عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
ملازمت کے خواہشمند افراد کے لئے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد میں اضافہ
Posted On:
25 MAR 2021 12:29PM by PIB Delhi
نئی دلّی ، 25 مارچ / مرکزی حکومت کے عہدوں پر بھرتی کے لئے بھرتی کی ایجنسیاں جیسے یونین پبلک سروس کمیشن ( یو پی ایس سی ) کووڈ – 19 وباء کے تحفظاتی پروٹوکول کو دھیان میں رکھتے ہوئے محفوظ طریقے سے امتحانات کرانے کے لئے ضروری بندوبست کر رہی ہیں ۔ یو پی ایس سی نے 4 اکتوبر ، 2020 ء کو سول سروس ( ابتدائی ) امتحان – 2020 منعقد کرتے ہوئے امید واروں کو ، یہ متبادل بھی فراہم کیا تھا کہ وہ کووڈ – 19 وباء کی وجہ سے اگر مختلف مقامات پر چلے گئے ہوں تو وہ اپنے سول سروس ( ابتدائی ) امتحان – 2020 کے سینٹر میں تبدیلی کرا سکتے ہیں ۔ فی الحال عالمی وباء کے پیش نظر ملک میں لاک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے مرکزی حکومت کے تحت مختلف زمروں کے عہدوں پر بھرتی کے لئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد میں اضافہ کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئی ہے ۔ جہاں تک تمام اہل بے روز گار نو جوانوں کے لئے ، جو ریاستی حکومتوں میں متعلقہ ملازمتوں کے لئے کوشش کر رہے ہیں ، عمر کی حد میں 2 سال کے اضافے کے معاملے پر ریاستی حکومتیں ہی فیصلہ کر سکتی ہیں ۔
یہ معلومات آج شمال مشرقی خطے کی ترقی کے وزیر مملکت ( آزادانہ چارج ) ، وزیر اعظم کے دفتر ، عملے ، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں ۔
**************
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021 )
U. No. 3049
(Release ID: 1707696)
Visitor Counter : 163