نیتی آیوگ

نیتی آیوگ ہفتے کے روز آن لائن تنازعہ کے حل کا کتابچہ کا آغاز کرے گا

Posted On: 09 APR 2021 3:05PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 9اپریل2021/ نیتی آیوگ  آگامی اور اومدیار  نیٹ ورک انڈیا کے ساتھ ملکر  آئی سی  آئی سی آئی بینک، اشوکا  انورٹرس فار دا پبلک ، ٹرائی لیگل ، ڈالبرگ،  کے ذریعہ  اور این آئی پی ایف پی کے   اشتراک سے  اپنی طرح کا  پہلا آن لائن  تنازعہ حل کتابچہ کا  کل  (ہفتے کے روز)  آغاز کرے گا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس معزز ڈی وائی  چندر چوڑ  اس  انعقاد میں افتتاحی خطاب  دیں گے اور اس کتابچہ کا  آغاز کریں گے۔  اس پروگرام میں نیتی آیوگ کے  چیف ایگزیکٹیو آفیسر  امیتابھ کانت  ٹاٹا سنز کی    وائس پریزیڈنٹ پورنیما سمپت  اور اڑان کے     ہیڈ کلکشن  سمیتا گپتا بھی  موجود رہیں گے

 یہ  کتابچہ    کاروباری دنیاکے لئے  ایک طرح کا دعوت نامہ ہے کہ وہ ہندستان میں  پوڈی آر کو اپنائیں ۔ یہ کتابچہ  کسی ایسے نظام کی  ضرورت کو  اجاگر کرتا ہے  ۔ ملک میں   پیشہ ورانہ دنیا  یا کاروباری دنیا  اس او ڈی آر کے  ماڈل کو اپنا سکتا ہے  اور  انہیں   قدم اٹھانے  کے لائق   آسان راستہ    مل سکتا ہے۔

 یہ او ڈی آر  ڈیجیٹل   ٹکنالوجی  اور تنازعات کے حل کی متبادل  تکنیکوں (اے ڈی آر) کا استعما ل کرتے ہوئے   عدالتوں کے باہر  چھوٹے اور  درمیانہ درجے کے تنازعات کو نمٹانے  کا ایک نظام ہے جس میں  ثالثی اور  بیچ بچاؤ   کی تدابیر  /حل کئے گئے ہیں۔   عدالتوں کی  کوششوں کی وجہ سے جہاں عدالتو ں کی ڈیجیٹل کاری    کی جارہی ہے ، ایسے میں   موثر، اسکیل ایبل(قابل پیمائش) اور تنازعات کی روک تھام اور حل  کے لئے اشتراک  کا انتظام   کی ضرورت ہوتی ہے۔   او ڈی آر  تنازعات  کے  موثر اور سستے حل کی  سمت میں  مددگار  ہوسکتی ہے۔

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-3568



(Release ID: 1710814) Visitor Counter : 141