دیہی ترقیات کی وزارت
ڈی اے وائی-این آر ایل ایم نے ایس ایچ جی گروپ نیٹ ورک کے ذریعہ دیہی علاقوں میں کووڈ ٹیکہ کاری کی حوصلہ افزائی کی
Posted On:
09 APR 2021 3:28PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 9اپریل2021/ ٹیئر-2 اور ٹیئر -3 شہروں سمیت کووڈ-19 معاملوں میں حال ہی میں ہوئے اضافہ پر روک لگانے اور وائرس کے قہر کو محدود کرنے کے لئے فوری قدم اٹھائے جانے کی ضرورت ہے ۔ دیہی ترقی کی وزارت کے دین دیال انتودیئے یوجنا –قومی دیہی روزگار مشن نے 69 لاکھ سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اپنے وسیع نیٹ ورک کے لئے وسیع طور سے آن لائن تربیت کی شروعات کی ہے۔ اس کا مقصد کووڈ19 ٹیکہ کاری ، کووڈ-19 مناسب برتاؤ ، صحت سے متعلق برتاؤ اور قوت مدافعت پیدا کرنے پر اہم پیغام دینے کے ذریعہ بیداری پھیلانا ہے ۔ اس کا مقصد یہ تربیت8 اپریل 2021 سے قومی سطح پر شروع کئے گئے ایس ایچ جی اراکین کے زمینی سطح پر تربیت کے ذریعہ اس کی تعمیل کی جائے گی۔ یہ جون 2020 میں دیہی ترقی کی وزارت کی رہنمائی میں کووڈ 19 کے خلاف روک تھام سے متعلق تدابیر پر پہلے کی تربیتوں کے تسلسل میں ہے۔ ریاست، ضلع اور بلاک سطح کے تمام ماسٹر تربیت کاروں اور اہم کارکنان کو قومی سطح کے وسائل ، اشخاص، سی آر پی ، اور سماجی کیڈروں کو بھی تربیت دی جائے گی۔ تربیت یافتہ سی آر پی دیہی سطح پر تمام ایس ایچ جی اراکین اور دیگر سماجی اراکین کو تربیت دیں گے۔ اہم پیغامات کو ایس ایچ جی سربراہوں کے ذریعہ مختلف وسیلوں کے توسط سے سماج میں آگے پھیلایا جائے گا ۔ ان میں تشہیری کتابچے، اعلانات، دیوار پر لکھنا، رنگولی اور سماجی دوری کے اصولوں کی تعمیر کرتے ہوئے چھوٹے گروپوں میں میٹنگ کرنا بھی شامل ہے۔ اسے سہل بنانے کے لئے 8 اپریل 2021 کو 29 ریاستوں اور پانچ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے اسٹیٹ مشن اسٹاف کے لئے ایک آن لائن اورینٹیشن کا اہتمام کیا گیا۔
ان تربیتی اجلاسوں میں کووڈ-19 کے خلاف بچاؤ تدابیر برتاؤ کے طریقوں کو دوہرانے اور کووڈ -19 ٹیکوں کی سہولت کے بارے میں اطلاعات کو بڑھاوا دینا شامل ہے جو موضوع شامل کئے گئے ان میں کووڈ مناسب برتاؤ ، ٹیکہ کاری کی اہمیت، ٹیکہ کاری کے اوقات کی فہرست، ہر ٹیکہ کی دو خوراکوں کے درمیان وقت کا فرق ، ٹیکہ رجسٹریشن اور تصدیق پر اطلاعات شامل تھیں ۔ ان اجلاس کا مقصد دونوں ٹیکوں کے وقت محسوس کئے گئے سائیڈ ایفکٹ سے متعلق خوف کو دور کرنا بھی ہے۔ ان اجلاس میں سرکاری صحت نظام کی جانب یا سمت میں بھروسے کو بڑھانے مختلف مذہبی اور ثقافتی گروپوں میں ٹیکہ کاری کے خلاف کچھ خصوصی ابہام کو دور کرنے اور گھروں کے اندر بھی صنفی بھید بھاؤ جس سے مرد ارکان کو ٹیکہ کو حاصل کرنے میں ترجیح دی جاتی ہے، جیسے موضوعات پر بھی غوروخوض کیا گیا۔
صحت اور تغذیہ خدمات کی سہولت حاصل کرنے اور دستیاب سماجی تحفظ اسکیم کے بارےمیں معلومات کے ساتھ ساتھ تمام زندگی کے چکروں سے وابستہ عمر گروپوں کے لئے خصوصاً صحت خطروں کو بھی اجاگر کیا جارہا ہے ۔ اس بیماری سے بہتر طریقے سے لڑنے کے لئے لوگوں میں قوت مدافعت ، صلاحیت پیدا کرنے کے لئے خصوصی طور پر مقامی طور سے دستیاب تغذیہ سے بھرپور غذا کے ذریعہ، جاری مختلف کھانوں کی ضرورت پر بھی زور دیاجارہا ہے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3565
(Release ID: 1710827)
Visitor Counter : 267