شفاف اور محفوظ  انتخابات کا کامیابی کے ساتھ انعقاد کرنے کےلئے  جامع انتظامات کئے۔ کمیشن نے پرامن انتخابات کے لئے میڈیا سمیت  تمام متعلقین  سے سرگرم تعاون  اور مثبت شرکت کی اپیل کی۔

الیکشن سے متعلق تازہ ترین خبروں ، فوٹو گراف اور دیگر تفصیلات کے لئے براہ کرم ہماری ویب سائٹ  eci.gov.in اور ٹوئٹر ہینڈلز

@SpokespersonECI اور @ECISVEEP. دیکھیں۔

ہائی ریزولوشن فوٹو گراف کے لئے براہ کرم  https://pib.gov.in دیکھیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

U-3598

          


(Release ID: 1711028) Visitor Counter : 204


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil