سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

ریل کی پٹریوں کی صفائی ستھرائی کا کام اب ہاتھ سے کرنے کی بجائے صفائی کرنے والی گاڑیوں سے کیا جاسکے گا

Posted On: 05 APR 2021 3:22PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  06اپریل 2021: ریل کی پٹریوں کی صفائی کا کام ہاتھ سے کئے جانے کی بجائے اب صفائی کرنے والی گاڑیوں سے کیا جاسکے گا، حالانکہ ابھی تک ریل پٹریوں پر پڑے کچرے اور انسانی فضلہ کو ہاتھ سے صاف کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔

ملک میں 1993 میں  ہاتھ سے انسانی فضلہ اٹھانے اور اس کی صفائی کرنے پر پابندی لگائی جاچکی ہے لیکن اب بھی خواتین اور مردوںکو ریل کی پٹریوں سے جھاڑو اوردھات کی پتیوں کی مدد سے فضلہ ہٹاتے   ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ریل پٹریوں سے کچرا ہٹائے جانے کے بعد زیادہ دباؤ والے واٹر جیٹس سے پانی ڈال کر پٹریوں سے فضلہ گندگی تیل اور دیگر غیر باہری میٹریل کو صاف کیا جاتا ہے۔بھوپال میں واقع   نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنیکل ٹیچرس ٹریننگ اینڈ ریسرچ   کے میکینکل انجنئیرنگ کے شعبے کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شرد کے پردھان نے  والے ایک کثیر مقصدی کام کرنے والے  ریلوے ٹریک  صفائی گاڑی تیار کی ہے۔اس گاڑی کو میک ان انڈیا پہل سے تحریک لیتے ہوئے حکومت ہند کے سائنس اور ٹکنالوجی محکمے کے جدید مینوفیکچرنگ ٹکنالوجی پروگرام کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے اور اس ٹکنالوجی کے لئے ایک نیشنل پیٹنٹ  بھی دے دیا گیا ہے۔  یہ  خود بخود چلنے والی روڈ کم ریل گاڑی  خشک اور گیلے سکشن  نظام  کے علاوہ ہوا اور پانی کی بوچھار کرنے والی نوزلس  کنٹرول سسٹم   سے  لیس ہے ۔ یہ سڑک اور ریل  آلے  کے علاوہ  کثیر مقصدی کام کرنے  کے ساتھ ساتھ آسانی سے چلنے کی اہل ہے۔اس میں  ایک ڈسپلے یونٹ ہے ،جو چیلنج سے پُر ماحول میں صفائی کے انتظام کو کنٹرول کرتی ہے۔ اس کے ذریعہ ریل پٹریوں کی صفائی کے لئے گاڑی کے ڈرائیور کے علاوہ صرف ایک شخص کی ضرورت ہوتی ہے۔

گاڑی کے سکشن  نظام کے ذریعہ ایک بار سوکھا اور گیلا کچرا کھینچنے کے بعد نوزل سے پانی کی بوچھار ہوتی ہے اور جیٹ سے  گرنے والے پانی کی تیز دھار کسی بھی طرح کے انسانی فضلے  اور دیگر قسم کے کچرے کو بہا کرصاف کردیتی ہے۔ گاڑی میں  لگی  کچھ دیگر نوزل ریل پٹری پر مکھیوں ، چوہوں اور دیگر کیڑے مکوڑوں  سے چھٹکارے کے لئے دواؤں سے چھڑکاؤ  کیا جاتا ہے تاکہ اس پر مکھی ،چوہے یا دیگر کیڑے مکوڑے نہیں  پنپ سکیں  ۔ پانی کے جیٹ  پٹریوں سے  انسانی فصلہ اور دیگر قسم کے گیلے کچرے کو پوری طرح ہٹادیتے ہیں۔سکشن پمپ  سے  کھینچا گیا سوکھا اور گیلا کچرا الگ الگ ٹینکوں میں  اکٹھا ہوتا ہے اور ٹینکوں  کے  پورے بھر جانے پر اسے مقامی یونٹوں  کے کچرا جمع کرنے والے مقام  پر گرا دیا جاتا ہے۔ اس میں لگی کنٹرول لیور  سے  کنٹرول  ٹیلی اسکوپ   سکشن  پائپ پٹری کے ساتھ بنی نالیوں سے کیچڑ کو صاف کرتی ہے ۔ ٹیلی اسکوپ  سکشن پائپ کو پٹریوں کے کنارے کی نالیوں کی صفائی کے لئے مناسب  طرح سے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

