محنت اور روزگار کی وزارت

لیبر بیورو ، پانچ کل ہند سروے کے لئے ماسٹر تربیت کاروں کی تربیت کا انعقاد کررہی ہے

Posted On: 28 MAR 2021 11:06AM by PIB Delhi

پانچ کل ہند سروے کے آغاز کےلئے لیبر بیورو کے ذریعے ملک بھر میں منعقد کئے جارہے ہیں۔ تربیتی پروگرام کے سلسلے میں ، بیور و نے 24 سے 26 مارچ 2021ء کے دوران کولکاتہ میں کل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے(اے کیو ای ای ایس) اور مائیگرنٹ ورکروں سے متعلق کل ہند سروے کے سُپروائزروں نیز تحقیق کاروں کےلئے ایک تربیتی پروگرام منعقد کیا ہے۔یہ تربیت لیبر بیورو کے افسران کے ذریعے فراہم کی گئی اور اِس میں سروے کے لئے مشغول سُپروائزر اور بیورو کے حکام نے شرکت کی۔ شخصی شراکت کے ساتھ ساتھ ملک بھر سے بڑی تعداد میں سُپروائزروں نیز حکام نے اس تربیت میں ورچوئل طورپر شرکت کی۔

یہ سخت اور تیز رفتار تربیتی پروگرام دو سروے کے مؤثر نگرانی کےلئے سُپروائزروں کو تربیت دینے کےلئے ڈیزائن کئے گئے تھے۔بیورو کے افسران نے ، مائیگرنٹ ورکروں اور کل ہند سہ ماہی اسٹیبلشمنٹ پر مبنی روزگار سروے سے متعلق کل ہند سروے کےلئے سروے کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی پریزینٹیشن دی۔دونوں سروے کےلئے منعقدہ ساتھ ساتھ چلنے والے دو روزہ تربیت پروگرام میں سُپروائزروں کو دیگر باتوں کے علاوہ سروے کے مقاصد، سروے کے طریقہ کار اور کنبوں کے سروے فیلڈ ورک کی تفصیلات سے متعارف کرایا گیا ۔ یہ جامع تربیتی پروگرام دونوں سروے کے تحت اعلیٰ معیاری نتائج حاصل کرنے کے مقصد کے ساتھ تشکیل دیئے گئے ہیں۔

 

 

 

یہ سروے ، اس سال بیوروں کے ذریعے شروع کردہ پانچ کل ہند سروے میں سے دو ہیں۔بیورو نے اِن سروے میں آئی ٹی کی مدد فراہم کرنے کےلئے حکومت ہند کی ایک کمپنی بی ای سی آئی ایل کی خدمات حال ہی میں حاصل کی تھی۔مذکورہ بالا دونوں سروے کےلئے سُپروائزروں کو لیبر بیورو کی قریبی رہنمائی کے تحت آئی ٹی شراکت کے ذریعے تیار کردہ سافٹ ویئر ایپلی کیشنز کی ہینڈس آن تربیت بھی فراہم کی گئی۔فیلڈ کے تحقیق کار اِن ایپلی کیشنز کو دستی ٹیبلیٹس میں استعمال کریں گے، جس کا مقصد تمام پانچ سروے کے تحت فیلڈ اعدادو شمار جمع کرنا۔ سروے سافٹ ویئر کی یہ ایپلی کیشنز فیلڈ ورک کو تیز تر کرنے اور پہلے سے قبل انتہائی دُرست  اعدادو شمار اکٹھا کرنے کےلئے جدید ترین فیچر سے لیس ہے۔ اِن سروے کے انعقاد میں ٹیکنالوجی کو مربوط کرنے سے سروے کی تکمیل کے وقت میں 30 سے 40 فیصدی کی کمی ہوگی۔

 

 

مائیگرنٹ ورکروں اور اے کیو ای ای ایس کے کل ہند سروے بیورو کے ذریعے یکم اپریل 2021ء کو آغاز کے لئے بالکل تیار ہے۔ دیگر تین سروے بھی مرحلہ وار یکے بعد دیگرے شروع کئے جائیں گے۔تمام سروے لیبر اور روزگار کے شعبے میں پالیسی سازی کےلئے انتہائی اہم اعدادو شمار فراہم کریں گے۔تمام تربیتیں ایکسپرٹ گروپ کے چیئر مین پروفیسر ایس پی مکھرجی کی سرپرستی کے تحت کامیابی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچ گئی۔اِ س موقع پر خطاب کرتے ہوئے لیبر بیورو کے ڈائریکٹر جنرل ڈی پی ایس نیگی نے اِن سروے کی اہمیت کو اُجاگر کیا اور یہ واضح کیا کہ لیبر اور روزگار کے شعبے میں پالیسی سازی میں یہ کس طرح انتہائی کارآمد ثابت ہوں گے۔

 

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بیورو اِن سروے کے تربیتی پہلوؤں پر مکمل توجہ مرکوز کررہی ہے، تاکہ سُپروائزرز اور تحقیق کار، اِن موضوعات کو واضح طورپر سمجھ سکیں، جس کے باعث اُنہیں مکمل معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی، جس سے اعلیٰ معیاری ماحصل کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ پروگرام کی کامیاب تکمیل پر اظہار مسرت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اِس طرح کی تربیت، یکم اپریل 2021ء کو دیگر دو سروے کے آغاز سے قبل ہی ، اگلے ہفتہ میں سُپروائزروں اور فیلڈ تحقیق کاروں کے دوسرے گروپ کےلئے منعقد کی جائیں گی۔

 

 

*************

 

 

ش ح۔ا ع۔ ن ع

(28.03.2021)

(U: 3180)



(Release ID: 1708372) Visitor Counter : 187