وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری

مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے اور آیوش کی وزارت کے درمیان ایک مفاہمت نامے پر دستخط ہوئے جس کے ذریعے آیور ویدک اور اس سے وابستہ مضامین کو ویٹرنری سائنس میں متعارف کرایا جائے گا

Posted On: 08 APR 2021 1:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 8 اپریل: 7 اپریل 2021 کو مویشی پروری اور ڈیری کے شعبے اور آیوش کی وزارت کے مابین ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے جس کی رو سے آیوروید اور اس کے متعلقہ مضامین کو تحقیق اور ترقی میں فروغ کے ذریعے ویٹرنری سائنس میں متعارف کرایا جائے گا جس میں جڑی بوٹیوں کے ذریعے نئی معیاری دوا سازی کے لیے ویٹرنری سائنس پر تحقیق شامل ہے۔

اس اشتراک سے یقینی طور پر جانوروں کی صحت، مویشیی پرور برادری اور بڑے پیمانے پر سماج کے مفاد کے لیے ویٹرنری شعبے میں آیوروید کے استعمال کے لیے ایک باقاعدہ طریقہ کار تیار کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس پہل میں تربیت کے ذریعے متعلقہ علاقوں میں استعداد سازی، پائدار بنیاد پر جڑی بوٹیوں کی ویٹرنری دوائیوں کے لیے مارکیٹنگ کے امکانات کی کھوج اور دواؤں کے پودوں کی کاشت، تحفظ سمیت خدمات فراہم کرنا شامل ہے۔ اس اشتراک سے جڑی بوٹیوں کے ویٹرنری تعلیم کے پروگراموں کی ترقی اور ڈیری فارمرز اور زرعی کاشتکاروں میں جڑی بوٹیوں کی ویٹرنری دواؤں کے استعمال و اہمیت اور دواؤں کی جڑی بوٹیوں کی کاشت کے بارے میں بیداری لانے میں مدد ملے گی۔

*****

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 3528

 



(Release ID: 1710726) Visitor Counter : 162