قبائیلی امور کی وزارت

ملک بھر میں قبائلی برداری کوبا اختیار بنا رہی ہے۔ون دھن وکاس یوجنا


مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں شاہ پور کی وی ڈی وی کے آدیواسی ایکاتمک سماجی تنظیم  نے  قبائلی کاروبار کی کامیاب کہانی  رقم کی

Posted On: 08 APR 2021 1:02PM by PIB Delhi


نئی دہلی، 08اپریل / 2021   

پیش کردہ تفصیل کم از کم حمایت قیمت کے توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداواروں(ایم ایف پی) کے کاروبار کے عمل کے توسط سے  چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی اہمیت کی فہرست تیار کرنے کے ایک سلسلے ون دھن  جن جاتیہ اسٹارٹ اپ پروگرام کی کامیابی کو پھر سے ظاہر کرتا ہے۔ یہ پروگرام مہاراشٹر میں تھانے ضلع میں شاہ پور کی وی ڈی وی کے آدیواسی ایکاتمک سماجی تنظیم میں قبائلی کاروبار کی کامیاب کہانی کی منظر کشی کی گئی ہے۔ساتھ ہی اس منصوبے سے یہاں مقامی قبائل کو روزگار کا ایک بڑا موقع  بھی ملا ہے۔

وی ڈی وی کے آدیواسی ایکاتمک تنظیم شاہ پور قبائلی کاروبار کی آئیڈیل مثال ہے۔ جو یہ ظاہر کرتا ہے  کہ بنیادی ترقی اور مصنوعات کی قیمت اضافے سے اس طرح تنظیم کے ممبروں آمدنی میں بڑا اضافہ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

1.jpg

 مغربی گھاٹ پہاڑی سلسلوں سے گھرا شاہ پور مہاراشٹر کے تھانے ضلع کا سب سے بڑا تعلقہ ہے اور اسے مستقبل کا ترقی یافتہ علاقہ سمجھا جاتا ہے۔ ان علاقوں میں رہنے والے زیادہ  ترقبائل یہاں کے وی ڈی وی کے  کے ممبر ہیں اور کاتکاری فرقے سے آتے ہیں۔ کاتکاری مہاراشٹر( پونے  تھانے ، اور رائے گڑھ) اور گجرات کے کچھ حصوں میں رہنے والا سب سے بڑا اور پرانا قبائلی فرقہ ہے۔ یہ قبائلی دیہی مزدور ہیں اورجلاون کی لکڑی کے ساتھ ہی جنگلوں میں ہونے والے پھل فروخت کرتے ہیں۔

2.jpg

اس فرقے کے کاروباری ممبروں جناب سنیل پوارن اور ان کےد وستوں نے ون دھن  یوجنا کے تحت کچی گلوئے کی فروخت کرنے کے لئے ا س تنظیم کو شروع کیاتھا۔ اب اس کی 300 ممبر ہیں۔ وی ڈی وی کے کے کام کادائرہ اب بہت بڑا ہوگیا ہے اور  اب یہاں 35 سے زیادہ مصنوعات اور پروسیس غذائی اشیا سے جڑے کام انجام دیئے جاتے ہیں۔

گلوئے پاؤڈر بنانے کا عمل قبائلی فرقے کے لوگوں کے ذریعہ گلوئے کی شاخوں سے گلوئے کے کاٹنے سے شروع ہوتا ہے اور اس کے بعد انہیں اگلے آٹھ دس دنوں تک خشک کیاجاتا ہے۔ سوکھی ہوئی گلوئے کو شاہ پور ورک شاپ میں لا کر اسے پیسا اور تھیلیوں میں بندکرنے کے بعد ٹھپہ لگا کر اسے خریداروں کو دیاجاتا ہے۔ جن میں ٹرائبس انڈیا بھی شامل ہیں۔ پچھلے ڈیڑھ سال کے دوران اس گروپ میں 1246 ہزار روپے قیمت کا گلوئے پاؤڈر اور 6 لاکھ 10 ہزار روپے  قیمت کی  خشک گلوئے فروخت کی ہے۔ اس طرح کل ملا کر 18 لاکھ 50 ہزار روپے قیمت کی مصنوعات کی فروخت ہوئی۔

