سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

مشاہداتی ایسٹرونومی (علم نجوم) سے متعلق قومی ورکشاپ میں اس شعبے سے طویل عرصے سے چلی آرہی سائنسی مشکلات پر تبادلہ خیال ہوگا


اس ورکشاپ کا اہتمام 5 اپریل سے 9 اپریل 2021 کے دوران کیا جائے گا

Posted On: 31 MAR 2021 2:48PM by PIB Delhi

ملک بھر کے مختلف اداروں کے سائنس داں ’ایسٹرو فزیکل جیٹس اینڈ آبزرویشنل فیسبلی ٹیز: نشینل پرسپیکٹو‘ کے عنوان سے ایک قومی ورکشاپ میں مشاہداتی علم نجوم کے شعبے میں لمبے عرصے سے چلے آرہے مختلف سائنسی مسائل پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس ورکشاپ کا اہتمام 5 اپریل سے 9 اپریل کے درمیان کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ اس میں ہندوستان بھر کے 30 سے زیادہ اداروں کے 200 سائنس داں اور نوجوان محققین ایک ساتھ مل بیٹھ کر ستاروں سے لے کر گیلکسیز سمیت مختلف زمروں کی چیزوں سے کھلنے والے پھواروں کے آؤٹ فلو کے بارے میں صلاح ومشورہ کریں گے۔

ایسٹروفزیکل جیٹس (پھواروں کو باقاعدہ طور سے آئیونایزڈ میٹر (چیز) کے آؤٹ فلو کی شکل میں جانا جاتا ہے اور وہ گیلسٹیک اور ایکسٹرا۔ گیلیسٹک دونوں طرح کے وسیلوں کے بیچ اخراج کی ایک توسیع شدہ کرن کی شکل میں دیکھے جاتے ہیں۔ اینگ میگٹیک وسیلوں کے پیچھے کی فزیکل بے حد کم سمجھ میں آنے والے شعبوں میں سے ایک ہے اور ایسے دلچسپ وسیلوں کے بارے میں موجودہ جانکاری کو بہتر بنانے کی سمت میں اور زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ مشاہداتی سائنسز کے اریہ بھٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ جو بھارت سرکار کے سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کے ایک خود مختار ادارہ ہے کے ذریعے اس منعقدہ ورکشاپ میں اس بات پر من تھن (غور وفکر) کیا جائے گا کہ موجودہ اور آئندہ بھارتی مشاہداتی سہولتوں کا استعمال کرکے ہماری برادری ان طویل مدت والی سائنسی مسائل کے حل میں کیسے تعاون دے سکتا ہے۔ اس پورے ورکشاپ کو آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے ہیوسٹ کیا جائے گا۔

ہندوستان میں علم نجوم کے جاننے والوں کا ایک بڑا حصہ اکیٹو گیلیسٹک نیوکلی (اے جی این) گامارے برسٹ (جی آر بی) سپرنواواے اکسرے بینریز جیسے ایسٹرو فزیکل وسیلوں کے لئے کام کرتا ہے اور اس کے لئے کثیر ویولینتھ مشاہداتی سہولیات کی ایک رینج کا استعمال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ایریز نینی کٹ مستقبل قریب میں ملک کے دیگر اہم اداروں کے ساتھ مل کر دیسی سطح کی کوششوں اور بین الاقوامی تعاون کے ذریعے آنے والی دہائیوں کے دوران اس موضوع سے جڑے مختلف مورچوں سے نمٹنے کے لئے بڑی مشاہداتی سہولتوں کی ایک نسل کو تیار کرنے کی اسکیم تیار کی گئی ہے۔

مجوزہ ورکشاپ کا مقصد تمام فریقوں کو ایک ساتھ لانا ہے تاکہ اس موضوع پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جاسکے اور اب تک کی گئی پیش رفت کا جائزہ لیا جاسکے اور ہندوستانی برادری کو ایک بڑی حد تک مضبوط بنایا جاسکے۔ اس ورکشاپ کا اہتمام سائنس وٹکنالوجی کے محکمے کی گولڈن جوبلی یادگاری سال 2021-1971) کے اک حصے کے طور پر اہتمام کیا جارہا ہے اور ساتھ ہی یہ آزادی کے 75 سال پورے ہونے کے جشن منانے والے پہلے قومی پروگراموں آزادی کا امرت مہوتسو میں ایک ہے۔

ممبئی کے ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف فنڈ اینٹل ریسرچ، بنگلورو کے انڈین انسٹی ٹیو آف ایسٹروفزکس، ممبئی کے بھابھا ایٹومک ریسرچ سینٹر، بنگلورو کے رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، پنے کے نشینل سینٹر برائے ریڈیو ایسٹرو فزکس، کولکاتا کے سہا انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئرفزکس، انٹر-یونیورسٹی فار ایسٹرونومی اور ایسٹرو فزکس (پنے) فزکس ریسرچ لیباریٹری احمد آباد اور بنگلورو کے ایسرو ہیڈ کوارٹرس کے ساتھ ایریز کے ذریعے اس 5 روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

 

..................................................

 

ش ح، ح ا، ع ر

31-03-2021

U-3242



(Release ID: 1709138) Visitor Counter : 151