وزارتِ تعلیم

وزیر اعظم جناب نریندر مودی 7 اپریل 2021 کو 'پریکشا پر چرچا' پروگرام کے دوران طلبا، اساتذہ اور والدین سے بات چیت کریں گے

Posted On: 05 APR 2021 5:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 5 اپریل: طلبا، اساتذہ اور والدین کے ساتھ  وزیراعظم جناب نریندر مودی کی بات چیت کے منفرد پروگرام 'پریکشا پر چرچا' کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد پہلی بار آن لائن وسیلے سے کووڈ-19 رہ نما خطوط پر پوری طرح عمل کرتے ہوئے کیا جا رہا ہے۔ یہ پروگرام 7 اپریل (بدھ) کی شام 7 بجے ٹی وی چینلوں  اور ہندی ڈیجیٹل میڈیا  سمیت دیگر بڑی بھارتی زبانوں میں نشر کیا جائے گا۔ اس پروگرام کے چوتھے ایڈیشن کا انعقاد وزارت تعلیم کے اسکولی تعلیم اور لٹریسی کے شعبے کے ذریعے کام یابی سے کیا جارہا ہے۔

17 فروری سے 14 مارچ 2021 کے دوران مختلف موضوعات پر 9 ویں سے 12 ویں جماعت کے بچوں، اساتذہ اور والدین کے لیے آن لائن تخلیقی تحریری مقابلہ https://innovateindia.mygov.in/ppc-2021 پر منعقد کیا گیا تھا۔

پریکشا پر چرچا' کے چوتھے ایڈیشن کے مقابلے میں تقریباً 14 لاکھ شرکا نے حصہ لیا ہے۔ تخلیقی تحریری مقابلے میں 10.5 لاکھ طلبا، 2.6 لاکھ اساتذہ اور 92 ہزار والدین نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ شرکت کرنے والے 60 فیصد سے زائد طلبا کا تعلق 9 ویں اور 10 ویں جماعت سے ہے۔ پہلی بار 81 بیرونی ممالک کے طلبا نے 'پریکشا پر چرچا' تخلیقی تحریری مقابلے میں حصہ لیا ہے۔

' پریکشا پر چرچا ' کا یہ اہم پروگرام ٹی وی چینلوں/ ڈیجیٹل میڈیا پر دیکھا جاسکتا ہے جن میں ایجومن آف انڈیا، نریندرمودی، پی ایم او انڈیا، پی آئی بی انڈیا، دوردرشن نیشنل، مائی گوووانڈیا، ڈی ڈی نیوز، راجیہ سبھا ٹی وی، سویم پربھا شامل  اپنے اپنے فیس بک اور یوٹیوب چینلوں پر  7 اپریل کی شام 7 بجے سے دکھائیں گے۔ #ExamWarriors PPC20211#سے متعلق مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارموں پر بڑے پیمانے پر استعمال کیا جارہا ہے۔

امتحان کے جشن کو منانے کے لیے پورا ملک   ' پریکشا پر چرچا 2021 ' کے ذریعے ایک ساتھ آیا ہے تاکہ ملک بھر کے بیشتر طلبا، والدین اور اساتذہ کو وزیر اعظم کی متاثر کن اور معلومات افزا  باتوں سے استفادہ کیا جاسکے۔

***

ش ح۔ ع ا۔ م ف

U. No. 3401

 


(Release ID: 1709783) Visitor Counter : 162