کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
مرکزی وزیر برائے کیمیکل اور فرٹیلائزر ،نے ایچ یو آر ایل کو بلا سود قرض کے سلسلے میں 813.24 کروڑ روپے کا چیک سونپا
Posted On:
06 APR 2021 5:56PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06اپریل ، 2021
کیمیکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر جناب ڈی وی سدانند گوڑا نے گوکھپور،سندری اور برونی پروجیکٹوں کو شروع کرنے کےلئے ہندوستان فرٹیلائزر اور کیمیکل لیمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر کو 1257.82کروڑ روپے کی کُل رقم میں سے 813.24کروڑ روپے کے بلا سود قرض کا چیک سونپا۔ ایچ یو آر ایل مشرقی ہندوستان میں اقتصادی ترقی کو فروغ دیتے ہوئے، ماحول کے مطابق اور توانائی کی بچت کرنے والی قدرتی گیس پر مبنی نئے فرٹیلائزر پلانٹ چلا رہا ہے۔
اس موقع پر وزیر موصوف نے زور دے کرکہا کہ ایچ یو آر ایل کو بلا سود قرض جاری کرنے سے کووڈ-19 کے دوران اس کی مالی حالت اور مضبوط ہوگی۔ یہ یوریا کے ملک میں پروڈکشن کو بڑھاکر ہندوستانی حکومت کے ’آتم نربھر بھارت ‘ مشن کو وقت سے 2021میں پورا کرنے میں ایچ یو آر ایل کی مدد کرے گا۔ اوپر ذکر کئے گئے تینوں پلانٹوں کے پھر سے شروع ہوجانے سے ہر سال یوریا پر برآمدات انحصار میں 38.1ایل ایم ٹی کی کمی آئے گی اور اس سے سرکاری خزانے کو بھاری غیر ملکی کرنسی کی بچت ہوگی۔ ہر پلانٹ کی صلاحیت 12.7ایل ایم ٹی فی سال ہوگی۔ وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ ایچ یو آر ایل پروجیکٹوں سے براہ راست اور بالواسطہ روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔
گورکھپور ،برونی اور سندری، پروجیکٹوں نے 28.02.2021 تک 89فیصد ،85.1فیصد اور 86.1فیصد ترقی حاصل کی ہے۔ ایک بار ان پروجیکٹوں کے چالو ہونے کے بعد،یہ ہماری گھریلو صلاحیت کو بڑھائیں گے، اور یوریا پروڈکشن میں اور خود مختاری لائیں گے۔
حکومت نے 01.07.2018 کو گورکھپور (اترپردیش) ، سندری (جھارکھنڈ)،اور برونی (بہار) میں واقعہ ہندوستانی فرٹیلائزر اور اینڈ کیمیکل لیمیٹیڈ (ایچ یو آر ایل) پروجیکٹس کےلئے 257.82کروڑ روپے کا بلا سود قرض ( آئی ایف ایل ) کو منظوری کیا تھا۔ منظوری کے مطابق،آئی ایف ایل کی کُل رقم کو آئی ڈی سی کے 3برسوں کے لئے دیا جانا ہے، جس کی تفصیل درج ذیل ہے:-
(رقم کروڑ میں )
نمبر شمار۔
|
ایچ یو آر ایل یونٹوں کے نام
|
پہلے آئی ڈی سال کی رقم
|
دوسرے آئی ڈی سی سال کی رقم
|
تیسرے آئی ڈی سی سال کی رقم
|
کُل
|
1
|
گورکھپور
|
42.23
|
168.90
|
211.15
|
422.28
|
2
|
سندری
|
41.58
|
166.29
|
207.90
|
415.77
|
3
|
برونی
|
41.98
|
167.91
|
209.88
|
419.77
|
|
کُل
|
125.79
|
503.1
|
628.93
|
1257.82
|
پروجیکٹ پر عمل درآمدگی کی تاریخ ،جو کہ بنیادی/ترمیمی فہرست کے مطابق ہے اور ایچ یو آر ایل کے 3پروجیکٹوں (گورکھپور،سندری اور برونی) کے سلسلے میں 28.02.2021کو ترقی اس طرح ہے:-
نمبر شمار۔
|
ایچ یو آر ایل یونٹوں کے نام
|
پروجیکٹ پر عمل درآمدگی کی تاریخ
|
ابتدائی پروگرام کے مطابق آغاز
|
ترمیمی پروگرام کے مطابق آغاز
|
28.02.2021 کو مکمل ترقی
|
1
|
گورکھپور
|
February,2018
|
February,2021
|
July, 2021
|
89.00 %
|
2
|
سندری
|
May, 2018
|
May, 2021
|
December, 2021
|
85.1 %
|
3
|
برونی
|
May, 2018
|
May, 2021
|
December, 2021
|
86.1 %
|
ش ح ۔ا م۔ م ف۔
U:3449
(Release ID: 1709988)
Visitor Counter : 179