قبائیلی امور کی وزارت

ٹرائیفیڈ کے گاؤں اور ڈجیٹل کنکٹ مہم - سنکلپ سے سِدھی کا آغاز

Posted On: 04 APR 2021 11:35AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،04 اپریل /  گاؤں اور ڈجیٹل رابطے  کی کامیابی کے بعد  ، جس کے دوران  ملک بھر میں ٹرائیفیڈ کے علاقائی عہدیداروں نے    قابلِ قدر قبائلی آبادی والے  گاؤوں کی نشاندہی کرنے  اور  مختلف پروگراموں کے نفاذ کی نگرانی کرنے کے لئے 2021 ء کے شروع میں  اقدامات  کئے تھے ،  قبائلی امور کی وزارت کے تحت ٹرائیفیڈ نے ، اب  ‘ سنکلپ سے سِدھی ’’ – گاؤں  اور ڈجیٹل رابطہ مہم   کا آغاز کیا ہے ۔  یکم اپریل ، 2021 ء سے شروع ہونے والی  ، اِس  100 دن کی مہم میں  150 ٹیمیں  ( ٹرائیفیڈ اور  ریاستی   نفاذ کی ایجنسیاں / سر پرست ایجنسیاں / ساجھیداروں  کی ہر خطے  میں 10 ) دس – دس  گاؤوں کا دورہ کریں گی ۔  ہر خطے میں  100 گاؤں اور ملک بھر میں  1500 گاؤوں کا اگلے  100 دن میں احاطہ کیا جائے گا ۔ اس مہم کا خاص مقصد ، اِن گاؤوں میں  وَن دھن وکاس کیندر کو سرگرم کرناہے ۔

          ٹرائیفیڈ کے تمام اقدامات میں  ، جنہیں  سماج کے  محروم قبائلی طبقے  کی مدد کرنے  کے لئے شروع کیا گیا ہے ، مختلف اسکیم  ، کم از کم امدادی قیمت اور  ایم ایف پی  کے لئے ویلیو چین  قائم کرکے  جنگل کی  چھوٹی موٹی پیداوار   ( ایم ایف پی ) کے فروخت  کرنے کا نظام ، جو   جنگل کی پیداوار  اکٹھا کرنے والوں کو ایم ایس پی فراہم کرتا ہے  اور  وَن دھن وکاس کیندر وغیرہ کو  پورے ملک میں بہت مقبولیت  حاصل ہوئی ہے ، خاص طور پر 2020 ء میں عالمی وباء کے دوران یہ اسکیم  قبائلیوں کے لئے  ایک  امرت ثابت ہوئی ہے ۔ 

          ایم ایف پی کے لئے ،   ایم ایس پی کی اسکیم کا مقصد قبائلی   ذخیرہ کرنے والوں  کے لئے  مناسب قیمت  کو یقینی بنانا  ، ابتدائی   پروسیسنگ  ، ذخیرہ اندوزی  اور  نقل و حمل وغیرہ   کے  ساتھ   قبائلیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے وسائل  کی پائیدار  فراہمی   کو یقینی بنانا ہے  تاکہ    قدرتی اشیاء ، جو جلد خراب ہونےو الی ہیں ، اُن کی فروخت کے  بنیادی  ڈھانچے  کی کمی کو دور کرنا  اور   دلالوں کے استحصال سے بچانے کے لئے حکومت کی  بر وقت امداد  فراہم کرنا ہے ۔  اِن 1500 گاؤوں میں وی ڈی وی کے کے سرگرم ہونے کے بعد  اگلے 12 مہینوں میں 200 کروڑ روپئے کی فروخت کا ہدف  مقرر کیا گیا ہے ۔ دورہ کرنے والی ٹیمیں   مقامات کی نشاندہی  کریں گی اور   ٹرائیفوڈ  اور اسفورتی    کے طور پر  وی ڈی وی کے ، کے کلسٹر  بنانے  کے امکانات کا بھی جائزہ لیں گی ۔  وہ قبائلی دست کاروں اور دیگر گروپوں کی  بھی نشاندہی کریں  گی اور انہیں   سپلائی کرنے والوں کے طور پر  پینل میں شامل کریں گی  تاکہ انہیں   ٹرائبس انڈیا نیٹ ورک کے ذریعے  فزیکل آؤٹ لیٹ  اور  TribesIndia.com کے ذریعے وسیع مارکیٹ تک رسائی حاصل ہو سکے ۔

          سنکلپ کے سدھی  پورے ملک میں  قبائلی ماحولیات میں یکسر تبدیلی  لانے میں مدد گار ہو گی ۔

 

          ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 04.04.2021  )

U. No. 3354

 



(Release ID: 1709469) Visitor Counter : 180