وزارت سیاحت
وزارت سیاحت سرینگر میں سیاحت کے وسیع فروغ کیلئے 11 سے 13 اپریل تک’’کشمیر کی صلاحیت کا استعمال: جنت میں مزید ایک دن‘‘ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے
Posted On:
10 APR 2021 11:53AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،10 اپریل، 2021 /
وزارت سیاحت سری نگر میں سیاحت کے وسیع فروغ کے لئے 11 سے 13 اپریل تک ’’کشمیرکی صلاحیت کا استعمال: جنت میں مزید ایک دن‘‘ پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا اور سیاحت و ثقافت کے وزیر مملکت(آزادنہ چارج) جناب پرہلاد سنگھ پٹیل پروگرام کے افتتاح کے موقع پر نمائندگان سے خطاب کریں گے۔وزارت سیاحت ،حکومت ہند، جموں و کشمیر کا محکمہ سیاحت، فیڈریشن آف انڈین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (فکی) اور انڈین گولف ٹورزم ایسو سی ایشن (آئی جی ٹی اے) کے اشتراک کے 11 سے 13 اپریل تک اس پروگرام کا انعقاد کررہی ہے۔ اس پروگرام کے انعقاد کا مقصد مرکز کے زیر انتظام ریاست جموں و کشمیر کے لاتعداد سیاحتی مصنوعات اور جموں و کشمیر سیاحت کوچھٹیاں گزارنے، ایڈونچر، ایکو، شادی بیاہ، فلم اور ایم آئی سی ای سیاحت کی منزل مقصود کے طور پر فروغ دینا ہے۔ وزارت سیاحت کے سکریٹری جناب اروند سنگھ اور وزارت کے دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی اس موقع پر موجود رہیں گے۔
اس انعقاد کے دوران متعدد دلچسپ پروگرام ، مباحثوں کے اجلاس،تکنیکی دورے، نمائشیں، گفت و شنید پر مبنی پروگرام سمیت مندوبین کے لئے ٹولپ گارڈن کا تکنیکی دورہ اور بی 2 بی اجلاس جس میں ہندوستان کے دیگر علاقوں سے شرکت کرنےوالے سرکردہ ٹورآپریٹرزجموں و کشمیر کے ٹور آپریٹروں کے ساتھ گفت و شنید کرنے کی توقع ہے۔وزارت سیاحت، حکومت ہند کے سکریٹری (سیاحت) جناب اروند سنگھ اور جموں و کشمیر سرکار کےمحکمہ سیاحت کے سکریٹری جناب سرمد حفیظ سمیت دیگر سرکاری عہدیداروں کے ذریعے جموں و کشمیر کی سیاحت کی صلاحیت پر غور و خوض اور پرزنٹیشن پیش کریں گے۔
12 اپریل 2021 کو منعقد ہونے والے مکمل اجلاسوں میں ’’پسندیدہ سیاحتی مقام کی شکل میں کشمیر کو اگلی سطح تک لے جانا، کشمیرکو مزید مؤثر بنانا، کشمیر کی متنوع سیاحی مصنوعات کی نمائش اور وازوان، زعفران ور شکارا کی کہانی ابھی جاری ہے‘‘ جیسے چار موضوعات پر تبادلہ خیالات کے علاوہ ماسٹر شیف پنکج بھدوریہ کے ساتھ ایک ’چائے پر چرچا ‘بھی کی جائے گی۔ جموں و کشمیر سرکار کا محکمہ سیاحت ایک ثقافتی پروگرام کے بعد مشہور ڈل جھیل پر یک لیزر شو کا بھی اہتمام کرے گا۔ کینیا، ویت نام اور جارجیا کے سفیروں سمیت دیگر اہم ممالک سے مدعو مہمانان کرام اور ملک کے مقبول دیگر گولف کھلاڑیوں کے لئے سری نگر کے دلکش رایل اسپرنگس گولف کورس میں ایک گولف ٹورنامنٹ کا بھی انعقاد کیا جارہا ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (10.04.2021)
U NO: 3589
(Release ID: 1710936)
Visitor Counter : 169