کیونکہ  یہ ریل اور سڑک گاڑی ہے لہٰذا  بھارتی ریلوے کی جانب سے اسے  ایک میٹریل /  کوڑا اٹھانے والی ٹرانسپورٹ  گاڑی کے طور پر بھی ریل پٹری سے سڑک تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔اس گاڑی کو رکھ رکھاؤ / کنٹرول  گاڑی اور  کیڑے مار اسپرے کرنے والی گاڑی کے طور پر بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔جب یہ گاڑی صفائی  کے  موڈ میں نہیں ہو تو اس وقت  انجن ریلوے اسے ٹرانسپورٹ اور کنٹرول گاڑی کے طورپر بھی استعمال کرسکتا ہے۔اس کی کامیابی کے ساتھ تیاری  اور آزمائش کے بعد انڈین ریلوے اسے سبھی اسٹیشنوں  پر صفائی گاڑی کے طور پراستعمال کرسکتا ہے۔اس گاڑی کے رکھ رکھاؤ  کی قیمت  بہت کم ہے۔اس کا  حجم  بہت  مکمل ہے۔ یہ آگے اور پیچھے دونوں طرف چلائی جاسکتی ہے اور لگاتار اور رک رک کر کام کرسکتی ہے ۔ اس  طرح یہ موجودہ دستیاب گاڑیوں کے مقابلے میں کہیں بہتر اور پراثر ثابت ہوگی۔

پائلٹ ٹیسٹنگ کے بعد مینوفیکچرنگ انڈسٹری یا صنعت   ڈاکٹر شرد کے  پردھان  کے ساتھ مل کر اسے  بڑے  پیمانے پر  تیار کرنے کا کام شروع  کرسکتے ہیں۔

مزید تفصیلات کے لئے ڈاکٹر شرد کے پردھان سے  (spradhan@nitttrbpl.ac.in, 9300802353) پررابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1newMSU1.png

                                                                              تصویر :تیار کی گئی گاڑی  کا ٹھوس ماڈل

 

مجوزہ  کام کرنے والی کثیر مقصد ی  ریلوے ٹریک سے کوڑا اٹھانے والی  گاڑی  (1) ایک  ایسی سامان والی مشین ہے ، جس کا ڈیزائن انڈین ریلوے کی پٹریوں کی صفائی سے جڑے  معاملوں  کو حل کرتی ہے (2) یہ گاڑی  کئی  کام کرتی ہے اور ڈیزل انجن سے  آپریٹ ہونے والی سڑک اور ریل گاڑی ہے۔(3) صفائی کا عمل  ڈرائی سکشن یونٹ  اور (4) ویٹ سکشن  یونٹ سے کیا جاتا ہے۔(5) اس پٹری  کی صفائی  والی گاڑی کو فوراََ موثر ڈھنگ سے سبھی طرح کے کچرے  جیسے پلاسٹک بیگ ، بیکار کاغذ  ، پچکی ہوئی پلاسٹک کی بوتلیں ، ٹھنڈے  پانی  کے کین  ، پلاسٹک کی پلیٹیں  ،  پلاسٹک کے لفافے اور  انسانی فضلہ کی صفائی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔(6) ایسا کچرا جو چپکنے والا ہو اور جس کے حصے  پٹریوں کے ساتھ بنی نالیوں  میں چلے جاتے ہیں، ان کی صفائی زیادہ دباؤ والے واٹر جیٹ  اور کنٹرول ٹیلی اسکوپک سکشن  پائپ کے ذریعہ آسانی سے ہوجاتی ہے۔( 7) پٹریوں کے کنارے بنی نالیوں سے فضلہ اور کیچڑ نکالنے کے  لئے اس کے سکشن  پائپ کو مناسب طریقےسے سیٹ کیا جاسکتا ہے۔(8) ایک کیڑے مار یونٹ  بھی گاڑی کے پیچھے کی طرف لگائی گئی ہے،جس کے نوزل سے کیڑے مار دوا کا چھڑکاؤ کرکے کیڑے مکوڑے کاکروچ اور چوہوں کو مارا جاسکتا ہے۔

.

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Untitled-3copyAQXP.jpg

 

تیار کی گئی گاڑی کی حقیقی فوٹوگراف(آگے کا حصہ )

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Untitled-5copy4J0O.jpg

تیار کی گئی گاڑی کے پچھلے حصے کا حقیقی فوٹو

*************

ش ح۔ح ا ۔رم

(06-04-2021)

U- 3422



(Release ID: 1709803) Visitor Counter : 359