ریلوے کی وزارت

ہندستانی ریلوے نے تمباکو نوشی اور آتش گیر مواد کو ریلوے کے ذریعہ لے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم چلائی


تمام زونل ریلوے میں سبھی اسٹیک ہولڈرز کو تعلیم دینے کےلئے سات دن کی طویل بیداری مہم لانچ کی گئی
وسیع پیمانے پر بیداری مہم کے علاوہ اس کثیر مہم کے تحت اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں باقاعدگی سے جانچ کی جائے گی

Posted On: 23 MAR 2021 1:48PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،24 مارچ 2021/مختلف زونل ریلوے  جان مال کے نقصان والے آگ حادثوں میں کچھ حادثے  ریل گاڑی میں  تمباکو نوشی کے سبب یا ٹرین سے آتش گیر سامان لے جانے کے سبب ہوتے ہیں۔  ایسے حادثوں پر قابو پانے کے لئے ہندستانی ریل نے   مجموعی ریلوے نظام میں تمباکو نوشی  اور آتش گیر سامان لے جانے کے خلاف     وسیع مہم  لانچ کی ہے۔   یہ مہم   22 مارچ 2021 کو  31 مارچ 2021  سے قانونی کارروائی   کے ساتھ  لانچ کی  گئی ۔یہ مہم  30 اپریل 2021 تک  جاری رہ سکتی ہے۔

ہندستانی ریل نے  تمام زونل ریلوے کو مشن موڈ میں   مندرجہ ذیل   اقدام اٹھانے کی  ہدایت دی ہے:

1-کثیر بیداری مہم: تمام اسٹیک ہولڈرز کو  تعلیم دینے کے لئے   سات دنوں کی  ایک  کثیر  بیداری مہم چلائی جاسکتی ہے۔ اسٹیک ہولڈرز نے ریلوے کا استعمال  کرنے والے  لوگوں  اور پارسل اسٹاف  لیز ہولڈر   اور ان کے اسٹاف ،  پارسل پورٹل ،   کیٹرنگ اسٹاف  اور آؤٹ سورس کئے گئے   اسٹاف کو   اسٹیشنوں اور ریل گاڑیوں میں آگ سے ہونے والے حادثوں کو روکنے کے لئے  احتیاطی تدابیر کی  جانکاری دی جائے گی۔ براہ راست مکالمے  ، پرچوں کی تقسیم ، اسٹیکر پوسٹنگ ،نکڑ ناٹک،   اسٹیشنوں پر   سرکاری اعلان نظام ،  پرنٹ الیکٹرانک میڈیا  میں  اشتہار  اور  سوشل میڈیا کے   ذریعہ سے    تمباکو نوشی  کے لئے  ناجائز ریل سے     آتش گیر مادہ لے جانے پر رکاوٹ، ایس ایل آر   وی پی یو  /لیز  پارسل کی جانچ  جیسے قدم اٹھانے کے بارے میں  اسٹیک ہولڈروں کو بیدار کیا جاسکتا ہے۔

2۔وسیع پیمانے پر بیداری مہم کے بعد درج ذیل کانوں کے لئے  ایک کثیر اور  مسلسل مہم چلائی جانی چاہئے:

-ریل گاڑیوں اور ریل احاطوں میں تمباکو نوشی کو بند کرنے سے متعلق مہم  چلائی جاسکتی ہے  اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف  ریلوے قانون    یا  تمباکو نوشی  سے متعلق قانون کے متعلق  تجاویز کے تحت   معاملہ درج کیا جا سکتا ہے۔ سگریٹ اور دیگر تمباکو   پروڈکٹس   ایکٹ ،  2003 کے تحت کامرس محکمے  ٹکٹ کلکٹر رینک کے   ایک افسر یا   آپریشن محکمے کے    سامنے  رینک کے   ایک افسر  یا  آر پی ایف میں اے ایس آئی رینک کے    افسر کو    اہل   افسر کے طور پر   مطلع کیا گیا ہے۔

- پینٹری  کار ( ایل پی جی سلینڈر لے جانے)  سمیت ریل گاڑیوں میں  آتش گیر اور  دھماکہ خیز موادکے خلاف    باقاعدہ جانچ کی جاسکتی ہے اور خلاف ورزی کرنے والو ں کے خلاف ریلوے ایکٹ کے موجودہ سیکشنوں کے تحت   معاملہ درج کیا جاسکتا ہے ۔برخلاف ریلوے ایکٹ کے موجودہ  سیکشن کے تحت معاملے درجہ کیا جاسکتاہے۔

-آگ لگنے ، کھانا پکانے کے لئے انگیٹھی جلانے اور آتش گیر  ملبہ اکٹھا کرنے کے معاملوں کو  روکنے کے لئے پلیٹ فارموں ، یارڈ،   واشنگ /سکلائنڈ اور کوچ  رکھے جانے    کی جگہ پر  باقاعدہ جانچ کی جاسکتی ہے۔ ان جانچوں کے تحت    ایندھن پوائنٹ بھی شامل کئے جاسکتے ہیں۔  ملزمین کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

- آتش گیر اور دھماکہ خیز سامان کی بکنگ پر کنٹرول کرنے کے لئے پارسل  دفاتر/لیز ہولڈروں کے توسط سے بک کئے گئے پارسل کی جانچ کی جاسکتی ہے۔  ریل گاڑیوں  اور پلیٹ فارموں پر انگیٹھی یا اسٹیو کا استعمال کرنے والے  اتھارائزڈ/ان اتھارائزڈ وینڈروں کے خلاف کارروائی کی جاسکتی ہے۔

 

ش ح۔ ش ت۔ج

Uno-2949



(Release ID: 1707124) Visitor Counter : 146