کوئلے کی وزارت

بھارت نے تجارتی کوئلہ کانکنی کے دوسرے حصے کے لئے نیلامی کا عمل شروع کیا


کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی کا کہنا ہے کہ اس سے کوئلے کے شعبے میں بھارت کو آتم نربھر بننے میں مدد حاصل ہوگی

Posted On: 25 MAR 2021 1:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 25 مارچ 2021: بھارت نے آج تجارتی کوئلہ کانکنی کے لئے دوسرے حصے کے تحت نیلامی کاآغاز کیا۔ اس میں 67 کانوں کی پیشکش کی گئی ہے۔ 2014 میں نیلامی نظام کے آغاز کے بعد سے کسی حصہ میں یہ کانوں کی سب زیادہ تعداد میں نیلامی کی پیشکش کی گئی ہے۔ نئی دہلی میں منعقدہ ایک پروگرام میں کوئلے کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے نیلامی کے عمل کا آغاز کیا۔ اس موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت اور سکریٹری (کوئلہ) جناب انل کمار جین موجود تھے۔

وزارت کوئلہ کے ذریعہ نیلامی کے لئے مجموعی طور پر پیش کی گئیں 67 کانوں میں سے 23 کانیں سی ایم (ایس پی) ایکٹ کے تحت اور 44 کانیں ایم ایم ڈی آر ایکٹ کے تحت آتی ہیں۔ اس میں چھوٹی اور بڑی ، کوکنگ اور غیر کوکنگ کانیں اور پوری طرح یا جزوی طور پر تلاش کی گئی کانیں ہیں اور یہ چھ ریاستوں چھتیس گڑھ، جھارکھنڈ، اڈیشہ، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر اور آندھرا پردیش میں پھیلی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TWSV.jpg

نیلامی کے عمل کا آغاز کرتے ہوئے جناب پرہلاد جوشی نے کہا کہ ’’ہم کوئلے کو ملک میں اقتصادی سرگرمیوں کا اہم عنصر بنار ہے ہیں۔ بھارتی کوئلہ شعبے میں زبردست مواقع موجود ہیں۔ اس لیے میں سرمایہ کاروں کو آنے اور ملک میں کوئلہ ذخائر کا پتہ لگانے کے عمل میں حصہ بننے کے لئے مدعو کرتا ہوں۔ آپ اپنے کاروبار کو پھیلائیں اور بھارت کو ترقی کی راہ پر لے جائیں۔‘‘

جناب جوشی نے کہا کہ تجارتی کوئلہ کانکنی سے نئی سرمایہ کاری راغب ہوگی، روزگار کے زیادہ مواقع پیدا ہوں گے اور کوئلہ پیداوار والی ریاستوں میں سماجی۔ اقتصادی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بازار پر مبنی کوئلہ معیشت ملک کو کوئلہ کے شعبے میں آتم نربھر بنانے میں مدد فراہم کرے گی۔

کوئلہ منتری نے بھی کہا کہ ماضی کی کامیابی کودیکھتے ہوئے حکومت مستقبل کی نیلامیوں کے لئے ’’رولنگ نیلامی‘‘ نظام اپنانے کی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے۔ کوئلہ پہلا معدنی وسیلہ ہے جس میں رولنگ نیلامی نظام نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس نظام میں کوئلہ  بلاکس بڑی تعداد میں ہمیشہ دستیاب رہیں گے۔

جناب جوشی نے کہا کہ رولنگ نیلامی کے ساتھ ہم اہم تکنیکی ڈاٹا کے ساتھ کانوں کی تفصیلی فہرست اپلوڈ کریں گے اور بولی لگانے والے نیلامی کے اگلے حصے میں شامل کی جانے والی کانوں کے لئے اپنی ترجیحات پیش کر سکتے ہیں۔ یہ مسلسل جاری رہنے والا عمل ہوگا اور اس سے نیلامی کے نظام میں تیزی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بولی لگانے والوں کو بہتر پالیسی بنانے میں مدد ملے گی اور نظام میں شفافیت میں اضافہ ہوگا۔

جناب جوشی نے بتایا کہ تجارتی کوئلہ کانکنی کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ حکومت کول انڈیا لمیٹڈ کے موجودہ ای۔نیلامی نظام میں بہتری لانے اور سی آئی ایل کی مختلف ای۔نیلامی کھڑکیوں کو ایک کرنے پر غوروخوض کر رہی ہے۔ اس سے ایک کول گریڈ کے لئے ایک قیمت کی سمت میں بڑھنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بازار متعین قیمتوں پر ای۔نیلامی کے توسط سے کوئلہ کی فروخت سے نظام کو آسان بنانے اور شفافیت کو بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0022ITK.jpg

اس موقع پر نیتی آیوگ کے سی ای او جناب امیتابھ کانت نے کہا کہ کمرشل کوئلہ کانکنی کا آغاز کرنا ملک کے کوئلہ شعبے میں اٹھایا گیا سب سے بڑا انقلابی اور ترقی پسندانہ قدم ہے۔ اس سے سرکردہ کانکنوں کو نئی تکنالوجیاں حاصل ہوں گی اور بھارتی کوئلہ شعبے میں لاگت کو لے کر مسابقت پیدا ہوگی۔ بھارتی کوئلہ شعبہ پیداواریت اور تجدیدکاری میں زبردست بہتری کا مشاہدہ کرے گا۔

سکریٹری (کوئلہ) جناب انل کمار جین نے کہا کہ نیلامی کے اس حصے میں ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ کول بلاک ان علاقوں میں منتخب کیے گئے ہیں جہاں جنگلاتی علاقے کم ہیں اور کوئلے کی کوالٹی اچھی ہے، کانیں بنیادی ڈھانچہ سہولتوں اور بسی آبادیوں کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ کوکنگ کول کانوں کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ کوکنگ کول کی درآمدات پر بھارت کا انحصار کم کیا جا سکے۔‘‘

نیلامی کے پہلے حصے میں گذشتہ برس 19 کانوں کی کامیاب نیلامی کی گئی اور اس میں کامیاب بولی لگانے والوں کے ذریعہ 9.5 فیصد 66.75 فیصد تک پریمیئم کوٹ کیا گیا ہے۔ 51 ملین ٹن سالانہ (ایم ٹی پی اے) اعلیٰ پیداوار صلاحیت کو دیکھتے ہوئے ان نیلامیوں سے ریاستوں کو 7000 کروڑ روپئے کے بقدر ریونیو حاصل ہوگا۔

 

****

ش ح ۔اب ن

U-3063



(Release ID: 1707588) Visitor Counter : 223