وزارت دفاع
ھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو مالی سال 21-2020 کے لئے 174.43 کروڑ روپے کا دوسرا عبوری منافع کا چیک پیش کیا
Posted On:
30 MAR 2021 5:19PM by PIB Delhi
بھارت الیکٹرانکس لمیٹیڈ (بی ای ایل) نے مالی سال 21-2020 کے لئے بھارت سرکار کو اپنی پیڈ اپ پونجی پر 140 فیصد کا دوسرا عبوری منافع دیا ہے۔
بی ای ایل کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب ایم وی گوتما نے 30 مارچ 2021 کو نئی دلی میں وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو 174,43,63,569.20/-روپے (ایک سو چوہتر کروڑ، تینتالیس لاکھ تیرسٹھ ہزار پانچ سو انہتر روپے اور 20 پیسے) کا دوسرا عبوری منافع کا چیک پیش کیا۔ اس موقع پر سکریٹری دفاعی پیداوار جناب راج کمار بھی موجود تھے۔
بی ای ایل کے مالی سال 21-2020 کے لئے 140 فیصد کی شکل میں اپنے شیئر ہولڈرس کو دوسرا عبوری منافع (1.40 روپے فی شیئر) کا اعلان کیا ہے۔ بی ای ایل نے مالی سال 20-2019 کے لئے اپنی پیڈ اپ پونجی پر کل 280 فیصد کا فائدہ دیا ہے۔
...............................................................
ش ح، ح ا، ع ر
30-03-2021
U-3204
(Release ID: 1709136)
Visitor Counter : 161