قانون اور انصاف کی وزارت

صدر جمہوریہ نے راجندر بدامیکار اور سوشری قاضی زیب النسا محی الدین کو کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا

Posted On: 24 MAR 2021 2:20PM by PIB Delhi

نئی دہلی24،مارچ2021

صدر جمہوریہ ہند نے بھارت کے آئین کی دفعہ 224 کی شق (1) کے ذریعے دیے گئے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے جناب راجندر بدامیکار اور سوشری قاضی زیب النسا محی الدین کو 2 سال کی مدت کے لئے کرناٹک ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کے طور پر مقرر کیا ہے۔ جس تاریخ سے دونوں جج اپنے اپنے فرائض سنبھالیں گے اسی روز سے ان کی تقرری مانی جائے گی۔ 22 مارچ 2021 کو قانون وانصاف کی وزارت کے محکمہ انصاف کی جانب سے اس سلسلے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیاگیا تھا۔

جناب راجندر بدامیکار بی ایس سی ایل ایل بی ہیں۔ انہوں نے 18 اکتوبر 1993 کو منصف کی حیثیت سے جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی اور 26 سال سے زیادہ عرصہ تک سول جج ڈسٹرکٹ جج اور سیشن جج کے کیڈرس میں کام کیا ہے۔ وہ کرناٹک ہائی کورٹ میں رجسٹرار (جوڈیشیل) کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔ سردست بنگلورو میں ہائی کورٹ آف کرناٹک میں رجسٹرار جنرل کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

سوشری زیب النسا محی الدین بھی بی ایس سی اور ایل ایل ایم پاس ہیں اور انہوں نے 18 اکتوبر 1993 کو منصف کی حیثیت سے جوڈیشیل سروس جوائن کی تھی  اور 26 سال سے زیادہ عرصے تک سول جج، پرنسپل ڈسرکٹ اور سیشن جج کے کیڈرس میں کام کیا ہے۔ وہ کرناٹک ہائی کورٹ میں رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں۔ فی الحال وہ ہائی کورٹ آف کرناٹک بنگلورو میں رجسٹرار ویجی لینس کی حیثیت سے کام کررہی ہیں۔


...............................................................

 

    ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2998



(Release ID: 1707413) Visitor Counter : 148


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu