ریلوے کی وزارت

ریلوے نے دریائے چناب پر  ایک  شاندار محراب کومکمل کر لیا ہے ، جو دنیا کا  سب سے اونچا ریلوے پل ہے


یہ محراب دریا کی سطح سے  359 میٹر اونچا ہے 

ریلوے کی حالیہ تاریخ میں   ہندوستان میں  یہ  سول انجینئرنگ  کا اب تک کا سب سے بڑا چیلنج ہے

کٹرا – بنیہال سیکشن کی تکمیل  کی جانب  ایک بڑا قدم ہے

Posted On: 05 APR 2021 3:22PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،05 اپریل / بھارتی ریلوے نے آج چناب دریا پر ایک مثالی  محراب مکمل کر لیا ہے ۔ 

          چناب  پل نے ، جو  دنیا کا سب سے اونچا ریلوے پل ہے ، جو اودھم پور  - سری نگر – بارہمولہ  ریل لنک پروجیکٹ  ( یو ایس بی آر ایل ) کا ایک حصہ ہے  ،  چناب پل   کا  اسٹیل  کا مثالی محراب  مکمل کرکے    تعمیر میں  ایک اہم  سنگِ میل حاصل کر لیا ہے ۔  یہ  دریائے چناب پر  پل تیار کرنے  کا سب سے مشکل مرحلہ تھا ۔ یہ کامیابی   111 کلو میٹر طویل  کٹرا – بنیہال سیکشن  کو مکمل کرنے کی جانب  ایک بڑی کامیابی ہے ۔  حقیقی طور پر  ہندوستان کی حالیہ  تاریخ میں یہ سول  انجینئرنگ کا اب  تک کا  سب سے بڑا چیلنج تھا ۔   آج محراب  کے سب  سے اوپری حصے میں 5.6 میٹر کا ٹکڑا  محراب کی دونوں جانب  بیچ میں جوڑا گیا   ، جس سے  دریا کے دونوں کناروں  پر  محراب  مکمل  ہو گئی ہے ۔ اس سے  محراب   کی تکمیل ہو گئی ہے ، جو  چناب پر  بنائی گئی ہے اور  اس کے تقریباً 359 میٹر نیچے   دریائے چناب بہہ رہا ہے  ۔  محراب کا کام  مکمل ہونے کے بعد  ، اب  کیبلس کو ہٹانے  ،   محراب   کے پہلوؤں میں کنکریٹ بھرنے    اور محراب  کےاوپر  ریلوے  لائن بچھانے  کا کام  مکمل کیا جائے گا ۔

   تاریخی  محراب کے کام کی تکمیل کا مشاہدہ   ریلوے ، کامرس و صنعت  ، صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیمِ عامہ   کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل   ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین  اور سی ای او جناب آشوتوش گنگال   ، شمالی ریلوے کے جنرل مینجر نے  ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے  مشاہدہ کیا ۔

مثالی چناب پل   کے محراب  کی خصوصیات :

  • بھارتی ریلوے  کشمیر وادی کو بقیہ ملک سے جوڑنے کی خاطر  یو ایس بی آر ایل   پروجیکٹ کے ایک حصے  کے طور پر  دریائے چناب پر  ایک محرابی پل  تعمیر کر رہی ہے  ۔
  • یہ پل 1315 میٹر طویل ہے    ۔
  • یہ دنیا میں سب سے اونچا ریلوے  پل ہے ، جو دریا کی سطح سے  359 میٹر اونچا ہے ۔ 
  • یہ   فرانس  ( پیرس ) میں مثالی ایفل ٹاور سے  35 اونچا ہو گا ۔
  • اس پل کی تعمیر میں  28660  ایم ٹی اسٹیل   ، 10 لاکھ  سی یو ایم     زمینی  کام   ، 66000 سی یو ایم کنکریٹ  اور 26 کلو میٹر سڑک  کی تعمیر شامل ہے ۔
  • محراب  اسٹیل کے بنے  بکسوں پر مشتمل ہے ۔   اس کے استحکام میں اضافے کی خاطر محراب کے بکسوں میں  کنکریٹ بھری جائے گی ۔
  • محراب کا مجموعی وشن  10619 ایم ٹی ہے   ۔
  • بھارتی ریلوے میں  پہلی مرتبہ محراب کے حصوں کو  اوور ہیڈ کیبل کرین کے ذریعے   یکجا کیا گیا ۔
  • ڈھانچے کی تفصیلات  تیار کرنے کے لئے  جدید ترین ‘ ٹیکلا ’ سافٹ ویئر استعمال کیا گیا ۔
  • ڈھانچے میں استعمال کی گئی اسٹیل منفی 10 ڈگری سیلسیس  سے لے کر  40 ڈگری  سیلسیس  تک درجۂ حرارت  کے لئے موزوں ہے ۔

