سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے مالی سال 21-2020 ء میں یومیہ 37 کلومیٹر شاہراہ کی تعمیر کا ریکارڈ سنگِ میل حاصل کیا
Posted On:
02 APR 2021 9:13AM by PIB Delhi
نئی دلّی ،02 اپریل / سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے پچھلے چند برسوں میں ملک بھر میں قومی شاہراہوں کی تعمیر میں زبردست فروغ حاصل کیا ہے ۔ وزارت نے سال 21-2020 ء کے دوران یومیہ 37 کلو میٹر شاہراہوں کی تعمیر کا ریکارڈ سنگِ میل حاصل کیا ہے ، جو غیر معمولی ہے ۔ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں اور ایم ایس ایم ای کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے کل شام آر ٹی ایچ کی وزارت کے عہدیداروں کی عزت افزائی کی اور انہیں توصیف نامے پیش کئے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ یہ کام عہدیداروں اور دیگر فریقوں کی سخت محنت اور ٹیم ورک کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔ انہو ں نے کہا کہ یہ کامیابیاں غیر معمولی ہیں اور دنیا کے کسی بھی ملک میں ، اس کی برابری نہیں ہو سکتی ۔
مندرجہ ذیل میں اہم کامیابیوں کا خلاصہ دیا گیا ہے ۔
- پچھلے 7 برسوں میں قومی شاہراہوں کی طوالت ( جو اپریل ، 2014 ء میں تھی ) 91287 کلو میٹر سے 50 فی صد بڑھ کر ( 20 مارچ ، 2021 ء کو ) 137625 کلو میٹر تک پہنچ گئی ہے ۔
- بجٹ میں مختص کل رقم میں 5.5 گنا اضافہ ہوا ہے ، جو مالی سال 2015 ء میں 33414 کروڑ روپئے سے بڑھ کر مالی سال 2022 ء میں 183101 کرو ڑروپئے ہو گیا ہے ۔
- مالی سال 2020 ء میں کووڈ – 19 سے متعلق اثرات کے باوجود مالی سال 2021 ء میں مختص رقم میں 126 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔ مالی سال 2020 ء کے مقابلے مالی سال 2021 ء میں منظور شدہ کلو میٹر لمبائی میں 9 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔
- مالی سال 2010 ء سے مالی سال 2014 ء کے مقابلے مالی سال 2015 ء سے مالی سال 2021 ء کے درمیان اوسط سالانہ پروجیکٹ ایوارڈ ( سالانہ اوسط ایوارڈ کی لمبائی ) میں 85 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔
- مالی سال 2010 ء سے مالی سال 2014 ء کے درمیان شاہراہوں کی تعمیر کے مقابلے 2015 ء سے 2021 ء کے درمیان شاہراہوں کی تعمیر میں 83 فی صد کا اضافہ درج کیا گیا ہے ۔
- مالی سال 2020 ء کے مقابلے ( 31 مارچ کو ) مالی سال 2021 ء کے آخر میں جاری پروجیکٹوں پر کام کی مجموعی لاگت میں 54 فی صد کا اضافہ ہوا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 02.04.2021 )
U. No. 3305
(Release ID: 1709236)
Visitor Counter : 213