بجلی کی وزارت

گرام اجالا پروگرام کو توسیع دی، آج وارانسی میں آغاز کیاگیا


دو دن میں آرہ، بہار میں 6150 سے زیادہ ایل ای ڈی بلب کی تقسیم : بجلی کے وزیر کا بیان

پہلے مرحلے میں ایک کروڑ 50 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے جائیں گے۔ اس سے 2025 ملین کے ڈبلیو ایچ سال کی بجلی کی بچت ہوگی

Posted On: 24 MAR 2021 3:16PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی24،مارچ2021

بجلی اور نئی وقابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب آر کے سنگھ نے آج اترپردیش کے وارانسی شہر میں گرام اجالا پروگرام کا آغاز کیا۔ اس پروگرام کے تحت کنورزیشن انرجی سروسز لمیٹیڈ (سی ای ایس ایل) علاقوں میں سستے داموں پر اعلیٰ معیار کے ایل ای ڈی بلٹ تقسیم کرے گا۔ یہ ادارہ مکمل طور پر رعایتی داموں پر بجلی فراہم کرنے والا انرجی ایفی سینسی سروسز لمیٹیڈ ای ای ایس ایل ادارہ ہے۔

بجلی کے مرکزی وزیر نے کہا ہے کہ بھارت توانائی کی منتقلی اور ساتھ ہی ساتھ توانائی کی صلاحیت میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سی ای ایس ایل وارانسی کے دیہی علاقوں میں بہت ہی سستے داموں پر یعنی 10 روپے فی بلب تقسیم کرے گا جو اعلیٰ معیار کے ہوں گے۔ اس پروگرام میں بجلی کی وزارت کے سکریٹری جناب آلوک کمار اور دیگر شخصیتوں نے بھی شرکت کی۔ گرام اجالا پروگرام کے مرحلے  کے تحت ایک کروڑ 50 لاکھ ایل ای ڈی بلب تقسیم کئے جائیں گے، جس کا ہندوستان کے آب وہوا میں تبدیلی کارروائی پر زبردست اثر پڑے گااور 2025 ملین کے ڈبلیو ایچ، سال توانائی کی بچت ہوگی اور 1.65 ملین ٹی سی او2 سال کی کمی ہوگی۔ اس پروگرام سے بہتر روشنی حاصل ہوسکے گی۔ اس سے معیار زندگی بہتر ہوگا۔ مالی بچت ہوگی، زیادہ اقتصادی سرگرمیوں کا موقع ملے گا اور دیہی شہریوں کی زندگی بہتر ہوگی۔ انہیں تحفظ ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/EESL1X9F.jpeg

بجلی اور نئی وقابل تجدید کے مرکزی وزیر مملکت جناب آر کے سنگھ نے سی ای ایس ایل کو اس کی نئی پہل کے لئے مبارکباد دی، جس کے تحت وہ دیہی آبادی کو اعلیٰ معیار اور سستے داموں پر ایل ای ڈی بلب فراہم کرے گا۔ انہوں نے مرکز کے ساتھ  سب کے لئے بجلی کے سمجھوتے پر دستخط کے بعد عنقریب چار سال میں ہر گاؤں میں بجلی کاری کے لئے اترپردیش سرکار کی تعریف کی۔

بجلی کے وزیر نے کہا کہ ہندوستان توانائی کی منتقلی کے ساتھ ساتھ توانائی کی صلاحیت میں سبقت لیے ہوئے ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر دیہی گھروں کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہے۔ اس سے توانائی کی بچت ہوگی، کیونکہ 12 واٹ کا ایل ای ڈی بلب 100 واٹ کے incandescent بلب کے برابر روشنی دیتا ہے۔

وزیر موصوف نے اجالا اسکیم نافذ کرنے میں ای ای ایس ایل کی کوششوں کی بھی تعریف کی جس کے تحت 36 کروڑ ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے گئے ہیں اور ملک بھر میں ایک کروڑ 15 لاکھ اسٹریٹ لائٹس کو ایل ای ڈی بلب سے بدلا گیا ہے یعنی سڑکوں وگلیوں میں اب ایل ای ڈی بلب لگائے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہزاروں میگا واٹس کی بجلی کی بچت ہورہی ہے۔

اب گرام اجالا اسکیم دیہی گھروں میں بھی شروع کی جارہی ہے، جہاں سستے داموں پر ایل ای ڈی بلب تقسیم کیے جائیں گے۔اس پروگرام کے تحت 7 واٹ اور 12 واٹ کے ایل ای ڈی بلبوں پر تین سال کی وارنٹی ہوگی جو دیہی صارفین کو دیا جائے گا۔ گرام اجالا پروگرام 5 ضلعوں کے ان گاؤں میں لاگو کیا جائے گا، جہاں صارفین زیادہ سے زیادہ 5 ایل ای ڈی بلبوں کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

...............................................................

 

                                                                                                                                                     ش ح، ح ا، ع ر

                   U-300



(Release ID: 1707619) Visitor Counter : 161


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu