وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم نے 100 سے زیادہ  نصاب پر مبنی  کومک بکس لانچ  کیں 


کومک بُکس   تک   دیکشا پر  چیٹ بوٹ والے نئے واٹس ایپ کے ذریعے  رسائی حاصل کی جا سکتی ہے

Posted On: 25 MAR 2021 4:41PM by PIB Delhi

نئی دلّی ، 25 مارچ / تعلیم کے مرکزی وزیر   جناب رمیش پوکھریال نشنک نے  سی بی ایس ای  اسکولوں  کے اساتذہ اور طلباء کے ذریعے  تیار کی گئی  اور این سی ای آر ٹی کے ذریعے  مرتب کردہ  100 سے زیادہ کومک بُکس کو 24 مارچ ، 2021 ء کو لانچ کیا ۔  کہانیوں کی اِن کتابوں تک  دیکشا ویب پورٹل  پر آن لائن  رسائی  حاصل کی جا سکتی ہے (diksha.gov.in )یا کسی بھی اینڈرائیڈ والے اسمارٹ فون پر دیکشا ایپ  سے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔  کہانیوں کی اِن کتابوں تک چیٹ بوٹ والے نئے واٹس  ایپ   کے ذریعے بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ چیٹ بوٹ  ڈجیٹل لرننگ   کے دائرے کو وسیع کرنے کا ایک منفرد  طریقہ ہے  ۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے  سائنس  ، ریاضی  اور انگریزی کی کلاسوں کے لئے ایک اسسمنٹ فریم ورک   کو سی بی  ایس ای کے صلاحیت پر مبنی  تعلیمی پروجیکٹ کے  حصے کے طور پر  لانچ کیا ۔

          اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  اسکولی تعلیم  اور خواندگی کا محکمہ  طلباء  کو  جامع  تدریس  فراہم کرنے کی کوشش میں   نئی تعلیمی پالیسی – 2020 میں دیئے گئے ویژن  کو فروغ دے رہا ہے اور  یہ کومک بُکس   تیسری سے بارہویں جماعت تک کی این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں کے  ابواب  سے مطابقت رکھتی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ  یہ اختراعی پہل ہمارے بچوں  کے   علم میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ  ثقافتی اور سماجی  جذبے  میں اضافہ کرنے میں مدد کرے گی ۔  وزیر موصوف نے اس تخلیقی کام کے لئے مختلف  اسکولوں  کے اساتذہ  کو مبارکباد دی۔

          قومی تعلیمی پالیسی – 2020 میں نصابی کتابوں  سے  آموزش   کو بدلتے ہوئے تصور کو سمجھنے  اور اسے حقیقی دنیا کی  روز مرہ کی سرگرمیوں سے مربوط کرنے پر   توجہ دی گئی ہے ۔ یہ پالیسی رَٹ کر پڑھنے کی بجائے  تمام تخلیقی  اور  روایت سے ہٹ کر سوچنے   کے طریقے کو فروغ دیتی ہے ۔ اسی وجہ سے ، اِس  ضمن میں کومک بُکس  کو تیسری سے بارہویں جماعت تک کی این سی ای آر ٹی کی نصابی کتابوں  کے ابواب کے ساتھ  جوڑا گیا ہے ۔  یہ کومک بُکس  12 ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقے – دلّی ، گجرات ، مہاراشٹر ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ، مغربی بنگال ، جموں ، ہریانہ ، اترپردیش ، راجستھان ، تلنگانہ اور اترا کھنڈ  کے   اسکولاسٹک  ( زبان ) ، فائن آرٹ  ، پرفارمنگ  آرٹس  اور اطلاعاتی ٹیکنا لوجی   کی فیکلٹیز کے ذریعے تیار کی گئی ہیں ۔

          ان میں کہانیوں کو   این سی ای آر ٹی کی نصابی  کتابوں  کے موضوعات سے جوڑا گیا ہے  اور ان کے کردار اور  کہانیاں ایسی ہیں ، جنہیں طلباء اور اساتذہ ، اُس باب سے جوڑ سکتے ہیں ۔ ان کومک  کی کچھ اہم خصوصیات مندرجہ ذیل ہیں :

  • ہر کومک کو   چھوٹے چھوٹے موضوعات میں تقسیم کیا گیا ہے  اور اس میں  ورک شیٹ   سے مدد لی گئی ہے تاکہ آموزش کے   مقاصد اور ماحصل   کو حاصل کیا جا سکے ۔
  • یہ کومک  لائینیئر  پروگیشن  میں تیار کی گئی ہیں ، جو بنیادی تصور   کو سمجھنے میں مدد دے گا ۔
  • تعلیمی مواد کو پیش کرتے ہوئے صنفی احساسات   کے معاملات   ، خواتین کو با اختیار بنانے  ، اقدار   کی تعلیم  اور زندگی کی دیگر صلاحیتوں   کو شامل کیا گیا ہے ۔

اس تقریب  میں   حکومتِ ہند کی  وزارتِ تعلیم کے اسکولی تعلیم اور   خواندگی کے محکمے  کی سکریٹری محترمہ  انیتا  کاروال  ، سی بی ایس ای کے چیئرمین جناب منوج آہوجا   نے  وزارت تعلیم کے  دیگر سینئر عہدیداروں  ، خود مختار اداروں  کے عہدیداروں   ، اسکولی ٹیچروں ، پرنسپل حضرات  اور طلباء نے شرکت کی ۔ 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ ۔ ۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ۔ 25.03.2021  )

U. No. 3047

 



(Release ID: 1707689) Visitor Counter : 198