وزارت خزانہ

پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت 23.24لاکھ قرضوں کی منظوری دی گئی اور 18.54 لاکھ قرضے تقسیم کئے گئے

Posted On: 22 MAR 2021 3:49PM by PIB Delhi

نئی دہلی22،مارچ2021

مکانات اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے ) نے بتایا ہے کہ 15 مارچ 2121 تک 23.24 لاکھ قرضوں کی منظوری دی گئی اور 18.54 لاکھ قرضے تقسیم کیے گئے۔ یہ قرضے پردھان منتری اسٹریٹ، آتم نربھر ندھی اسکیم (پی ایم سواندھی) کے تحت مستفیدین کو منظور اور تقسیم کئے گئے۔

یہ بات آج خزانے اور کارپوریٹ امور کے مرکزی وزیر مملکت جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں بتائی۔

وزیر موصوف نے کہا کہ مکانات اور شہری امور کی وزارت نے یکم جون 2020 کو پردھان منتری اسٹریٹ وینڈرس، آتم نربھر ندھی اسکیم (پی ایم سواندھی) کا آغاز کیا تھا جس کا مقصد ملک بھر کے تقریباً ان 50 لاکھ خوانچہ فروشوں، ریہڑی پٹری والوں کے لئے ایک سال کی مدت کے لئے 10 ہزار روپے تک کولیٹرل مفت ورکنگ کیپٹل (پونجی) قرض کو آسان بنایا تھا، جن کے کاروبار لاک ڈاؤن کی وجہ سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

اس اسکیم کے تحت انڈر ٹیکنگ پریس کرایب ڈیجیٹل لین دین پر 100 روپے ماہانہ تک، قرض اور کیش بیک ریوارڈ کی ریگولر دوبارہ ادائیگی پر بھی سالانہ 7 فیصد کی شرح سبسڈی کی شکل میں ترغیبات بھی فراہم کی گئی ہے۔

وزیر موصوف نے مزید بتایا کہ بروقت اور جلد دوبارہ ادائیگی پر وینڈرس اگلے سائیکل کے دوران اضافی ورکنگ کیپٹل قرض کے مجاز ہیں۔ یہ اسکیم مزید مرکزی حکومت کی مختلف فلاحی اسکیموں اور انہیں ان اسکیموں سے جوڑنے کے لئے مستفیدین اور ان کے کنبوں کی اہلیت طے کرنےکے لئے ان کی سماجی اقتصادی پروفائلنگ فراہم کرتی ہے۔

...............................................................

 

 

      ش ح، ح ا، ع ر

                                                                                                                U-2883



(Release ID: 1706786) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Marathi , Punjabi , Telugu