ایک گروپ کے طور پر کام کرتے ہوئے  وی ڈی وی کے نے پچھلے ڈیڑھ سال کی مدت  میں کئی بڑی کمپنیوں جن میں ڈابر، ویتناتھ، مالیہ، وٹھوبا، شارن دھن، بھومی نیچرل پروڈکس کیرالہ، تری وکرم اور میتری فوڈس شامل ہیں کو کچی گلوئے فروخت کی ہے۔ ان میں سے ہمالیہ، ڈابر اور بھومی نے اب تک اس تنظیم کو 1 کروڑ 57 لاکھ روپے قیمت کی 450 ٹن گلوئے کی سپلائی کرنے کے آرڈر دیئے ہیں۔

جہاں ایک طرف عالمی وبا کووڈ-19 اور ملک گیر  لاک ڈاؤن کے سبب وی ڈی وی کے کا کام رک گیا۔ مگر اس کے چلتے تنظیم کے کارکنان کے حوصلے اور اعتماد میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے اس بحران کے برے اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لئے اس دوران سخت محنت بھی کی۔

 مارچ 2020 سے  نصف جون 2020 کی مدت میں وی ڈی وی کے کے مقامی قبائل سے 34 ہزار کلو گرام سے زیادہ مقدار میں گلوئے خریدی۔ پھر لاک ڈاؤن ختم ہونے اور دھیرے دھیرے حالات کے معمول پر آنے کے بعد وی ڈی وی کے اب تیزی سے کام کو بڑھا رہی ہے اور ای۔ پلیٹ فارم پر بھی اپنی مصنوعات کو فروخت کے لئے مہیا کروارہی ہے۔

 ایک طرف جہاں کچی اور غیر پروسیس شدہ گلوئے اب بھی وی ڈی وی کے کے کاروبار کی اہم بنیاد ہے وہیں اب یہ تنظیم سفید موصولی ، جامن، بہیڑا، وائے مڈنگ، مورینگا، نیم، آنولہ اور سنترے کے چھلکوں کا پاؤڈر جیسی اشیا کے شعبے میں بھی اپنا کاروبار بڑھا رہی ہے۔

اس کامیابی نے اس فرقے کے ہزاروں لوگوں کو متحرک کیا ہے اور اب وہ ایسے ہی کئی شعبوں میں مل کر کام کررہے ہیں۔اب بھی تک 12 ہزار مستفیدین والی 39 وی ڈی وی کے اداروں کو ٹرائیفیڈ نے اضافی طور پر اپنی منظوری دی ہے۔

 ون دھن جن جاتیہ اسٹارٹ اپ پروگرام این ایس پی کے توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداوار(ایم ایف پی) کے کارروبار کے عمل کے توسط سے چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی اہمیت کی سیریز تیار کرنے کا ایک مرحلہ ہے۔ ون دھن وکاس یوجنا جنگلوں میں رہنے والے قبائلی افراد کو مستقل طور سے لمبے وقت تک روزی روٹی کا ذریعہ دینے کے لئے ون دھن کیندروں کے قیام کے ذریعہ چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی قیمت میں اضافہ ، برانڈنگ اور خرید وفروخت کرنے کاپروگرام ہے۔ اس منصوبے کا مقصد قبائل کو ان کا اپنا کاروبار بڑھانے اور آمدنی میں اضافے کے مقصد سے مالی  سرمایہ کاری، تربیت، تحفظ جیسی سرگرمیوں کو بڑھاوا دے کر ان کو با اختیار بنانا ہے۔

چھوٹی جنگلاتی پیداوار کی قیمت میں اضافہ ، برانڈنگ اور کارروبار کے توسط سے سنجیدہ کوششوں اور سخت عہد کے ساتھ شروع کئے گئے قبائلی کارروباریوں کے  ان اجتماعی کوششوں کی وجہ سے وی ڈی وی کے تیزی سے ترقی یافتہ ہورہے علاقے میں کامیاب ثابت ہورہے ہیں۔

 وی ڈی وی کے کی کامیابی اس بات کی مثال ہے کہ گولوکل فار ووکل- میرا ون میرا دھن میرا کارروبار کے ہدف کے ساتھ کیسے ٹرائیفیڈ کی ایسی پہلے آتم نربھر مہم کے توسط سے ہندوستان کو خود کفیل بنا رہی ہے۔ جس سے پورے ملک میں قبائل کی حالت میں بنیادی تبدیلی آنے لگی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ج ق۔ ر ض

(09-04-2021)

U- 3546



(Release ID: 1710594) Visitor Counter : 216