کچھ دیگر خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

1 ۔      کلائنٹ : شمالی ریلوے

2 ۔      نافذ کرنے والی ایجنسی : میسرز  کونکن ریلوے  کارپوریشن لمیٹیڈ  ۔

3 ۔      پل کی لاگت : 1486 کروڑ روپئے ۔

4 ۔      کنٹریکٹر :  میسرز  جناب برج   پروجیکٹ انڈر ٹیکنگ [ الٹرا – ایفکونس – وی ایس ایل ( جے وی ) ] ۔

5 ۔      پل کی کل لمبائی : 1.315 کلو میٹر ۔

6 ۔      اسپینس  کی تعداد : 17 عدد ۔

7 ۔      خاص محرابی  اسپینس  کی لمبائی  : 467 میٹر ( عمودی ) ؛ 550 میٹر ( مخروطی ) ۔

8 ۔      پل کے ڈیزائن  کی عمر : 120 سال ۔

9 ۔      ڈیزائن کی اسپیڈ  : 100 کلو میٹر فی گھنٹہ ۔

10 ۔    استعمال شدہ  کل اسٹیل  : 28660 ایم ٹی ( تقریباً )

11 ۔    ڈیزائن کی ہوا کی رفتار : 266 کلو میٹر فی گھنٹہ ۔

12 ۔    ڈیزائنر :

          اے ۔  وائیڈکٹ    اور بنیاد : میسرز ڈبلیو ایس پی  ( فن لینڈ  ) ۔

          بی ۔ محراب : میسرز لیون ہارٹ  ، آندرا اینڈ  پارٹنرس ( جرمنی  ) ۔

          سی ۔ بنیاد کا تحفظ : انڈین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس   بنگلور ۔

13 ۔    پروف کنسلٹنٹ :

          اے ۔ فاؤنڈیشن اینڈ فاؤنڈیشن  پروٹیکشن : میسرز یو آر ایس  ، برطانیہ ۔

          بی ۔  وائیڈکٹ اور محراب کا  سوپر اسٹرکچر :  میسرز  سی او ڈبلیو آئی  ، برطانیہ ۔

14 ۔    ڈھلان کے استحکام کا تجزیہ  : ( خود مختار  کنسلٹنٹ )  میسرز آئی ٹی اے ایس سی اے ، امریکہ ۔

15 ۔    ڈھلان کے استحکام کا تجزیہ  : انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف ٹیکنا لوجی  ، دلّی ۔

16 ۔    سیسمک تجزیہ  : انڈین انسٹی ٹیوٹ  آف ٹیکنا لوجی  دلّی اور روڑکی ۔

پل کی منفرد خصوصیات :

