وزارت اطلاعات ونشریات
’دوائی بھی، کڑائی بھی‘- پیغام کو مشتہر کیجیے اطلاعات ونشریات کی وزارت نے تمام پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کے لیے ایڈوائزری جاری کی ہے
Posted On:
06 APR 2021 6:30PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06مارچ ، 2021، ملک میں کووڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر اطلاعات ونشریات کی وزارت نے آج تمام پرائیویٹ ٹیلیویژن چینلوں کے لیے ایک ایڈوائزری جاری ہے اس ایڈوائزری میں چار اپریل 2021 کو وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں میٹنگ کا حوالہ دیا گیا ہے جو موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے بلائی گئی تھی۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ 5 جہتی حکمت عملی پر توجہ دی جائے یعنی جانچ، رابطے میں آنے والوں کا پتہ لگانے، علاج معالجے، کووڈ کے سلسلے میں موزوں طرز عمل اور ٹیکہ کاری۔
وزارت نے عوام کے مفاد میں پیغام کو مشہتر کرنے کے سلسلے میں پرائیویٹ ٹی وی چینلوں کی طرف سے ادا کئے گئے اب تک کے قائدانہ رول کو دوہرایا ہے۔ وزارت نے چینلوں پر زور دیا ہے کہ وہ کووڈ-19 کے سلسلے میں مناسب طرز عمل اور متعلقہ لوگوں کو ٹیکے لگانے کا پیغام پھیلا کر ’دوائی بھی کڑائی بھی’ کے بارےمیں اور زیادہ آگاہی پیدا کریں۔
*****
ش ح ۔اج۔را
U.No.3454
(Release ID: 1709941)
Visitor Counter : 237