محنت اور روزگار کی وزارت
ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر ایس این سبرا منین نیشنل سیفٹی کونسل کے چیئرمین بنائے گئے
Posted On:
04 FEB 2021 4:00PM by PIB Delhi
محنت اور روزگار کی وزارت نے ایل اینڈ ٹی لمیٹڈ کے سی ای او اور منیجنگ ڈائرکٹر ایس این سبرا منین کو 3 سال کےلئے نیشنل سیفٹی کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔ جناب سبرامنین ایک مشہور انجینئر ہیں، جنہوں نے کئی سالوں تک ایل اینڈ ٹی کے انفراسٹرکچر بزنس کو بڑھانے میں بڑا تعاون دیا ہے اوراس کے ذریعے ایل اینڈ ٹی کو ملک کی سب سے بڑی اور دنیا کی 14ویں سب سے بڑی انجینئرنگ کمپنی بنانے کا کام کیا ہے۔ ایل اینڈ ٹی ملک کی سب سے بڑی انجینئرنگ کمپنیوں میں سے ایک ہے، جو بھاری انجینئرنگ اور دفاعی شعبے سے جڑی بڑی مصنوعات بنانے کے ساتھ ہی بحری جہاز بنانے کا کام بھی کرتی ہے۔
جناب سبرا منین کا لمبا تجربہ کام کاج کی جگہوں پر کاروباری تحفظ، صحت اور کام کی جگہ کی حالت کا ضابطہ 2020 کے موافق سبھی کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے میں نیشنل سیفٹی کونسل کی رہنمائی کرے گا۔ جناب سبرامنین کی قیادت میں نیشنل سیفٹی کونسل ملک میں او ایس ایچ کو کنٹرول کرنے والے ضابطوں کو ، جن میں پچھلے 50 برسوں سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، کو نئے سِرے سے متعارف کرانے میں ڈی جی ایف اےایس ایل آئی کی مدد کرے گی۔ سیفٹی کونسل پہلے سے ہی او ایس ایچ اور کارکردگی کی بنیادپر اداروں کی حفاظتی درجہ بندی کا کام کر رہی ہے، جسے ملک میں مزید وسعت عطا کی جا سکتی ہے اور جانچ کے نظا م کے ساتھ جوڑا جا سکتا ہے۔
*************
ش ح ۔ق ت۔ ک ا
3543U. No.
(Release ID: 1710595)
Visitor Counter : 231