نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

ایسٹر کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کا پیغام

Posted On: 03 APR 2021 8:00PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی۔ 15 اپریل      ایسٹر کے موقع پر نائب صدرجمہوریہ  کے پیغام کا مکمل متن مندرجہ ذیل ہے:

"میں خداوند یسوع مسیح کے دوبارہ زندہ ہونے کی علامت “ایسٹر" کے مقدس موقع پر اپنے سبھی ہم وطنوں کو والہانہ مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں ۔

بنی نوع انسان کے نجات دہندہ کے طور پر قابل پرستش ، یسوع مسیح نے محبت ، امن ، شفقت اور عفو و درگذر کے ذریعہ انسانیت کی نجات کا راستہ روشن کیا۔

آئیے، ہم  تمام انسانوں کے تئیں ہمدردی  کے جذبے کے ساتھ ایسٹر کا  تہوار منائیں۔ میری تمنا ہے کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں اچھی صحت ، امن و شانتی اور ہم آہنگی لائے۔ "

  

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 (ش ح ۔ رض (

U-3348

 



(Release ID: 1709416) Visitor Counter : 135