ریلوے کی وزارت

جناب پیوش گوئل نے کووڈ کے سال میں ریل پریوار کی محنت اور مسلسل کوششوں کے لئے اُن کا شکریہ ادا کیا


‘‘ اگر چہ ہم خود اپنا نقصان کبھی نہیں بھول سکتے لیکن یہ ریل پریوار کا عزم محکم اور تدبر تھا ، جو عالمی وباء کے غیر معمولی حالات میں بھی فاتح بن کر ابھرا ہے ’’ – جناب پیوش گوئل

Posted On: 03 APR 2021 11:08AM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،03 اپریل / جناب پیوش گوئل نے کووڈ سال کے دوران اپنی سخت محنت اور  مسلسل کوششوں اور تقریباً سبھی ریکارڈ توڑنے کے لئے ریل پریوار کا شکریہ  ادا کیا ہے ۔

          ریلوے ، کامرس و صنعت ، صارفین کے امور  ، خوراک اور تقسیمِ عامہ کے مرکزی وزیر  جناب پیوش گوئل نے  آج ریل پریوار کے لئے تحریر کرتے ہوئے کہا کہ   یہ ہمارے لئے فخر  اور اطمینان کی بات  ہے  کہ ہم نے  معزز وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی  کی  ویژنری قیادت کے تحت  ایک اور مالی سال  کو الوداع کہا ہے ۔  انہوں نے کہا کہ  پچھلا سال  ایسا تھا ، جس کا ہمیں پہلے  کبھی  تجربہ نہیں ہوا ۔  اگر چہ اپنا نقصان   کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا لیکن یہ ریل پریوار کا عزم محکم اور تدبر   اور پختہ عزم تھا ،  جو  غیر معمولی وباء میں بھی  فاتح بن کر ابھرا ہے ۔           

image001DJ8N.jpg

 

          جناب پیوش گوئل نے کہا کہ کووڈ – 19 وباء کے دوران ریلوے کے ہمارے  خاندان نے خود کو  ملک کی خدمت کے لئے  وقف کر دیا تھا ۔  ایسے میں ، جب کہ  دنیا   اپنی جگہ رُک سی گئی تھی ، ریلوے کے لوگوں نے  ایک دن کی بھی چھٹی  نہیں کی اور   معیشت کو   پٹری پر چلاتےرہنے کے لئے  ذاتی خطرے کے  باوجود  اور زیادہ سے محنت  کام کیا ۔

 وزیر موصوف نے مزید کہا کہ  سبھی  کے عہد کی وجہ سے ہم نے  تمام ضروری اشیاء ، چاہے وہ بجلی  کے کارخانوں کے لئے کوئلہ ہو ، کسانوں کے لئے کھاد ہو  اور ملک بھر میں  صارفین کے لئے  اناج ہو  ، تمام ضروری اشیاء کی بلا رکاوٹ سپلائی کو یقینی بنایا ہے ۔  جناب گوئل نے لکھا کہ  کووڈ – 19 کےخلاف اجتماعی لڑائی میں ملک   ریل پریوار   کے بے لوث تعاون کو ہمیشہ یاد رکھے گا ۔ 

          وزیر موصوف نے کہا کہ  آپ کی  قوت ارادی  اور  عزم  کے ساتھ ہم نے اِس بحران کو موقع میں بدل دیا ۔   4621 شرمک خصوصی ٹرینیں چلائی گئیں تاکہ   63 لاکھ سے زیادہ پھنسے ہوئے شہریوں کو لے جاکر  ، اُن  کے اہلِ خانہ سے ملایا جائے ۔  لاک ڈاؤں کے دوران پابندیوں کے  باوجود  تحفظ اور بنیادی ڈھانچے کے 370  بڑے کام مکمل کئے  گئے ۔ کسان ریل سروس ہمارے  اَنّ داتاؤں کو براہ راست  بڑی منڈیوں سے  جوڑنے کا  ایک  ذریعہ بن گئی ہے ۔  آپ نے اپنی خدمت کے ذریعے ، اس کو ممکن بنایا ہے اور  اس کے نتیجے میں  لاکھوں لوگوں کی زندگی  اور دلوں  کو آپ نے چھو لیا ہے۔

          انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے  بہت فخر کی بات ہے کہ  ریلوے نے  اپنے مثالی کام ساتھ   معاشی بحالی   کی قیادت کی ہے ۔ 1233 ملین ٹن  سامان کی نقل و حمل کی گئی  ، جو  کسی بھی سال میں اب تک کی سب سے بہتر  نقل و حمل ہے ۔ پچھلے مالی سال کے دوران  6015 آر کے ایم  ریل کی برق کاری کا کام مکمل کیا گیا ۔  انہوں نے کہا کہ کہاوت ہے کہ ریکارڈ  ٹوٹنے  کے لئے بنتے ہیں اور  یہ کام  بھارتی ریلوے سے بہتر کوئی نہیں کرتا ۔

          وزیرموصوف نے مزید کہا کہ اب  ریلوے  صارفین پر مرکوز  ادارہ بن گیا ہے اور اپنی رفتار   اور آپریشن  کی صلاحیت  کو بہتر بنانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے ۔  یہ مال گاڑیوں کی اوسط  رفتار سے ظاہر ہے ، جو دوگنی ہو کر تقریباً 44 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ گئی ہے اور مسافر ٹرینوں نے وقت کی پابندی  میں 96 فی صد تک کارکردگی حاصل کی ہے ۔ پچھلے دو برسوں میں  ٹرین کے حادثوں میں زبردست کمی آئی ہے اور اس کے نتیجے میں مسافروں کی  کوئی اموات درج نہیں کی گئی ۔

          جناب گوئل نے لکھا کہ ‘‘ میں ،  آپ کی  محنت اور مسلسل کوششوں کا شکریہ  ادا کرتا ہوں  ۔ میں یہ بات  پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ اس  محنت کش  ٹیم  کے ساتھ ہم  ریکارڈ  توڑتے رہیں گے ، زیادہ  بڑے ہدف حاصل کرتےرہیں گے ، اپنی کار کردگی سے دوسروں  کے لئے مثال قائم کرتے رہیں گے اور بھارتی معیشت  کی ترقی میں تعاون  کرتے رہیں گے ۔ ’’ 

         

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 03.04.2021  )

U. No. 3321

 


(Release ID: 1709343) Visitor Counter : 203