کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ملک میں خریف - 2021 کے سیزن کے دوران فرٹیلائزر کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے حکومت کے ذریعے کئے گئے اقدامات
Posted On:
10 APR 2021 4:22PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 10 اپریل / ربیع 21-2021 ء کے سیزن کے دوران پورے ملک میں کیمیائی کھاد کی دستیابی اطمینان بخش رہی ۔ کووڈ – 19 وباء سے متعلق مختلف چیلنجوں کے باوجود کیمیائی کھاد کی پیداوار ، در آمد اور نقل و حمل بر وقت اور اطمینان بخش رہی ۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے ( ڈی اے اسی اینڈ ایف ڈبلیو ) نے خریف – 2021 ء کے سیزن کے لئے ریاستوں / یو ٹی کے صلاح و مشورے سے مختلف قسم کے فرٹیلائزر کی ضرورت کا جائزہ لیا اور فرٹیلائزر کے محکمے کو اس سے مطلع کر دیا ہے ۔ فرٹیلائزر کے محکمے نے کیمیاوی کھاد تیار کرنے والوں کے ساتھ صلاح و مشورہ کرکے ملک میں ، اِس کی پیداوار کا ہدف مقرر کر دیا ہے اور اس کی نگرانی کی جا رہی ہے ۔
یوریا کی ملک میں پیداوار اور اس کی ضرورت کے درمیان فرق کو وقت پر در آمد کرکے پورا کیا جائے گا ۔ پی اینڈ کے فرٹیلائزر کی درآمدات او جی ایل کے تحت ( اوپن اور جنرل لائسنس ) آتی ہے ، جس میں فرٹیلائزر کی کمپنیاں اپنی ضروریات کے مطابق ، اِس کی درآمد کرنے کے لئے آزاد ہیں ۔
خریف – 2021 ء کے سیزن کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی وزیر ( سی اینڈ ایف ) جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر کی مختلف کمپنیوں کے سی ایم ڈی / ایم ڈی کے ساتھ 15 مارچ ، 2021 ء کو جائزہ میٹنگ کی ۔ اس کے بعد یکم اپریل ، 2021 ء کو فرٹیلائزر کے سکریٹری کی صدارت میں عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لئے ایک اور میٹنگ کی گئی ۔ فرٹیلائزر کی کمپنیوں نے میٹنگ میں یہ بھی بتایا کہ پی اینڈ کے فرٹیلائزر کے لئے خام مال کی قیمت میں اضافہ ہو گیا ہے ۔
پیچیدہ فرٹیلائزر کی قیمت پر نظرِ ثانی کے معاملے پر مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدا نند گوڑا نے فرٹیلائزر اور افکو کے اعلیٰ عہدیداروں اور نمائندوں کے ساتھ 8 اپریل ، 2021 ء کو میٹنگ کی اور افکو کو مشورہ دیا گیا کہ وہ موجودہ فرٹیلائزر کو کسانوں کو پرانی قیمت پر ہی فروخت کریں ۔ افکو نے اِس بات کی تصدیق کی کہ وہ 11.26 ایل ایم ٹی ڈی اے پی / پیچیدہ فرٹیلائزر پرانی قیمت پر ہی فروخت کریں گے ۔
فرٹیلائزر کے سکریٹری کی صدارت میں ایک اور میٹنگ 9 اپریل ، 2021 ء کو منعقد کی گئی ، جس میں پی اینڈ کے فرٹیلائزر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا ۔
تمام کمپنیوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ حالیہ برسوں میں کیمیائی کھاد کی دستیابی اطمینان بخش رہی ہے ۔ بھارت کے فرٹیلائزر ایسوسی ایشن نے بھی ایک جائزہ پیش کیا ہے ، جس میں ریاستوں میں پہلے سے موجود فرٹیلائزر کے بارے میں بتایا گیا ہے ، جو آنے والے تین مہینوں کے لئے کافی ہو گا ۔ حکومت کسانوں کے مفاد میں فرٹیلائزر کی دستیابی اور اس کی قیمت پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہے ۔
۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔10.04.2021 )
U.No. 3593
(Release ID: 1710915)
Visitor Counter : 160