وزارت اطلاعات ونشریات

سڑسٹھویں قومی فلم ایوارڈ کا اعلان، سکم کو فلموں کے لئے سب سے زیادہ سازگار ریاست کا ایوارڈ


غیر فیچر فلم کے زمرے میں ’اَین انجینئرڈ ڈریم‘ نے جیتا، بہترین فیچر فلم کا ایوارڈ ’مرکّر- اَربکاڈیلنٹے- سِمہم‘ کو دیا گیا

بھرپور تفریح فراہم کرنے والی فلم ’مہرشی‘ کو بہترین مقبول فلم کا ایوارڈ، جبکہ آنندی گوپال کو سماجی مسائل پر بہترین فلم بنانے کے لئے ایوارڈ دیا گیا

کیسری فلم میں ’تیری مٹی‘ گانے کے لئے بی پراک کو بہترین پلے بیک گلوکار کا ایوارڈ، اوتھا سیرپّو سائز-7 کو خصوصی جیوری ایوارڈ

دھنش اور منوج باجپئی کو مشترکہ طور پر بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا

منی کرنیکا- دی کوئین آف جھانسی اینڈ پنگا کے لئے کنگنا رنوت کو بہترین اداکارہ کا ایوارڈ

Posted On: 22 MAR 2021 5:37PM by PIB Delhi

نئی دہلی،  22ارچ 2021 ۔ 67ویں قومی فلم ایوارڈ کی جیوری نے پیر کو سال 2019 کے لئے قومی فلم ایوارڈ کا اعلان کیا۔ ایوارڈ کے اعلان سے قبل جیوری کے چیئرپرسن اور دیگر اراکین نے اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب پرکاش جاوڈیکر سے ملاقات کی اور ایوارڈس کے نتائج ان کے سپرد کئے۔  جیوری میں بھارت کی فلمی دنیا سے معروف فلم ساز اور جانی مانی فلمی ہستیاں شامل ہیں۔ ایوارڈ کا اعلان سینٹرل پینل کے چیئرمین جناب این چندرا، غیرفیچر فلم جیوری کے چیئرمین جناب ارون چڈھا، موسٹ فلم فرینڈلی اسٹیٹ جیوری کے چیئرمین جناب شاہ جی این کرون اور بیسٹ رائٹنگ آن سنیما جیوری کے چیئرمین جناب سیبل چٹرجی نے کیا۔

غیر فیچر فلم کے زمرے میں ’اَین انجینئرڈ ڈریم‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ جیتا، جبکہ ’مرکّر – اربکاڈیلنٹے- سمہم‘ کو فیچر فلم کے زمرہ میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ’کستوری‘ نے بچوں کی بہترین فلم (بیسٹ چلڈرنس فلم) کا ایوارڈ حاصل کیا۔ دوسری طرف ’شری  چھیتر-رو- سہیجاتا‘ کو بہترین آرٹ اور کلچر فلم کا ایوارڈ دیا گیا۔

 

 

سکم کو فلموں کے لئے سب سے زیادہ سازگار ریاست (موسٹ فلم فرینڈلی اسٹیٹ) کا ایوارڈ ملا۔ مراٹھی فلم ’باردو‘ میں ران پیٹالا گانے کے لئے سانی روندرا کو بہترین پلے بیک گلوکارہ کا ایوارڈ، جبکہ ملیالم فلم ’جلی کیٹو‘ کے لئے گریش گنگا دھرن کو بہترین سنیمیٹو گرافی ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈس کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔

A complete list of the awards is given below

Click here to see list of Awards

 

 

******

 

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 2890

22.03.2021



(Release ID: 1706807) Visitor Counter : 283