  • اس پل کو 266 کلو میٹر فی گھنٹہ   کی رفتار کا مقابلہ  کرنے کے ڈیزائن کا بنایا گیا ہے ۔
  • اس پل کو  پہلی مرتبہ  ڈی آر ڈی او کی مشاورت سے دھماکے کا  لوڈ برداشت کرنے کے قابل بنایا گیا ہے ۔
  • یہ پل   ، اس کے ایک پائے / قینچی کو ہٹانے  کے بعد  30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ٹرین چلانے کے لئے  قابل استعمال رہے گا ۔
  • اس کو پل کو  شدید زلزلے   میں قائم رہنے والا بنایا گیا ہے ، جو ہندوستان میں زون پانچ کی شدت کو  برداشت  کر سکتا ہے ۔
  • بھارتی ریلوے میں پہلی مرتبہ  ویلڈنگ کی  جانچ کے لئے   فیزڈ ایرے  الٹرا سونک ٹسٹنگ مشین  کا استعمال کیا گیا ۔
  • بھارتی ریلوے میں پہلی مرتبہ ویلڈ کی ٹسٹنگ کے لئے موقع پر  ہی  این اے بی ایل کی تسلیم شدہ لیب قائم کی گئی ہے ۔
  • ڈھانچے کے مختلف حصوں کو جوڑنے کے لئے  تقریباً 584 کلو میٹر  ویلڈنگ کا کام کیا ہے ، جو جموں توی   سے نئی دلّی کے درمیان فاصلے کے برابر ہے ۔
  • سری نگر کی جانب    کیبل کرین کی اونچائی  127 میٹر ہے  ، جو   72 میٹر اونچی قطب مینار سے کہیں زیادہ اونچی ہے ۔ 
  • بھارتی ریلوے میں پہلی مرتبہ  اینڈ لانچنگ میتھڈ کو استعمال کرتےہوئے  قوس کی شکل کا وائیڈکٹ لانچ کیا گیا ۔
  • جدید ترین  آلات کے ذریعے  ہیلتھ  مانیٹرنگ اور وارننگ  نظام کی منصوبہ بندی کی گئی ۔          

محراب بندی  کی تقریب کی تفصیلات :

  • محراب کو بند کرنے اور  اِسے لانچ کرنے سے پہلے  پوری محراب کو  اسٹے کیبل  کے ذریعے روکا گیا ۔
  • محراب  کی تکمیل میں  آخری 8 حصے لگائے گئے ( 4 عدد اَپ اسٹریم اور 4 عدد  ڈاؤن اسٹریم  میں ) ۔
  • محراب  بند کرنے کا عمل 20 فروری ، 2021 ء کو شروع ہوا ۔ محراب بند کرنے کی تقریب سے پہلے 7 حصوں کو  پہلے سے ہی  جوڑ دیا گیا تھا ۔
  • محراب بند کرنے کے وقت  سیگمنٹ نمبر ڈبلیو ٹی 28 کو جوڑا گیا  ۔ یہ حصہ  اونچائی پر (  مغرب کی جانب  ) کوری کی طرف ہے ۔
  • نام : ڈبلیو ٹی 28 ( اَپ اسٹریم کا سب سے اوپر کا حصہ ) ۔
  • سائز : 5.6 میٹر  x 4.0 میٹر x 0.98 میٹر ( لمبائی  x چوڑائی x  اونچائی ) ؛  وزن :

محراب  بند کئے جانے کے بعد ، دیگر سرگرمیاں  جیسے  اسٹے کیبل کا ہٹایا جانا ،  کنکریٹ بھرنا   ، قینچی قائم کرنا   اور  اصل محراب  پر  ڈیک   تیار کرنے جیسے   کام کئے جائیں گے ۔

اہم سرگرمیوں میں پیش رفت :

نمبر شمار

سرگرمیاں

اسکوپ

تکمیل شدہ

1.

فیبریکیشن

28,660 ایم ٹی

28,595 ایم ٹی

2.

مجموعی  ایریکشن

28,660 ایم ٹی

16,902 ایم ٹی

3.

محراب کا ایریکشن

10,619 ایم ٹی

10,236 ایم ٹی

4.

روک بولٹس

69,343 آر ایم ٹی

66,683 آر ایم ٹی

5.

شورٹ کریٹ

75,061 ایس کیو ایم

73,761 ایس کیو ایم

 

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 05.04.2021  )

U. No. 3396



(Release ID: 1709769) Visitor Counter : 510