وزارت خزانہ

وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے جی-20کےوزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں ورچوئلی طورپر شرکت  کیں

Posted On: 26 FEB 2021 7:55PM by PIB Delhi

خزانے اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ نرملا سیتارمن نے آج یہاں اٹلی کی صدارت میں پہلی جی-20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں کی میٹنگ میں ورچوئلی طریقے سے شرکت کی تاکہ عالمی اقتصادی صورت حال ،مالی سیکٹر کے امور،مالی شمولیت اور ٹھوس مالیہ سمیت ایجنڈے پر دیگر امور کے ساتھ مساوی اورمنقلب کرنے والی بحالی کے لیے پالیسی کارروائیوں پر تبادلۂ خیال کیا جاسکے۔

محترمہ سیتا رمن نے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہندوستان کی پالیسی کے بارے میں بات کی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان کی گھریلو پالیسیاں بہت سے اقدامات کے ذریعہ شہریوں کی مدد کرنے پر وسیع تر مبنی رہی ہیں۔ ان اقدامات میں قرض کی گارنٹیاں، براہ راست منتقلی، خوراک کی فراہمی یقینی بنانے، معیشت کو تیز ترقی دینے کے پیکیجز اور ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو بڑھاوادینا شامل ہیں۔ محترمہ سیتارمن نے ہندوستان کی ٹیکہ کاری کے پروگرام کے بارے میں بھی بات کی جو دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے اور سب سےآرزو والی بڑی ٹیکہ کاری مہم ہے۔ وزیر خزانہ نے یہ بھی بتایا کہ ہندوستان نے بہت سے ملکوں کو کووڈ 19 سے بچاؤ کے ٹیکے فراہم کیے ہیں۔

اس میٹنگ کے دوران جی-20 کے وزرائے خزانہ اور سینٹرل بینک کے گورنروں نے آب وہوا میں تبدیلی کی وجہ سے عالمی ترقی اور مالی استحکام  پر پر پڑنے والے اثرات پر بھی  تبادلہ ٔ خیال کیا۔آب وہوا میں تبدیلی کی وجہ سے ہونے والے خطرے اور ماحولیات ٹیکسیشن کے بارے میں منظم ڈھنگ سے پالیسی مذاکرات کرنے کے لیے صدارتی تجویز کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے محترمہ سیتا رمن نے تجویز کیا کہ یہ مذاکرات پیرس معاہدے کے تحت ہونے چاہیے اور مشترکہ اصولوں پر مبنی ہونی چاہیے، لیکن ذمہ داری متعلقہ صلاحیت اور عزم کی رضاکارانہ نوعیت میں فرق کیا جانا چاہیے۔ وزیر خزانہ نے آلودگی سے پاک ٹیکنالوجیوں کی منتقلی کی اہمیت پر بھی زور دیا اور آب وہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مالی رقم بڑھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔  ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

( م ن ۔ ح ا۔ ج ا)

U-3520



(Release ID: 1710380) Visitor Counter : 109