بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
سورت اور دیو کے درمیان اپنی نوعیت کی پہلی کروز خدمات کا آغاز
کروز خدمات کو الیکٹرانک طریقے سے جھنڈی دکھا کر روانہ کرتے ہوئے جناب من سکھ منڈاویا نے کہا: آبی نقل و حمل، نقل و حمل کا نیا مستقبل ہے اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت کی اس پر خصوصی توجہ ہے
Posted On:
31 MAR 2021 6:02PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 31 مارچ 2021: بندرگاہ، جہاز رانی اور آبی راستوں کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب من سکھ منڈاویا نے ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے آج سورت کے ہزیرا بندرگاہ سے دیو کے لئے کروز خدمات کو جھنڈی دکھا کر رخصت کیا۔
جناب من سکھ منڈاویا نے اپنے افتتاحی خطبے میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی بصیرت پر مبنی قیادت میں حکومت ہند کی توجہ خصوصی طور پر کروز سیاحت کی ترقی پر مرتکز ہے۔
جناب منڈاویا نے مزید کہا ، ’’مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے ازحد مسرت ہو رہی ہے کہ 2014 سے قبل، بھارتی بندرگاہوں پر محض 139 کروز خدمات ہی مصروف عمل تھیں، تاہم آج ہمارے پاس ملک میں کووِڈ۔19 وبائی مرض کے باوجود 450 کروز خدمات ہیں۔ 2014 کے بعد سے کروز خدمات کے ذریعہ سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ 2014 سے پہلے کروز خدمات کے ذریعہ سفر کرنے والے سیاحوں کی تعداد ایک لاکھ تھی اور 2019۔20 میں سیاحوں کی تعداد اضافے سے ہمکنار ہوکر 4.5 لاکھ ہوگئی ۔‘‘
جناب منڈاویا نے کہا کہ بھارتی ساحلی سمندر پر کروز سیاحت صنعت کے لئے زبردست مضمرات کی حامل ہے اور بھارت کے مغربی ساحل (ممبئی، گوا، کوچی) اور مشرقی ساحل (وشاکھاپٹنم، کولکاتا، چنئی) دونوں پر 6 بین الاقوامی کروز ٹرمنلس قائم کرنے کا منصوبہ وضع کیا جا رہا ہے۔ جناب من سکھ لال منڈاویا نے جنوبی گجرات اور گجرات کے سوراشٹر علاقے کے درمیان فیری، رورو اور روپیکس خدمات کی ترقی کے بارے میں امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ جدید کشتی ٹرمنلوں اور کروز خدمات میں جدید سہولتوں کے ساتھ آبی نقل و حمل، ریاستی نقل و حمل کا نیا مستقبل ہے۔
کروز خدمات سے سمندری سفر میں ایک طرف سے تقریباً 13 سے 14 گھنٹے صرف ہوتے ہیں۔ کروز میں 300 مسافرین کی اہلیت ہے اور اس میں 16 کیبن ہیں۔ یہ کروز ایک ہفتے میں دو چکر لگائے گا۔ کروز میں کھیل کود کے لئے جگہ، وی آئی پی لاؤنج، ڈیک پر تفریح اور دیگر جدید سہولتیں دستیاب ہیں۔ ایک طرف کے سفر کے لئے فی کس 900 روپئے اور ٹیکس کا خرچ آئے گا۔
جناب من سکھ لال منڈاویا نے کہا کہ نومبر 2020 میں، وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہزیرا۔گھوگھا روپیکس خدمات کا آغاز کیا تھا۔ چار مہینوں کے اندر، ایک لاکھ مسافرین اور ہزاروں گاڑیوں نے فیری خدمات کا استعمال کیا۔ اس دوران ان کے سفر کے وقت میں تخفیف ہوئی اور ہزیرا (سورت) سے گھوگھا (بھاؤنگر) تک سفر کر کے وقت اور پیسہ دونوں کی کفایت کی۔ فیری خدمات کی کامیابی نے گجرات اور پورے بھارت میں آبی نقل و حمل کے مختلف راستوں کے لئے دروازے کھول دیے ہیں۔
*******
ش ح ۔اب ن
U-3253
(Release ID: 1708840)
Visitor Counter : 216