عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

ہندوستان کے لوک پال  کے ذریعہ انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں میں تال میل پیدا کرنے  سے متعلق  ویبنار کا اہتمام


بدعنوانی جہاں  کہیں بھی موجود  ہو ، اس کی وہیں بیخ کنی کی جائے  : بھارت کے لوک پال

Posted On: 23 MAR 2021 6:01PM by PIB Delhi

چیئر پرسن جناب جسٹس پناکی چندر گھوش نے کہا کہ جب بھی بدعنوانی جہاں ہو اسے وہیں کچل دیا جائے۔اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ایجنسیاں بدعنوانی کے خاتمے کے لئے تعاون کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ بدعنوانی سے بچاؤ کے اقدامات کی تعریف کی جانی چاہئے اور اسے "علاج سے بچاؤ بہتر ہے"کے طور پر اختیار کیا جانا چاہئے۔

آج یہاں 'انسداد بدعنوانی کی حکمت عملیوں میں تال میل' سے متعلق  ویبنار سے خطاب کرتے ہوئے بھارت کے لوک پال نے کہا کہ اپنے آغاز سے ہی  لوک پال اور لوک آیُکت ایکٹ مجریہ 2013 کی دفعات کے مطابق لوک پال اپنے فرائض سرانجام دے رہا ہے۔اسے ابتداء سے ہی 110 + 1427 شکایات موصول ہوئی ہیں جن کے سلسلے میں قانونی دفعات کے مطابق کارروائی کی گئی ہے۔ویبنار کا اہتمام بھارت کے لوک پال نے اس کے آغاز کے دو سال مکمل ہونے کی یاد میں منانے کے لئے  کیا تھا۔اس کی صدارت بھارت کے لوک پال کے چیئرپرسن نے کی۔

1.jpg

 

لوک پال کے اراکین ، چیف ویجیلنس کمشنر ، ویجیلنس کمشنر ،  ، حکومت کے سکریٹری (پرسنل) ، سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) کے ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر (انفورسمنٹ) نے بھی ویبنار میں حصہ لیا۔

شریک ایجنسیوں نے  حقیقی وقت کی بنیاد پر معلومات کی ساجھیداری کی ضرورت پر زور دیا۔یہ فیصلہ کیا گیا  کہ محدود رسائی والے ایک ویب پورٹل بنانے پر کام کیا جائے جس سے متعلقہ معلومات کا اشتراک ممکن ہوسکے۔

2.jpg

سی وی سی،  سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے تقریبا  250 فیلڈ افسران نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے ویبنار میں شرکت کی۔

لوک پال کو 23 مارچ  2019 کو لوک پال اور لوک آیُکت ایکٹ مجریہ 2013 کی دفعات کے تحت قائم کیا گیا تھا جب راشٹرپتی بھون میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ جج جناب جسٹس پناکی چندر گھوش کو صدر جمہوریہ ہند نے عہدے کا  حلف دلایا تھا۔اس کے بعد  27 مارچ  2019 کو چار عدالتی ممبران اور چار دیگر ممبران کو چیئر پرسن جناب جسٹس پناکی چندر گھوش نے  عہدے کا حلف دلایا۔

 

ش ح۔ع س  ۔ م ص

 (U: 2979)



(Release ID: 1707205) Visitor Counter : 129


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Punjabi