سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
سڑک کی تعمیر میں تیزی نوکری اور معیشت میں پائیدار اضافہ مہیا کرے گی
Posted On:
25 MAR 2021 4:46PM by PIB Delhi
نئی دہلی،25مارچ 2021/ سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں نیز انتہائی چھوٹی، چھوٹی اور درمیانہ درجے کے صنعتوں کے وزیر جناب نتن گڈکری نے آج یقین ظاہر کیا کہ حکومت کے ذریعہ سڑک تعمیر پر زور دینے کی وجہ سے مانگ میں بھاری اضافہ ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پائیدار اور مربوط ترقی کو مضبوط بنیاد فراہم کرے گا اور ملک کے لاکھوں لوگوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔
جناب نتن گڈکری نے آج ’سڑک بنیادی ڈھانچہ- مانگ تعمیر :ترغیب دینے والا اضافہ‘موضوع پر منعقدہ سی آئی آئیز نیشنل کانفرنس (سی آئی آئی) کے قومی کانفرنس کو خطاب کیا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ سڑک بنیادی ڈھانچہ میں ملک کی معاشی ترقی میں اہم رول ادا کیا ہے۔ انہوں نےمزیدکہا کہ تقریباً 64.5 فی صد مال اور تقریباً 90 فی صد مسافر نقل و حمل کے لئے سڑک نیٹ ورک کا استعمال کرتےہیں۔ وزیر موصوف نے کہاکہ ملک کی پائیدار ترقی اور مجموعی فروغ پر سڑک بنیادی ڈھانچہ کا راست اور بالواسطہ اثر ہے۔
ملک بھر میں عالمی پیمانے کا بنیادی ڈھانچہ مہیا کرانے کے اپنی طرح کی پہلی پہل-قومی بنیادی ڈھانچہ پائپ لائن کا ذکر کرتے ہوئے جناب گڈکری نے کہا کہ سال 2025 تک 111 لاکھ کروڑ روپے کے ترمیم شدہ سرمایہ کے ساتھ 7300 سے زیادہ پروجیکٹس کا احاطہ کرنے کے لئے اس کی توسیع کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ 44 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹ نفاذ کے عمل میں ہیں، جو کہ 40 فی صدی ہیں۔ وہیں34 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹ زیر غور ہیں جو کہ 30 فی صدی ہیں۔ ان کے علاوہ 22 لاکھ کروڑ روپے کے پروجیکٹ زیر تعمیر ہیں جو کہ 20 فی صدی ہیں۔
وزیر موصوف نے لوگوں کو یہ بھی بتایا کہ اس سرکار نے سال در سال بنیادی ڈھانچہ سرمایہ خرچ کو 34 فی صد بڑھاکر 5.54 لاکھ کروڑ روپے کیا ہے۔
سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت کے کاروبار-کاروبار کے مطابق پہلوں کے بارے میں جناب گڈکری نے کہا کہ شاہراہ تعمیر میں زیادہ سے زیادہ صنعت کا حصہ لے سکیں، اس کے علاوہ نئے پروجیکٹ کی بولی لگانے کے لئے ای ایم ڈی (بیانہ رقم جمع) کی ضرورت کو ہٹا دیا گیا ہے۔وہیں سرکارکی ایک اور اہم پہل کا ذکر کرتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ وزارت ، این ایچ اے آئی کے ذریعہ آئندہ پانچ برسوں میں ٹول آپریٹر ٹرانسپورٹ موڈ کے تحت شاہراہوں کے مونیٹائزیشن کے ذریعہ ایک لاکھ کروڑ روپے کا بندوبست کرنے کی اسکیم پر کام کررہا ہے۔
جناب گڈکری نے کہاکہ 25-2024 تک پانچ ٹریلین امریکی ڈالر کی جی ڈی پی حاصل کرنے کے لئے ہندستان کو تقریباً 1.4 ٹرین ڈالر خارچ کرنے کی ضرورت ہے ۔ وہیں جناب گڈکر نے بجلی پر مبنی سرکاری ٹرانسپورٹ کی جانب بڑھنے پر زوردیا اور صنعت کو اس سمت میں آنے کےلئے ترغیب دی۔
جناب نتن گڈکری نے ملک کے مینوفیکچرنگ شعبے سے ملک کی جی ڈی پی میں اپنی حصے داری کو موجودہ 24-2022 سے بڑھاکر 40-35 فی صد تک کرنے کی اپیل کی۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-3058
(Release ID: 1707677)
Visitor Counter : 129