ریلوے کی وزارت

6000 آر کے ایم کے ساتھ ریلوے نے ، روٹس کی اب تک کی سب زیادہ برق کاری کی ، ایک سال میں 37 فی صد کا حیرت انگیز اضافہ


31 مارچ ، 2021 ء تک 45881 آر کے ایم یعنی 71 فی صد برق کاری کی گئی

ریل پٹریوں کی کل 34 فی صد برق کاری پچھلے تین برسوں کے دوران ہی کی گئی

ماحولیات کے لئے زبردست بہتری

Posted On: 02 APR 2021 2:15PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،02 اپریل / 21-2020 ء میں ایک ہی سال کے دوران  بھارتی ریلوے نے اب تک کی سب سے زیادہ  برق کاری کرتے ہوئے 6015 روٹ کلو میٹر ( آر کے ایم ) کا احاطہ کیا ہے ۔

          کووڈ – 19 عالمی وباء کے باوجود  برق کاری میں  19-2018 ء کے مقابلے ، جو  5276 آر کے ایم تھی ، برقی کاری  میں اضافہ ہوا ہے۔ 

          بھارتی ریلوے کے لئے  21-2020 ء کے مشکل وقت میں 6000 کلو میٹر سے زیادہ کی برق کاری کا پروجیکٹ  مکمل کرنے کا ہدف   حاصل کرنا  ایک فخر کی بات ہے ۔ بھارتی ریلوے  ماحول دوست اور  توانائی میں بچت کرنے والا   بن رہا ہے ۔

          بھارتی ریلوے کا  موجودہ براڈ گیج نیٹ ورک  63949 روٹ کلو میٹر ( آر کے ایم ) ہے ، جس میں کونکن ریلوے  کا 740 کلو میٹر  شامل کیا جائے تو یہ 64689 آر کے ایم ہوتا ہے ، جس میں 31 مارچ ، 2021 ء تک  71 فی صد یعنی 45881 آر کے ایم  کی برق کاری کی جا چکی ہے ۔

          حالیہ برسوں میں  ریلوے کی برق کاری پر  زیادہ توجہ دی گئی ہے  ، جس کا مقصد درآمد شدہ پیٹرولیم پر مبنی توانائی  پر ملک کے انحصار کو کم کرنا اور ملک میں  ماحول دوست  ، تیز تر  اور  کم توانائی والے  ٹرانسپورٹ  کی فراہمی کے ویژن کے ساتھ ملک میں توانائی کی سکیورٹی  میں اضافہ کرنا ہے ۔

          سال 2007 ء  سے 2014 ء کے دوران 7 سال میں  کی گئی  برق کاری کے مقابلے  2014 ء سے 2021 ء کے دوران سات برسوں میں 5 گنا برق کاری کی گئی ہے ۔ 2007 ء سے 2014 ء کے دوران 4337 آر کے ایم  ( موجودہ براڈ گیج کےروٹس کا 7 فی صد ) پر برق کاری کی  گئی تھی ، جب کہ 2014 ء سے اب تک 24080 آر کے ایم ( موجودہ براڈ گیج  کا  37 فی صد ) پر برق کاری کی گئی ہے ۔ 

          اب تک برق کاری شدہ کل  45881 آر کے ایم میں 34 فی صد برق کاری  صرف پچھلے 3 برسوں میں کی گئی ہے ۔ 

          بھارتی ریلوے نے  21-2020 ء کے دوران  ریکارڈ  56 ٹی ایس ایس  ( ٹریکشن  سب اسٹیشن ) لگائے ہیں  ، جب کہ اس سے پہلے سب سے زیادہ 42 ٹی ایس ایس تھے ۔ اس سے  کووڈ وباء کے باوجود  33 فی صد کی بہتری  کا اظہار ہوتا ہے ۔

          پچھلے 7 برسوں کے دوران اب تک  201 ٹریکشن سب اسٹیشن  قائم کئے گئے ہیں  ۔

          بھارتی ریلوے نے  ، جن اہم سیکشن پر  برق کاری کی ہے ، ان میں سے کچھ مندرجہ ذیل ہیں :

 

نمبر شمار

اہم روٹ

1 ۔

جبل پور کے راستے ممبئی – ہاوڑہ

2 ۔

دلّی – دربھنگا – جے نگر

3 ۔

اونریہار  کے راستے  گورکھپور – وارانسی

4 ۔

جبل پور – نین پور – گونڈیا  - بلّر شاہ

5 ۔

چنئی – تریچی

6 ۔

اندور – گنا – گوالیار  - امرتسر

7 ۔

دلّی  - جے پور – ادے پور

8 ۔

نئی دلّی  - نئی  کوچ بہار – سری رام پور – آسام براستہ پٹنہ  اور  کٹیہار

9 ۔

 اجمیر – ہاوڑہ

10 ۔

ممبئی – مارواڑ

11 ۔

دلّی – مراد آباد – ٹنک پور

 

       

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

   بھارتی ریلوے  نے دسمبر ، 2023 ء تک اپنے تمام ٹریکس پر پوری طرح برق  کاری کرنے کا  منصوبہ بنایا ہے ۔

          ریل کی مکمل  برق کاری سے 2030 ء تک  اپنی پوری  بجلی کا لوڈ قابلِ تجدید توانائی کے وسائل سے  حاصل کرکے    پوری طرح صفر اخراج  کےہدف کو حاصل  کرنے میں مدد  ملے  گی ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 02.04.2021  )

U. No. 3304

 



(Release ID: 1709237) Visitor Counter : 224