وزارت دفاع

کشتی میں بوائز اسپورٹس کمپنی (بی ایس سی) مراٹھا لائٹ انفینٹری رجیمنٹل سینٹر، بیلگام (کرناٹک) کے ذریعے انتخاب کا عمل

Posted On: 07 APR 2021 12:11PM by PIB Delhi

نئی دلّی  ، 07، اپریل  ، 2021 : مراٹھا لائٹ انفینٹری رجیمنٹل سینٹر ، بیلگام (کرناٹک)  میں  بی ایس سی میں  بھرتی، بتاریخ 10  مئی 2021  سے  13 مئی  2021  تک ہوگی۔ بھرتی میں  میسور ، کرناٹک ، گوا، مہاراشٹر، گجرات، آندھرا پردیش اور مدھیہ پردیش کے امیدوار حصہ لیں گے۔ ضلعی ؍  ریاستی ؍ قومی  سطح پر  میڈل حاصل کرنے والوں کو  اولیت دی جائے گی۔ داخلے کا وقت  صبح 7  بجے سے  ایک بجے دوپہر تک ہی ہوگا۔

2-اہلیت:

نمبر شمار

مقابلہ

عمر

تعلیمی اہلیت

(اے)

کشتی

8 سے 14 سال کی عمر (پیدائش بتاریخ یکم مئی 2007 سے 30 اپریل 2013 مئی کے وسط)

کم از کم  درجہ 4 پاس

نوٹ:کسی طرح کا  جواز، عام طور پر قابل قبول نہ ہوگا، تاہم عمر کی حد  کم از کم  16 برس ہوگی، جہاں تک لمبائی  اور  وزن کی حد کی بات ہے، وہ ذہین بچے جن کے پاس قومی اور بین الاقوامی سند یا  میڈل ہوگا، اس کی حد میں کمی بیشی کی جاسکتی  ہے

3-وزن اور اونچائی:

نمبر شمار

عمر (سال میں)

اونچائی (سینٹی میٹر میں)

 وزن (کلو گرام میں)

(اے)

08

134

29

09

139

31

10

143

34

11

150

37

12

153

40

13

155

42

14

160

47

4-امیدواروں کو  اپنے والدین  سمیت  سرپرستوں کے ساتھ  درج ذیل اوریجنل دستاویز  کے ساتھ  اور  انتخابی عمل کے لئے مراٹھا لائٹ  انفینٹری رجیمنٹل سینٹر ، بیلگام (کرناٹک)  میں آنا ہے۔

(اے )  پیدائش کا سرٹیفکٹ، جو میونسپل کارپوریشن   ؍ پیدائش اور  اموات کے رجسٹرار کی طرف سے جاری ہوا ہو۔

(بی)ذات سرٹیفکٹ،

(سی)تعلیمی سرٹیفکٹ ؍ مارک شیٹ، جو اسکول کے پرنسپل کی  طرف سے جاری ہو۔

(ڈی)اپنے فن (کشتی) میں حصولیابی کا سرٹیفکٹ۔

(ای)10 عدد  تازہ ترین رنگین پاسپورٹ سائز فوٹو۔

(ایف)آدھار کارڈ

(جی)رہائشی ؍ خاندانی سرٹیفکٹ (تحصیل دار ؍ ایس ڈی او؍ ای ڈی ایم کی طرف سے جاری۔

(ایچ)گرام پردھان ؍ اسکول کی طرف سے جاری کیریکٹر سرٹیفکٹ۔

(آئی)کھیل کٹ اور دوسری ضروری چیزیں، جومتعلقہ کھیل میں حصہ لینے کے لئے ضروری ہو۔

5-امیدواروں کو اپنے خرچ پر  انتخابی عمل میں شامل ہونا  ہوگا۔ اسکریننگ کے وقت امیدوار  اور اس کے ساتھ آنے والے شخص کو  اپنے جانے کا انتظام خود کرنا ہوگا۔

6-آخری چنے ہوئے امیدوار کو 17 سال 6 مہینے کی عمر تک  مفت کھانا پینا رہنا 10 دسویں تک پڑھائی، اسپو رٹس کٹس، بیمہ، علاج اور  سائنسی کوچنگ کی سہولت دی جائے گی۔  بعد ازاں اہل امیدوار کو  مقررہ  ضابطے کے مطابق  فوج میں  بھرتی  کا موقع دیا جائے گا۔

7- کورونا سے بچاؤ کے لئے تمام طرح کی احتیاط امیدواروں کو  بھرتی کے دوران  ماسک  اور دستانیں پہننا  ساتھ ہی  آرٹی – پی سی آر ؍ ریپلٹ اینٹیزن نگیٹو سرٹیفکٹ اور  نو رِسک سرٹیفکٹ ساتھ میں لانا لازمی ہے۔ (جانچ  72 گھنٹے کے دوران ہی ہوئی ہونی چاہئے)۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

( ش ح۔   ج ق ۔  ق ر )

    (07-04-2021 )

U.NO. 3479

 



(Release ID: 1710085) Visitor Counter : 163