صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 43لاکھ سے زیادہ کووڈ 19کے ٹیکے لگاکرہندوستان نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیکے لگانے کے اہم سنگ میل سے تجاوز کرلیا
ہندوستان ٹیکہ کاری مہم کے تحت 8کروڑٹیکہ لگانے کے نشانے کے قریب پہنچ گیاہے
اب تک ملک میں کووڈ کے 25کروڑسے زیادہ ٹسٹ کئے جاچکے ہیں
Posted On:
06 APR 2021 11:48AM by PIB Delhi
نئی دہلی ،06؍اپریل :
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 43لاکھ سے زیادہ کووڈ 19سے بچاو کے ٹیکے لگاکرہندوستان نے ایک ہی دن میں سب سے زیادہ ٹیکے لگانے کااہم سنگ میل حاصل کرلیاہے ۔ ملک میں اب تک ٹیکہ کاری مہم کے تحت صرف ایک ہی دن میں لگائے جانے والے یہ سب سے زیادہ ٹیکے ہیں ۔
ٹیکہ کاری مہم 80ویں دن تک (5اپریل ، 2021) 4300966ٹیکے لگائے گئے ہیں ، ان میں سے 3900505مستفدین کو پہلے ڈوز کے لئے 48095سیشن کے دوران ٹیکے لگائے گئے اور ٹیکے کی دوسری خوراک 400461مستفدین کو دی گئی ۔
.
Date: 5th April,2021
|
HCWs
|
FLWs
|
45 to <60 years with Co-morbidities
|
Over60years
|
Total Achievement
|
1stDose
|
2ndDose
|
1stDose
|
2nd Dose
|
1stDose
|
2nd Dose
|
1stDose
|
2nd Dose
|
1stDose
|
2ndDose
|
29,819
|
27,117
|
83,159
|
1,28,453
|
23,33,147
|
45,189
|
14,54,380
|
1,99,702
|
39,00,505
|
4,00,461
|
ایک اوراہم پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ ملک میں مجموعی طورپر اب تک 8.31کروڑسے زیادہ لوگوں کو کووڈ -19سے بچاو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ پہلے ڈوز کی ٹیکہ کاری بھی 7کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے ۔ یہ تقریبا 7227730خوراکیں ہیں ۔
آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹ کے مطابق 1283816سیشن کے ذریعہ کووڈ کی 83110926خوراکیں دی جاچکی ہیں ۔ ان میں 8960061ایچ سی ڈبلیو شامل ہیں ، جنھوں نے پہلا ڈوز لیاہے اور 5371162ایچ سی ڈبلیو بھی ہیں ، جنھوں نے دوسراڈوز لیاہے ۔ 9728713ایف ایل ڈبلیو (پہلاڈوز) 4264691ایف ایل ڈبلیو (دوسراڈوز) ، 34106071پہلاڈوز مستفدین اور812237دوسرا ڈوز ان مستفدین کے لئے جو 60سال سے زیادہ کی عمرکے ہیں اور45سال یااس سے زیادہ کی عمرکے مستفدین کو 19482464(پہلاڈوز ) اور 385527دوسراڈوز۔
نیچے جو گراف دیاگیاہے اس میں ملک میں روزانہ دیئے گئے ٹیکے کی تفصیل بتائی گئی ہے ۔
تصویر2
ملک میں کووڈ کے جو کل ٹسٹ کئے گئے ہیں ان کی تعداد25کروڑسے زیادہ ہوگئی ہے ۔جانچ کے بعد متاثر پائے جانے کی مجموعی شرح میں معمولی اضافہ ہواہے اوریہ اضافہ 5.07فیصد ہے ۔
تصویر۔3
ہندوستان میں یومیہ کووڈ کے نئے معاملوں میں اضافہ جاری ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران 96982نئے معاملے درج کئے گئے ۔
مہاراشٹر،چھتیس گڑھ ، کرناٹک ، اترپردیش ، تمل ناڈو، دہلی ، مدھیہ پردیش اورگجرات سمیت 8ریاستوں میں کووڈ کے یومیہ نئے معاملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھاگیاہے اوران 8ریاستوں میں نئے معاملوں کا فیصد 80.04ہے ۔
مہاراشٹر نے یومیہ سب سے زیادہ 47288کیسوں کی اطلاع دی ہے ۔ اس کے بعد چھتیس گڑھ میں 7302جب کہ کرناٹک نے 5279کیسوں کی اطلاع دی ہے ۔
تصویر-4
12ریاستیں یومیہ نئے کیسوں میں اضافے کے رجحان کونمایاں کررہی ہیں ۔
تصویر 5
تصویر،6
ہندوستان زیرعلاج مریضوں کی کل تعداد 788223تک پہنچ چکی ہے ۔ یہ اب ملک میں مجموعی پوزیٹو کیسوں کا 6.21فیصد پرمشتمل ہے ۔ پچھلے 24گھنٹے کے دوران مجموعی طورپرزیرعلاج مریضوں میں سے خالص 46393متاثرہ کیس ریکارڈ کئے گئے ۔ ملک میں مجموعی طورپر زیرعلاج مریضوں میں سے 57.42فیصد مریضوں کا تعلق مہاراشٹرسے ہے ۔
تصویر،
ہندوستان میں اب تک 11732279مریض شفایاب ہوچکے ہیں اورصحتیابی کی قومی شرح 92.48فیصد ہے ۔
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 50143مریض شفایاب ہوچکے ہیں
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کووڈ وباسے 446اموات ہوئی ہیں ۔ 8ریاستوں میں تازہ اموات کی شرح 80.94فیصد ہے ۔ مہاراشٹرمیں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں ، اس کے بعد پنجاب میں یومیہ 72اموات ہوئی ہیں۔
تصویر
گذشتہ 24گھنٹے کے دوران 13ریاستوں اورمرکزکے زیرانتظام علاقوں سے کووڈ کی وجہ سے کسی کے مرنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہیں ۔ ان ریاستوں میں اڈیشہ ، آسام ، پڈوچیری ، لداخ ، دمن اینڈ دیو، دادرونگرحویلی ، ناگالینڈ ، میگھالیہ ، منی پور، تریپورہ لکشدیپ ، میزورم ، انڈمان نکوبارجزائر اور اروناچل پردیش شامل ہیں ۔
***************
( ش ح۔ ح ا۔ع آ،05.04.2021)
U-3432
(Release ID: 1709834)
Visitor Counter : 270
Read this release in:
Malayalam
,
Bengali
,
English
,
Marathi
,
Hindi
,
Assamese
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu