شہری ہوابازی کی وزارت
بھارت کا وندے بھارت مشن 67.5 ملین سے زیادہ لوگوں کو وطن واپس لے آیا ہے
Posted On:
21 MAR 2021 5:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،21مارچ 2021/ہندوستان کا وسیع پیمانے پر انخلاء پروگرام جو کووڈ 19 کے وبائی امراض کے سبب شروع ہوا ہے، نے 67.5 ملین سے زیادہ افراد کو بیرون ملک سے وطن واپس لا نے میں مدد کی ہے۔
ایک ٹوئٹ میں شہری ہوا بازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ 67.5 ملین افراد کو وطن واپس لایا گیا ہے اور ان کی تعداد بڑھتی ہی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ "یہ صرف ایک مشن ہی نہیں ہے جس نے پوری دنیا سے پھنسے ہوئے اور پریشان حال شہریوں کو وطن واپس لا نے میں مدد کی ہے، بلکہ وندے بھارت امید اور خوشی کا مشن رہا ہے, لوگوں کو یہ بتانے کے لئے انہیں آزمائشی اوقات میں بھی پیچھے نہیں چھوڑا جائے گا اور انہیں نکالنے کے لئے وہ پیش پیش رہیں گے۔
بھارت نے بیرون ملک سے پھنسے ہوئے شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے 7 مئی 2020 ء سے دنیا کی سب سے بڑی انخلا کی کارروائی کا آغاز کیا تھا۔
ابتدائی طور پر ، ایئر انڈیا اور اس کی ذیلی کمپنی ایئر انڈیا ایکسپریس نے ان کارروائیوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ اس کے بعد ، دوسرے ہوائی جہازوں کو بھی پروگرام میں حصہ لینے کی اجازت دی گئی۔
اس کے علاوہ ہندوستانی شہریوں کو وطن واپس لانے کے لئے ہوائی جہاز سے انخلا ہی نہیں بلکہ بحری جہاز بھی استعمال کیے گئے۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-2851
(Release ID: 1706517)
Visitor Counter : 146