ریلوے کی وزارت

بھارتی ریلوے نے مالی سال 2020-21 میں اب تک کا سب سے زیادہ کباڑ فروخت کیا


کباڑ کی فروخت کے ذریعے 2020-21 کے دوران بھارتی ریلوے کی کمائی کل 4573 کروڑ روپے ہوئی

یہ 2019-20 کے دوران ہوئی 4333 کروڑ روپے کی کمائی کے مقابلے 5.5 فیصد زیادہ ہے

بھارتی ریلوے ای نیلامی کے ذریعے کباڑ کی فروخت کے ذریعے وسائل کو بہتر استعمال کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے

Posted On: 07 APR 2021 4:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 7 اپریل: بھارتی ریلوے نے مالی سال 2020-21 میں سب سے زیادہ کباڑ فروخت کیا ہے۔ اس فروخت کے ذریعے بھارتی ریلوے نے مجموعی طور پر 4573 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ یہ سال 2020-21 کے دوران ہونے والی کمائی سال 2019-20 کے دوران کمائی یعنی 4333 کروڑ کے مقابلے 5.5 فیصد زیادہ ہے۔ یہ اب تک کی ہونے والی سب سے زیادہ کیمائی۔ گذشتہ بہترین کمائی 2009-10 کے دوران ہوئی تھی جو 4409 کروڑ روپے مالیت کی تھی۔ بھارتی ریلوے ای نیلامی کے ذریعے کباڑ مال اور فروخت کا انتظام کرکے وسائل کے بہتر استعمال کی پوری کوشش کرتا ہے۔

 

ناقابل استعمال / کباڑ ریلوے مال کی پیداوار اور فروخت ایک جاری عمل ہے اور اس کی نگرانی زونل ریلوے اور ریلوے بورڈ میں اعلی ترین سطح پر کی جاتی ہے۔ ریلوے انتظامیہ ای نیلامی کے ذریعے کباڑ مال اور فروخت کا انتظام کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ تعمیراتی منصوبوں میں، عام طور پر گیج کنورژن منصوبوں میں کباڑ نکلتا ہے۔ رلیزڈ پرماننٹ وے کا سازوسامان ٹریک پر دوبارہ استعمال کے قابل نہیں رہتا۔ انھیں ریلوے کے طریق کار کے مطابق  ٹھکانے لگادیا جاتا ہے۔

 

*****

 ش ح- ع ا۔ م ف

U. No. 3490



(Release ID: 1710922) Visitor Counter : 160