شہری ہوابازی کی وزارت

این پی این ٹی کی تعمیل کرنے والی ڈرون کارروائیوں کےلئے،34گرین زون سائٹس کی منظوری

Posted On: 25 MAR 2021 6:47PM by PIB Delhi

شہری ہوابازی کی وزارت نے ’’نو-پرمیشن-نو-ٹیک آف‘‘(این پی این ٹی) کی تعمیل کے مطابق اضافی 34 گرین زونز کو ڈرون کارروائیوں کے لئے منظوری دے دی ہے۔ اس کا مقصد ملک میں ڈرون کارروائیوں کے لئے سہولت فراہم کرنا، انہیں سہل بنانا اور فروغ دینا ہے۔منظور شدہ سائٹس  پرزمینی سطح سے اُوپر (اے جی ایل)400 فٹ کی بلندی تک ڈرون استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ زونز 2 فروری 2021ء  کو26 گرین زونز اور 3اپریل 2020ء کو 6 گرین زون سائٹس کے علاوہ ہیں، جنہیں پہلے منظور کیا گیا ہے۔

ڈی جی سی اے کے مطابق ’’این پی این ٹی یا ’نو پرمیشن –نو ٹیک آف‘‘کی تعمیل ریموٹ سے چلنے والے ہر ایک ایئر کرافٹ (نینو کے علاوہ)کو ہندوستان میں کارروائی کرنے سے قبل ڈیجیٹل اسکائی پلیٹ فارم کے ذریعے ایک ویلڈ اجازت نامہ حاصل کرنا ہوگا۔ اس سے ضروری منظوری سے قبل ڈرونز کی کارروائیوں پر پابندی ہوگی۔اِن منظور شدہ  گرین زونز میں اڑان بھرنے کےلئے ڈیجیٹل اسکائی پورٹل یا ایپ کے توسط سے پروازوں کا وقت اور جائے وقوع کی معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔

طریقہ کار میں صارف کےلئے ضروری ہے کہ وہ ایک آن لائن پورٹل پر اندراج کروائیں، جو کہ ریموٹ سے چلنے والے طیارے کےلئے بنا انسان والے قومی ٹریفک انتظامیہ نظام کے طور پر کام کرتا ہے۔

گرین زونز میں ڈرون کی پروازیں بنا انسان والے طیارہ نظام (یو اے ایس)ضابطے 2021ء کی قابل عمل شرائط کے مطابق ہونی چاہئیں۔ متعلقہ ریاستی سرکاری اور مقامی انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ مذکورہ سائٹوں میں ان پی این ٹی کی تعمیل کرنے والے ڈرونز کی کارروائیوں کے لئے سہولیات فراہم کریں۔

گرین زون سائٹس کی فہرست کے لئے یہاں کلک کریں۔

Click here for the list of green zone sites.

 

 

 

*************

 

ش ح۔ا ع۔ ن ع

(26.03.2021)

(U: 3087)



(Release ID: 1707717) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Telugu